Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدارتی اور پارلیمانی انتخابات سے متعلق تازہ ترین سروئے، کس صدارتی امیدوار کی جیت کے چانسز بڑھتے جا رہے ہیں؟پارلیمانی انتخابات میں کونسی جماعت اپنی واضح برتری برقرار رکھے ہوئے ہے؟
    ترکیہ

    صدارتی اور پارلیمانی انتخابات سے متعلق تازہ ترین سروئے، کس صدارتی امیدوار کی جیت کے چانسز بڑھتے جا رہے ہیں؟

    پارلیمانی انتخابات میں کونسی جماعت اپنی واضح برتری برقرار رکھے ہوئے ہے؟

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید21اپریل , 2023Updated:21اپریل , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    صدارتی امیدوار
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    (نوٹ: TR-URDU ترکیہ کی پہلی  اور واحد  غیر جانبدار اُردو  نیوز ویب سائٹ ہے۔ اس ویب  سائٹ  میں ترکیہ کی بر سر اقتدار  اور اپوزیشن تمام  ہی  جماعتوں  اورقائم  اتحاد   سے متعلق  خبروں، تبصروں اور سروئیز  کو  بلا امتیاز  جگہ دی  جاتی ہے۔ ان تمام خبروں  اور سروئیز کے  ذرائع  ترک میڈیا اور ایجنسیاں ہی ہیں ۔اس  نیوز ویب سائٹ  کا ان خبروں اور تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے)

    ترکیہ میں 14 مئی کے صدارتی اور پارلیمانی  انتخابات کا وقت قریب آتا جا رہا ہے  سروئے کرنے والی کمپنیوں کے نتائج  بھی بڑی سرعت سے سامنے آرہے ہیں اور ان نتائج   کو    فوری طور پر یہ کمپنیاں عوام    تک پہنچا رہی ہیں۔ ترکیہ کی قابلِ  اعتماد سروئے کمپنیوں میں سے   Genar ریسرچ کمپنی کی  جانب سے اپریل میں  کروائے گئے  تازہ ترین سروے کے نتائج سے عوام کا آگاہ کیا گیا ہے۔  اس سروے میں صدارتی انتخابات اور پارلیمنٹ کے عام انتخابات  سے متعلق سروئے کے نتائج شامل ہیں ۔ اس سروئے کے نتائج کے مطابق   صدر ایردوان  اور ان کی  جماعت آق پارٹی  پہلے نمبر پر ہے۔

    اگر ترکیہ میں آج صدارتی انتخابات ہوتے ہیں تو آپ کس صدارتی امیدوار کو ووٹ دیں گے؟ 

    صدارتی انتخابات

    جنر ریسرچ کے سربراہ احسان آقتاش  نے اپریل کے سروے کے نتائج کو عوام کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ سروے کے نتائج کا جائزہ لیا  جائے تو پتہ چلتا ہے  کہ  صدر رجب طیب ایردوان اور  ان کی جماعت  آق پارٹی انتخابی دور میں بہت آگے ہیں۔

    صدارتی انتخابات

    سروئے کرنے والی کمپنی کا    شہریوں سے پہلا سوال یہ  تھا  صدارتی انتخابات میں کون جیتے گا؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے  54 فیصد شہریوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں صدر ایردوان جیت جائیں گےجبکہ  41٫8 فیصد ووٹروں کا خیال تھا کہ انتخابات میں کامیابی  کا سہرا کمال کلیچ دار اولو کے سر پر ہوگا۔  ان  صدارتی  پول میں محرم  اِنجے کو 3.1 فیصد اور سینان اوعان   کو 1.1 فیصد ووٹ ملے۔

    صدارتی انتخابات میں مختلف جماعتوں کے حامیوں  کے ووٹوں کی تقسیم کچھ یوں رہی

    پارلیمانی انتخابات

    انہی شہریوں سے یہ  سوال بھی کیا گیا  کہ  وہ اس بار عام انتخابات میں کس کو ووٹ دیں گے۔ اس کے جواب میں آق پارٹی سے تعلق رکھنے والے   98٫2 فیصد  لوگوں نے  صدر ایردوان کو نیشنلسٹ  موومنٹ پارٹی MHP کو ووٹ دینے والوں   میں سے  83٫7 فیصد نے صدر ایردوان   کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے  کا اظہار کیا۔

    پارلیمانی  انتخابات

    جینر ریسرچ کے سروے میں شہریوں سے یہ سوال کیا گیا  کہ  اگر آج پارلیمانی عام انتخابات ہوتے ہیں تو آپ کس پارٹی کو ووٹ دیں گے؟  تو ان  میں سے  39٫1 فیصد  نے آق پارٹی  اور 26٫2 فیصد نے ری پبلیکن پیپلز پارٹی  CHP کو ووٹ دیے۔ جمہور اتحاد ہی میں شامل  نیشلسٹ  موومنٹ پارٹی MHP کے ووٹوں کی شرح 7٫3 فیصد جبکہ گڈ پارٹی  IYI پارٹی کے ووٹوں کی شرح7٫4 فیصد رہی ۔

    پارلیمانی انتخابات

    صدر ایردوان 3.4 پوائنٹس سے آگے

    سروے کے  آخر  میں صدارتی انتخابات میں  صدر ایردوان اور کمال  کلیچ دار اولو  کے درمیان مقابلہ ہونے کی صورت میں نتائج کو    بھی شئیر کیا گیا۔

    نتائج کے مطابق صدر ایردوان کو 51.7فیصد  اور کمال کلیچ دار اولو  کو  48.3 فیصد ووٹ ملے ہیں   جس سے  صدر ایردوان کے اپنے  قریبی حریف  پر  3.4 فیصد کی برتری  نظر آ رہی ہے۔

     صدارتی انتخابات میں امیدواروں کی شرح تناسب 

    صدارتی انتخابات

                                                                                            

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    کیا ایردوان اپوزیشن کو مات دے سکتے ہیں؟ کیا ترکیہ میں شدید مہنگائی ایردوان کی جیت میں رکاوٹ بن سکتی ہے؟

    غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ترک عوام کا فیصلہ کیا ہوگا؟

    Next Article

    صدر ایردوان کاترکی اور عربی زبانوں میں عید کا پیغام، استنبول آیا صوفیہ مسجد میں عوام کے ساتھ نمازِ عید کی ادائیگی

    پریس کو اپنے ہاتھوں سے چاکلیٹ اور مٹھائی تقسیم کی جبکہ بچوں کو عیدی دی

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    6مارچ , 2026

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    4مارچ , 2026

    انقرہ میں ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود کی نائب صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مذاکرات

    24فروری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    انقرہ میں ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود کی نائب صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مذاکرات

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے وزیراعظم طارق رحمان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    6مارچ , 2026

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    4مارچ , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.