Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»کالم اور مضامین»پاک ترک تعلقات میں پاکستانی میڈیاکیسے بھارت کا آلہ کار بنا؟ پاکستانی نوجوان نے ملک کی عزت کیسے خاک میں ملائی؟ پاکستانی میڈیا پاک ترک تعلقات میں ذمہ داری کا احساس کرنے میں کیوں ناکام ؟
    کالم اور مضامین

    پاک ترک تعلقات میں پاکستانی میڈیاکیسے بھارت کا آلہ کار بنا؟ پاکستانی نوجوان نے ملک کی عزت کیسے خاک میں ملائی؟

    پاکستانی میڈیا پاک ترک تعلقات میں ذمہ داری کا احساس کرنے میں کیوں ناکام ؟

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید21فروری , 2023Updated:21فروری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔7 Mins Read
    پاکستانی میڈیا
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email
    تحریر: ڈاکٹر فرقان حمید

     

     

     

     

     

    دنیا   بھر میں  ہمیشہ ہی پاک ترک تعلقات کی مثال پیش کی جاتی ہے اور اگر ان دونوں ممالک کے درمیان  بے مثال  تعلقات   پر  کوئی ملک بے چینی  اور اضطراب  محسوس کرتا ہے تو  وہ بلا شبہ  بھارت ہی  ہے ۔ بھارت کی یہ بے چینی اور اضطراب  دراصل  مسئلہ کشمیر سے متعلق  ترکیہ کی جانب سے اپنی جانے والی  پالیسی  اور صدر ایردوان کا بین الاقوامی  پلیٹ فارم  اور خاص طور پر  اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی  میں  اس کا کھل کر اظہار کرنا ہے۔ 

    پاکستان-ترکیہ، یک جان دو قالب

    بھارت کے   اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل  کا رکن بننے کی راہ میں ترکیہ  اور پاکستان  کا رویہ بہت بڑی  رکاوٹ  بنا ہوا ہے۔ اگرچہ بھارت بڑے منظم طریقے سے اپنے آپ کو دنیا کا سب سے  بڑا جمہوری ملک( صرف کاغذوں پر ہی )  قرار دیتے ہوئے  اسلامی ممالک کےساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے  میں کافی حد تک کامیاب ہے لیکن وہ ابھی تک  دیگر اسلامی ممالک  کے برعکس ترکیہ کے ساتھ  گرم جوشی پر مبنی تعلقات  قائم کرنے  میں ناکام رہا ہے  لیکن اب  بھارت نے اس سلسلے میں  اپنی پالیسی میں  تبدیلی کرتے ہوئے میڈیا اور  خاص طور پر  سوشل میڈیا  ، اور بھارتی فلم انڈسٹری کے ذریعے  ترکیہ کو فتح کرنے کے پروگرام پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

    پاکستانی میڈیا اور  اینکر پرسنز

    بھارت نے سب سے پہلے سوشل میڈیا  پر  ترکیہ میں پاکستان کے خلاف کچھ عرصہ قبل بڑے پیمانے پر نفرت آمیز مہم کا آغاز کیا جس میں کچھ پاکستانی عاقبت نا اندیش ان کے انجانے میں(یا قیمت وصول کرنے  پر  )  آلہ کار بن گئے  اور انہوں نے ترکیہ میں  بنائی گئی یا بنوائی گئی غیر اخلاقی  ویڈیوزکو سوشل میڈیا پر پیش کیا جسے بھارتی سوشل میڈیا نے  اپنے لیے سنہری موقع سمجھتے ہوئے  ان ویڈیوز کو خوب اچھالا  اوراس طرح ترکیہ میں پہلی بار  پاکستانیوں کے خلاف  نفرت آمیز مہم کا آغاز ہوا لیکن  بھلا ہو،   ترکیہ کے وزیر داخلہ  سیلمان سوئیلو کا جنہوں نے  اس موضوع سے متعلق  روشنی  ڈالتے ہوئے (اس موضوع پر پہلے ہی کالم  لکھ چکا ہوں ) حقائق کو بیان کیا اور اسی فیصد کے قریب سوشل میڈیا کے بھارت سے  چلائے جانے  سے آگاہ کیا۔

