Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ملت اتحاد کے صدارتی امیدوار کمال کلِچ دار اولو کی انتخابی مہم زوروں پر، کلِچ داراولو نے برسراقتدار آق پارٹی میں نقب لگالی کلِچ دار اولو کی سابق صدور میں سے عبداللہ گل اور احمد نجدت سیزر سے ملاقاتیں
    ترکیہ

    ملت اتحاد کے صدارتی امیدوار کمال کلِچ دار اولو کی انتخابی مہم زوروں پر، کلِچ داراولو نے برسراقتدار آق پارٹی میں نقب لگالی

    کلِچ دار اولو کی سابق صدور میں سے عبداللہ گل اور احمد نجدت سیزر سے ملاقاتیں

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید31مارچ , 2023Updated:31مارچ , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    سابق صدر عبداللہ گل اور کمال کلیچ دار اولو
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کی اپوزیشن پر مشتمل ’’ ملت اتحاد ‘‘کے صدارتی امیدوار  کمال  کلِچ دار اولو نے   صدر ایردوان کے خلاف اپنی انتخابی مہم  کے دائرہ کار میں ترکیہ کے سابق صدور سے الگ الگ ملاقات کی ہے ۔

    سابق صدر احمد نجدت سیزر اور کمال کلیچدار اولو

    کمال  کلِچ دار اولو نے کل ترکیہ کے  دسویں   صدر احمد نجدت سیزر (جو صدر بننے سے پہلے آئینی کورٹ کے سربراہ بھی تھے  )سے ملاقات کی ہے  اور ان سے  ملت اتحاد کی   حمایت کرنے کی  اپیل کی ۔ سابق صدر احمد نجدت سیزر نے کھل کر  ملت اتحاد کے صدارتی امیدوار کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    سابق صدر عبداللہ گل اور کمال کلیچ دار اولو

    ملت اتحاد  کےصدارتی امیدوار  کمال کلِچ دار اولو    نے آج  ترکیہ کے 11 ویں  صدر  اور جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ  پارٹی  کے بانی رکن اور  رجب طیب ایردوان  کے قریبی ساتھیوں میں سے   عبداللہ گل سے ملاقات کی ہے۔

    کمال کلیچ دار اولو کی صدرعبداللہ گل   سے یہ ملاقات بڑی اہمیت کی حامل ہےکیونکہ صدر  عبدللہ  گل کو  آج بھی  جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ  کے اندر سے بڑی  مقبولیت  حاصل ہے۔

    سابق صدر عبداللہ گل  اور  رجب طیب ایردوان   دراصل مرحوم نجم الدین ایربکان کے  شاگردوں میں  سے تھے ان دونوں رہنماوں اور دیگر ساتھیوں نے  نجم الدین ایربکان  کے خلاف علمِ بغاوت بلند کرتے ہوئے جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کی بنیاد رکھی تھی  اور عبداللہ  گل جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ  پارٹی کے پہلے وزیراعظم  منتخب ہوئے تھے اور اس کے بعد انہوں نے اس پارٹی میں وزیر خارجہ اور بعد میں صدر کے فرائض ادا کیے تھے ۔

    سابق صدر عبداللہ گل اور کمال کلیچ دار اولو

    صدر  عبداللہ گل  کی صدارت کی مدت پوری ہونے کے بعد ان کے اور  رجب طیب ایردوان کے درمیان اختلافات پیدا   ہوگئے جس کی بنا پر انہوں نے   پارٹی  سے نہ صرف   علیحدگی   اختیار کرلی  تھی بلکہ  سیاست  ہی سے   کنارا کشی اختیار کرلی تھی۔

    صدر عبداللہ گل نے  طویل عرصے بعدصدر ایردوان کے خلاف اپوزیشن کے  قائم کردہ   ملت اتحاد  کے صدارتی امیدوار    کمال کلیچ دار اولو  سے ملاقات کی ہے   اور اس ملاقات میں انہوں نے کمال کلیچ دار اولو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سابق صدر عبداللہ گل کی حمایت سے  اپوزیشن کے   صدارتی امیدوار کے ہاتھ مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    امریکہ کی نگاہیں کیوں ترک مسلح ڈرانز پر مرکوز ہیں ؟ امریکی اور عالمی میڈیا میں ترک مسلح ڈرانز کے چرچے ہی چرچے

    کونسے اسلامی ممالک ترکیہ میں مسلح ڈرانز کی پیداوار میں سرمایہ کاری کے خواہاں ؟

    Next Article

    ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں کلیدی کردار’’ محرم اِنجے‘‘ کون ہیں؟ وہ ایردوان کی گرتی ہوئی دیوار کو سہارا دیں گے؟

    یا وہ ملت اتحاد کا ساتھ دےکر ڈیموکریسی کو مضبوط بنائیں گے؟:ترک اپوزیشن

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام زیرو ویسٹ مستقبل کے لیے پہلی ورچوئل نمائش کا افتتاح

    5جون , 2026

    بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر ڈی -ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے تہنیتی پیغام

    5جون , 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    26مئی , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    Polestar Casino: Quick‑Fire Slot Action für schnelllebige Spieler

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    Polestar Casino: Quick‑Fire Slot Action für schnelllebige Spieler

    15جون , 2026

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    14جون , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.