Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»صدر طیب ایردوان کی حلف برداری کی تقریب ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت 78 ممالک کے نمائندوں کی شرکت نئی ترک صدی کا نئے ولولے اور نئی ترک کابینہ سے آغاز
    پاکستان

    صدر طیب ایردوان کی حلف برداری کی تقریب ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت 78 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

    نئی ترک صدی کا نئے ولولے اور نئی ترک کابینہ سے آغاز

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید4جون , 2023Updated:4جون , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔8 Mins Read
    صدر ایردوان حلف برداری
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان نے ترکیہ کی تاریخ  میں طویل عرصے حکمران کی حیثیت سے فرائض ادا کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ وہ صدر کا عہدہ  سنبھالنے سے قبل 2003 سے 2014 تک  ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں تو  2014 سے  انہوں نے  ملک میں پارلیمانی نظام کے تحت (جس میں صدر کے اختیارات برائے نام ہوتے ہیں ) صدر کے فرائض ادا کیے جبکہ   وہ  2018 میں ملک میں صدارتی نظام قائم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ پہلے ہی راونڈ میں باون فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے صدر منتخب ہوئے تھے اور اب سن 2023 میں نئی ترک صدی کے موقع پر انہوں نے      پہلے راونڈ میں 49٫5 فیصدووٹ حاصل کیے لیکن 1+50 ووٹ حاصل نہ کرنے کی وجہ سے 28 مئی کو صدارتی انتخابات کا دوسرا    راونڈ        ہوا جس میں   انہوں نے ایک بار پھر     52 فیصد ووٹ لیتے ہوئے کامیابی  سے ہمکنار ہوئے ۔  

    جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان

    نئے صدارتی دور کے آغازکے لیے انہوں نے دنیا بھر کے  اہم  رہنماوں کو حلف برداری کی تقریب میں  شرکت کے دعوت  نامے ارسال کیے تھے ۔

    حلف برداری  کی تقریب دراصل   ترکیہ کی قومی اسمبلی میں منعقد  ہوئی۔   صدر  ایردوان  حلف اٹھانے کے لیے جب قومی اسمبلی پہنچے تو شدید بارش  کا سلسلہ جاری تھا  جس پر صدر ایردوان نے اپنے ہاتھوں میں خود  چھتری اٹھا رکھی تھی۔ ( ہمارے رہنماوں کے لمحہ  فکریہ ہے یہ )

    پارلیمنٹ پہنچنے پر پارلیمنٹ کے عبوری  اسپیکر (اسپیکر کے انتخاب تک اراکینِ پارلیمنٹ میں  سے عمر رسیدہ  رکن،  اسپیکر کے طور پر فرائض ادا  کرتا ہے  اور اس مرتبہ یہ فرائض  ان کے اتحاد میں شامل  نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی MHP کے چئیرمین دولت باہچے لی کررہے تھے ) تو انہوں ہی نے صدر ایردوان کا استقبال کیا۔

    پارلیمنٹ پہنچنے پر  سب سے پہلے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    صدر ایردوان  جب پارلیمنٹ کے اندر داخل ہوئے تو    تمام اراکینِ پارلیمنٹ نے کھڑے ہو کر  صدر رجب طیب ایردوان کا خیر مقدم کیا 

    صدر ایردوان قومی اسمبلی میں حلف اٹھاتے ہوئے

    یہاں پر عبوری اسپیکر  دولت  باہچے لی نے  انہیں صدر منتخب ہونے کی  دستاویز کو خصوصی فریم  میں انہیں  پیش کیا۔

    اپنی اس دستاویز  کو حاصل کرنے کے بعد  صدر  ایردوان نے اراکینِ پارلیمنٹ کے روبرو  حلف اٹھایا۔ (یہاں  اپنے  ناظرین کو بتاتا چلوں،  اراکین پارلیمنٹ  باری باری اپنی ناموس اور وقار  کی قسم کھاتے ہوئے خود ہی حلف کی عبارت پڑھتے  ہیں)   

