Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار
    پاکستان

    حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید23نومبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    حکومت کی  تمام  اتحادی  جماعتوں کے سربراہان نے  آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کا مکمل اختیار وزیر اعظم شہبازشریف کو سونپ دیاہے۔

    وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں اور ان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں آئینی تقرریوں کے حوالے سے ایک نکاتی ایجنڈے پر گفتگو کی گئی۔

    اتحادی جماعتوں نے کہا کہ وزیراعظم آپ جو بھی فیصلہ کریں گے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مکمل اعتماد کا اظہار کرنے پر اتحادی جماعتوں اور ان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اتحادیوں کا مشاورتی اجلاس وزیر اعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم تعیناتیوں کے معاملے پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو اہم تعیناتیوں سے متعلق اعتماد میں لیا۔

    اجلاس میں پارٹی سربراہان اور رہنماؤں نے وزیراعظم کی بھرپور حمایت کی اور انکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا،۔تمام اتحادی جماعتوں نے آئینی تعیناتیوں کے حوالے سے فیصلے کا اختیار وزیراعظم شہباز شریف کو سونپ دیا اور کہا کہ وزیراعظم آپ جو بھی فیصلہ کریں گے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ وزیر اعظم ہیں اور آئین نے یہ اختیار اور استحقاق آپ کو سونپا ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس عزت اور منصب سے نوازا ہے۔

    صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس منصب پر بٹھایا ہے، یہ آپ کا آئینی حق ہے۔ ڈاکٹر خالد مگسی نے کہا آپ جو فیصلہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔

    چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا میاں صاحب، ہم ہر فیصلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی نے کہا آپ پر مکمل اعتماد ہے، آپ کا آئینی حق ہے، آپ نے ہم سے مشاورت کی، آپ کا شکریہ۔

    شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا تمام جماعتوں کا وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

    حکومت کی  تمام  اتحادی  جماعتوں کے سربراہان نے  آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کا مکمل اختیار وزیر اعظم شہبازشریف کو سونپ دیاہے۔
وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں اور ان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا اتحادی جماعتوں کا اجلاس ون پوائنٹ ایجنڈا تھا ۔اہم عہدوں پر ہونیوالی تقرریوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ ہیں، آصف زرداری نے بھی مکمل یقین دہانی کروائی ہے،وزیراعظم نے مشاورت کرکے نئی روایت قائم کی ہے۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تمام جماعتوں نے وزیراعظم کی تائید کی ہے کہ جو فیصلہ کریں گے وہی قابل قبول ہوگا،ہر مشکل گھڑی میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کیساتھ کھڑے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمریم اورنگزیب کی وزیراعظم  شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کی منسوخی کی افواہوں کی تردید
    Next Article جنرل عاصم منیرپہلےاعزازی شمشیریافتہ،  ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے سربراہ  اور  حافظِ قران چیف آف آرمی سٹاف ہیں
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.