Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان کمیونٹی»انقرہ میں ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘ کے آٹھویں ایڈیشن کی انعامی تقسیم کی تقریب منعقد
    پاکستان کمیونٹی

    انقرہ میں ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘ کے آٹھویں ایڈیشن کی انعامی تقسیم کی تقریب منعقد

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید4فروری , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘ مضمون نویسی مقابلے کے آٹھویں ایڈیشن کی انعامی تقسیم کی تقریب آج ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوئی۔ اس پروقار تقریب میں ترکیہ کی نائب وزیر برائے قومی تعلیم محترمہ جلیلہ ایرن اوکتن اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

    ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ

    پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ، پاکستان کے سفارت خانے کی عوامی سفارتکاری (پبلک ڈپلومیسی) کی سرگرمیوں کا ایک اہم اور نمایاں جزو ہے۔ یہ مقابلہ ہر سال ترکیہ کے سینئر ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ آٹھویں ایڈیشن کے لیے منتخب کیا گیا موضوع تھا:
    ‘خاندان بطور ذریعۂ طاقت: پاکستانی اور ترک معاشروں میں اس کے کردار کا جائزہ’

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کی نائب وزیر برائے قومی تعلیم محترمہ جلیلہ ایرن اوکتن نے کہا کہ ترکیہ میں 2025 کو باضابطہ طور پر ’’سالِ خاندان‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خاندان کا ادارہ پاکستان اور ترکیہ دونوں معاشروں میں سماجی ہم آہنگی اور استحکام کا ایک بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مضمون نویسی مقابلے کا موضوع ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان کے اس وژن سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد خاندان کے ادارے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

    نائب وزیر برائے قومی تعلیم محترمہ جلیلہ ایرن اوکتن

    محترمہ اوکتن نے مزید کہا کہ جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ جیسے تعلیمی و فکری اقدامات طلبہ کو مشترکہ سماجی اقدار پر غور و فکر کا ایک بامعنی پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے اس بات پر زور دیا کہ خاندانی اقدار پاکستانی اور ترک معاشروں کی اخلاقی اور ثقافتی بنیاد تشکیل دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے مقابلے کا موضوع طلبہ کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ خاندان کے کردار کو ایک مضبوط، متوازن اور ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل کے تناظر میں گہرائی سے سمجھ سکیں۔

    سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    ڈاکٹر یوسف جنید نے مزید کہا کہ جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ نوجوان نسل کو پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی گہرائی اور اہمیت سے روشناس کرانے میں مسلسل ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کا سفارت خانہ آئندہ برسوں میں اس مقابلے کو مزید وسیع دائرۂ شمولیت کے ساتھ منعقد کرتا رہے گا۔

    مقابلے میں انقرہ کے اوزل مرادیہ نینےحاتون گرلز اناطولین ہائی اسکول کی طالبہ یا عمور  ذوالفقار نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ توکات کے 15  جولائی  شہید ایردم دیکر اناطولین امام خطیب ہائی اسکول سے تعلق رکھنے والی طالبہ ایچ۔ ابرار کسیجی دوسری پوزیشن کی حقدار ٹھہریں، جبکہ زونگولداک  کے زبیدہ  حانم گرلز ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انا طولین ہائی اسکول کی طالبہ خیرالنساء کسکین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ

    مزید برآں، قونیا کے بوزکِر انا طولین ہائی اسکول کے مصطفیٰ یالچین قایا ، سیواس کے اوزل سیواس ویسٹرین  انا طولین ہائی اسکول کی زینب اکرین اینیشتے ، اور بالیکسیر کے سرّی یرجالی انا طولین ہائی اسکول کے علی یوسف صباح کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں اعزازی اسنادسے نوازا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمحسن نقوی کے ماسٹر اسٹروک نے آئی سی سی میں بھارت کے چھکے چھڑا دیے
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    محسن نقوی کے ماسٹر اسٹروک نے آئی سی سی میں بھارت کے چھکے چھڑا دیے

    3فروری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    انقرہ میں ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘ کے آٹھویں ایڈیشن کی انعامی تقسیم کی تقریب منعقد

    محسن نقوی کے ماسٹر اسٹروک نے آئی سی سی میں بھارت کے چھکے چھڑا دیے

    ڈی-8 سیکریٹریٹ میں اے ڈی ایف آئی ایم آئی کے سیکریٹری جنرل کا دورہ، ترقیاتی مالیاتی تعاون پر اہم تبادلۂ خیال

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    انقرہ میں ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘ کے آٹھویں ایڈیشن کی انعامی تقسیم کی تقریب منعقد

    4فروری , 2026

    محسن نقوی کے ماسٹر اسٹروک نے آئی سی سی میں بھارت کے چھکے چھڑا دیے

    3فروری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.