    "میں صدر  ہونے کی حیثیت سے  ملک کی  بقا اور آزادی، وطن اور قوم کی ناقابل تقسیم سالمیت، قوم کی  بلا شرط اور غیر مشروط خودمختاری کا تحفظ کرنے؛  آئین ، قوانین  کی بالادستی ، ڈیموکریسی، اتاترک کےاصولوں، انقلابات اور سیکولراز م ترکیہ جمہوریت کی پاسداری کرنے، قوم کے امن و سکون اور رفاہ، قومی یکجتی ، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے ،اور تمام انسانی حقوق  اور بنیادی آزادیوں سے مستفید ہونے کے آئیڈیل سے انحراف  نہ کرنے،  جمہوریہ ترکیہ  کی شان و شوکت کے تحفظ اور اس کی سربلندی کے لیے تفویض  کردہ  فرائض  کو غیر جانبداری اور پوری تندہی سے کام کرتے ہوئے ادا کرنے  کو عظیم ترک قوم  اور تاریخ کے  سامنے  اپنی ناموس اور وقار کی قسم کھا تا ہوں ۔

    حلف اٹھانے کے بعد  تمام اراکین پارلیمنٹ نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور اپنی خوشی کا اظہار کیا تاہم اس دوران    ری پبلیکن پیپلز پارٹی  کے اراکین  اپنی  نشستوں پر برجمان ہی رہے۔

    حلف  اٹھانے کے بعد   صدر ایردوان نے مزارِ اتاترک پر حاضری دی اور پھولوں  کی  چادر چڑھائی اور  وزٹنگ بک میں اپنے تاثرات  قلم بند کیے۔

    مزارِ اتاترک پر حاضری دینے   کے بعد صدر رجب  طیب  ایردوان  اپنے صدارتی محل روانہ ہوئے  تو سڑک  کے دونوں جانب عوام  نے شدید بارش کے باوجود ان کی گاڑی پر   پھول نچھاور کیے ۔  

    صدارتی محل  کی تقریب میں  78 ممالک کے  خصوصی نمائندوں نے  شرکت کی جن میں  21 ممالک  کے سربراہان ِ مملکت اور 13 ممالک کےوزرائے  اعظم شامل تھے جن میں پاکستان کے  وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف  بھی نمایاں  تھے۔ 

    صدر ایردوان گھوڑ سوار دستے  کے ہمراہ جب صدارتی محل پہنچے تو انہیں  101  توپوں کی سلامی دی  گئی۔ شدید بارش کی وجہ سے  اس تقریب کا اہتمام  صدارتی محل کے باہر لان میں نہیں بلکہ  بڑے ہال میں کیا گیا تھا  جہاں   چار ہزار مہمان    اپنی اپنی نشستوں پر تشریف فرما تھے۔  

    صدر ایردوان اس ہال میں اپنی اہلیہ ایمینے ایردوان کے ہمراہ داخل ہوئے  اور سب مہمانوں نے کھڑے ہو کر  ان کا خیر مقدم کیا۔ صدر ایردوان نے ہال میں موجود حکومتی اور مملکتی سربراہان سے پہلے مصافحہ    کیا اور پھر خطاب کے لیے روسٹرم  پر   تشریف لائے ۔  

    پروگرام کاباقاعدہ  آغازصدارتی سینفینی  آرکسٹرا کی  دھن سے ہوا۔ اس کے بعد 6 فروری  کے زلزلے  میں جان بحق ہونے والے  افراد کے لیے ایک منٹ  کی  خاموشی اختیار کی گئی اور پھر قومی ترانہ بجایا گیا۔