    پاکستانی میڈیا

    جیسا کہ  عرض کرچکا ہوں   پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات  کو نقصان پہنچانے اور  ترک میڈیا تک اپنی رسائی حاصل کرنے کے لیے بھارت نے  بڑے پیمانے پر   اپنی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں   ترکیہ میں تعینات  ہونے والے بھارت کے نئے سفیر نے ترک میڈیا کے مختلف اداروں کا نہ صرف کئی بار دورہ کیا ہے بلکہ  ان اداروں کے اعلیٰ حکام سے  قریبی مراسم   بھی قائم کرلیے ہیں  جس کی وجہ سے ان اداروں  کی  پالیسی میں نمایاں  تبدیلیاں بھی دیکھی جا رہی ہیں ۔ یاد رہے مسئلہ کشمیر سے متعلق  ترکیہ کی پاکستان دوست پالیسی کی وجہ سے  ترکیہ اور  بھارت کے تعلقات   میں سرد مہری موجود رہی ہے جس کی وجہ سے  بھارت نے  طویل  عرصے سے  ترکیہ میں اپنے سفیر کو تعینات نہ کیا اور یوں یہ تعلقات  سرد مہری ہی   کی فضاء میں جاری رہے لیکن کیونکہ بھارت میں  امسال جی -20 ممالک  کا سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے  تو بھارت خوف میں مبتلا ہے کہ  ترکیہ کے صدر  ایردوان  بھارت میں جی-20 سربراہی اجلاس  کے موقع پر  کشمیری باشندوں پر  ہونے والے ظلم و ستم  کے خلاف بیان جاری نہ کردیں جس سے بھارت کا بنا بنایا کھیل خراب ہوجائے   اور بھارت کو لینے کے دینے  نہ پڑ جائیں۔ بھارت نے  ترکیہ کے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتوں کا نہ ہونے والا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے  اور سب سے بڑھ  کر وہ ترک سوشل میڈیا کو اپنے حق اور حمایت میں استعمال کرنے کی پلاننگ پر عمل درآمد کرتے ہوئے پاکستان سے متعلق غلط اور بے بنیاد خبروں کو ہوا  دے رہے ہیں۔

     وہ پاکستانی نوجوان جس نے ترکیہ سے جھوٹی ویڈیو اپ لوڈ کی

    پاکستان کے سوشل میڈیا پر اپنے سبسکرائبر  کی تعداد میں اضافہ کرنے کے خواہاں  کچھ نوجوان پاکستانی بھارت کے سوشل میڈیا کے ہاتھوں میں یرغمال بن چکے ہیں  اور وہ   بھارت کی ان چالوں کو سمجھے بغیر ان کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں  ۔  چند روز قبل  ایک پاکستانی نوجوان نے  ا س سلسلے میں  پاکستان کو بدنام کرنے کی کوئی قصر نہ چھوڑی ( انجانے میں  یا پھر قیمت چکا کر وہ بھارت کا آلہ کار بن گیا ) اس  نوجوان  نےحکومتِ پاکستان کی جانب سے ترکیہ کو دی جانے والی  امداد کے بارے میں  سوشل میڈیا پر  ویڈیو  اپ لوڈ کرتے ہوئے  بے ہودہ ، لغو  اور  جھوٹے بیان  میں پاکستان کی جانب سے  ترکیہ  کو دی جانے والی  امداد کے دراصل ترکیہ ہی کی جانب سے  پاکستان کو سیلاب کے متاثرین کے امدادی  پیکٹوں  کو نام تبدیل کرکے  واپس ترکیہ  بھجوانے کا واویلا کیا جسے بھارتی میڈیا نے  ہاتھوں ہاتھ لیا اور  پھر بھلا  پاکستانی میڈیا( چند ایک  میڈیا کے اینکر پرسنز)  جنہیں اللہ نے خبر کی تصدیق کرنے   کی توفیق ہی نہیں دی  اس  خبر کو ہاٹ کیک کی طرح بیچنے کا بیڑہ اٹھا لیا اور اس خبر کی تصدیق کیے بغیر المان  و الحفیظ  ایسے ایسے تبصرے کیے جیسے   وہ خود ان پیکٹوں کا ہر پہلو سے جائزہ لے چکے ہیں  اور لبارٹری ٹسٹ بھی کروا چکے ہیں۔