    صدر ایردوان اور امینہ ایردوان

    صدر ایردوان نے اس  موقع پر خطاب کرتے ہوئے    سب سے پہلے  اپنے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے اپنے خطاب  میں کہا کہ ہم جمہوریہ ترکی کی شان و شوکت کے تحفظ، اس کی ساکھ کو بڑھانے اور دنیا میں اس کا نام روشن کرنے کے لیے 5 سال تک پوری محنت اور دل جمعی   سے کام کرتے رہیں گے۔ میں اپنے تمام 27 ملین 835 ہزار بھائیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے ہمیں ایک بار پھر صدارت کے لائق سمجھا۔ انہوں نے  85 ملین ترک باشندوں کو سیاسی نظریات، مسلک یا فرقے سے قطع نظر  ایک دوسرے  کو  گلے لگانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے 21 سالہ دور حکومت میں ہمیشہ اس حساسیت کو برقرار رکھا ہے اور  اب  اللہ کے حکم سے، ترک صدی  کا آغاز ہوچکا ہے۔   ترکیہ کی ترقی کی دروازے پوری طرح کھل چکے ہیں۔  میں   اس موقع پر   اپنے  صحافیوں، ادیبوں، سول سوسائٹی، فنکاروں، سیاستدانوں اور تمام اپوزیشن جماعتوں  کو  قومی یکجہتی  اور بھائی چارے کی مہم شروع کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ آج متحد ہونے کا دن ہے۔ آئیے سب مل کر ترک صدی کی تعمیر کا ایک ساتھ آغاز  کرتے ہیں۔

    صدر ایردوان کے خطاب  کے بعد صدارتی محل میں یہ تقریب اپنے اختتام   کو پہنچی۔

    صدر ایردوان  نے اسی شام  نئی ترک صدی کے لیے  اپنی نئی  کابینہ کا اعلان بھی کیا۔ اس کابینہ میں  پرانی کابینہ  کے صرف دو نام شامل تھے جن میں وزیر صحت  فخر الدین قوجہ اور  وزیر ثقافت و سیاحت  مہمت نوری ایر سوئے  جبکہ باقی  تمام وزراء اس کابینہ میں  نئے ہیں۔

    یہاں پر اپنے ناظرین  کو خصوصی طور پر  اس بات سے آگاہ کروں  کہ ترکیہ میں  نیا وزیر حلف اٹھانے سے  قبل میڈیا کے سامنے پرانےیا سابق  وزیر سے ملاقات  کرتا ہے ،   نیا وزیر ، سابق وزیر کے کار ناموں کو اجاگر کرتا ہے  اور مستقبل میں ان کی ہر موقع پر رہنمائی  کرنے  سے  بھی آگاہ کرتا ہے اور دوونوں وزراء  ایک دوسرے کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہیں۔  کاش کہ ہمارے ہاں بھی  ایسے ہی خوشگوار ماحول میں  وزراء کی تبدیلی  ہو جس کے عوام پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں۔

    بعد میں  صدر ر رجب  طیب ایردوان   نے غیر ممالک سے  آئے مہمانوں کے اعزاز میں   قصر  چانکایہ میں عشائیہ  دیا ۔

    اس عشائیہ   کی  خاص بات (میرےذاتی  نکتہ نظر سے )  وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ سے غیر رسمی گفتگو تھی، جس کا مرکز پاکستانی   مینگو زتھے۔  

    صدر ایردوان اور وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ امینہ  ایردوان  کے درمیان خوش گوار انداز میں گفتگو ہوئی۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپ کے بطور صدر انتخاب پر پاکستان کے عوام ترک عوام سے زیادہ خوش ہیں۔(یہ بالکل صحیح بھی ہے اور میں اس موضوع کو اپنے اس سے قبل کے ویڈیو میں  پیش بھی کرچکا ہوں )  

    اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے لیے آموں کا تحفہ لایا ہوں، آدھے آم اپنے بھائی اور آدھے بہن کے لیے ہیں

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بات پر صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا دیے اور انہوں نے شکریہ ادا کیا۔

    صدر ایردوان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ مجھےعلم ہے کہ پاکستان کے آم بہت لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں۔

    ایردوان کی بیگم نے بھی شہباز شریف کی طرف سے پاکستانی مینگوز  کے تحفے کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اب واپس روانہ ہو رہا ہوں، آپ کی دعوت کا بہت شکریہ، آپ نے  ہمیں اپنی خوشیوں میں شریک کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے تمام اہلِ خانہ کو مبارک باد پیش اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

    صدر ایردوان نے نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کا شکریہ کہ آپ تشریف لائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleرجب طیب ایردوآن نے تاریخی فتح کے بعد تیسری مرتبہ ترکیہ کےصدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
    Next Article

    آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری ،حتمی معاہدے کی توقع، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والو ں پرفوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا

    ترکیہ -پاکستان یک جان دو قالب،دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.