    حامد میر

    عقل کے اندھوں نے یہ نہیں سوچا کہ ان کے اس قسم کے تبصروں سے  ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات  پر کس قسم کی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔  بھارتی میڈیا  جس نے جان بوجھ کر پاکستان کے خلاف یہ پروپگینڈہ  مہم چلائی اور اس کے نتیجے میں    چند ایک پاکستانی  اینکر پرسنز ان کے آلہ کار بن گئے ۔ 

    شاہد مسعود

    ان کی اس خبروں اور  اور تبصروں کو ترکیہ میں بھی جگہ دی جانے لگی ہے اس سلسلے میں ترکیہ سے شائع ہونے والے  روزنامہ  سوز جو   (sözcu) میں  بھی ( جو میری نظروں کے سامنے  گزرا ہے ) اس خبر کو نمایا ں طور پر شائع کیا ہے ۔ ظاہر ہے  اس قسم کی خبریں ترک میڈیا میں جگہ پانے  سے فائدہ کس ملک کو ہوگا؟ بلا شبہ بھارت کو اور بھارت    نے ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے کا جو بیڑہ بڑے منظم طریقے سے  نئے سفیر کی آمد پر اٹھایا ہے اس  میں  کافی حد تک کامیاب رہا ہے۔

    ترکیہ کے روزنامہ سوزجو  کی پاکستانی میڈیاکے حوالے سے یہ خبر

    اگرچہ پاکستان کی  وفاقی  و  زیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بیان جاری کرتے ہوئے  ترکیہ کو  زلزلے کے بعد دی جانے والی انسانی امداد  سے متعلق گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا  کو مسترد کرتے ہوئے اسے مکار اور بددیانت عناصر کی جانب سے شروع کی گئی منظم مہم قرار دیا  ہے اور کہا کہ  ایسی شرمناک حرکتوں کا مقصد پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ۔

    اس لیے  سوشل میڈیا کی خبروں کی تصدیق کیے  بغیر   پاکستانی اینکرز کو کسی ایسے ایشوپر  خاص طور پر جو پاکستان  اسٹیٹ ( حکومت آنی جانی ہے ۔ آج شہباز شریف حکمران ہیں تو کل کو کوئی اور ہوسکتا)  اور اس کی پالیسیوں  کے بارے میں بڑے نازک اور اہم ہوں  ان کی تصدیق کرنے کے بعد ہی لب کشائی کرنی چاہیے۔ اب پاکستانی اینکرز کے بیانات  ترکیہ میڈیا پر  ترکی زبان کے ترجمے کے ساتھ پیش کیے جا رہے ہیں۔  اینکرز کو کوئی خدا کا خوف کرنا چاہیے،  کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ۔ یہ ملک اور ریاست  کا معاملہ ہے (کسی حکومت کا معاملہ نہیں ) ملک کی  عزت سب سے مقدم ہوتی ہے ۔ ترکیہ سے متعلق   خبر کی تصدیق   کے لیے مجھ ناچیز سے رجوع  کرلیا کریں کیونکہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہم سب کا ہے۔  شکریہ

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    پاکستان کی رسکیوٹیموں نے ترکوں کے دل جیت لیے، پاکستان کی سب سے پہلے امداد پر پاکستان کے شکر گزار ہیں

    ترکیہ جلد اس تعاون اور امداد کے نتیجے میں اپنی مشکلات پر قابو پالے گا : ترک سفیر

    Next Article

    اشرافیہ کی گرفت سے اشرافیہ کو گرفتار کرنے تک

    پاکستان میں بدعنوانی کے نتائج

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.