Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»امریکی کانگریس میں 65 اراکین کا بلنکن کو خط،پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے معاملے کو ترجیح دینے پر زور۔
    پاکستان

    امریکی کانگریس میں 65 اراکین کا بلنکن کو خط،پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے معاملے کو ترجیح دینے پر زور۔

    صغیر رامےBy صغیر رامے6جون , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستانی امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی
    پاکستانی امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی

    امریکہ میں موجود اوورسیز پاکستانیوں کے پلیٹ فارم ” پاکستانی امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی” نے تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ میں اراکین کانگریس کو پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے سلسلے میں رجوع کیا اور امریکی حکام کو اس پر توجہ دینے اور انسانی حقوق کی پامالی پر پاکستانی حکام کو متنبہ کرنے اور باز رکھنے جیسے اقدامات پر زور دیا۔

    Pakistani American Political Action Committee
    اراکین پاکستانی امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی

    امریکی کانگریس کے 65 اراکین کے دستخط شدہ مسودے کا بلنکن کو انتباہ ایک ایسی پیش رفت ہے جس کا پاکستانی امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی نے خیر مقدم کیا ہے کمیٹی کا دعوٰی ہے کہ 86 اراکین کانگریس اب تک ان کی درخواست پر دستخط کر کے ان کے موقف کی تائید کر چکے ہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

    انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی پاکستان میں وچ ہنٹنگ کے سلسلے میں امریکی اراکین کانگریس سے مدد کی درخواست کی تھی۔ پاکستانی امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کے فوکل پرسن نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی درخواست پر 86 اراکین کانگریس کے دستخط کے بعد یہ درخواست پاکستانی حکام کے لئے چارج شیٹ بھی بن سکتی ہے۔ 

    فائل فوٹو
    فائل فوٹو

    پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی اور 9 مئی کے واقع کے بعد خواتین، بچوں،  بزرگوں کی پکڑدھکڑ ، گرفتار افراد پر تشدد اور خواتین کو دوران گرفتاری ہراساں کرنے اور غیرانسانی سلوک پر دینا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں میں اضطراب ، غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ 9 مئی 2023 کو سابقہ وزیراعظم پاکستان و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رینجرز کے ہاتھوں احاطہ عدالت سے گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے ورکرز اور عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ملک بھر میں ہنگامے اور احتجاج کے عمل کے دوران نامعلوم افراد کی طرف سے کورکمانڈر ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے واقعات رونما ہوئے۔

    فائل فوٹو
    فائل فوٹو

    ان واقعات کے بعد پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے ان واقعات کا کلی اور واضح ذمہ دار تحریک انصاف کی قیادت اور ورکرز کو ٹھہرایا اور ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے ذریعے دس ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور کم عمر بچے بھی شامل تھے۔

    فائل فوٹو

    پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ اور حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے متعلقہ مہم پاکستانی افواج کے لئے امریکی امداد میں رکاوٹ بن سکتی ہے جس کے نتائج تحریک انصاف کے لئے ایک میوگیٹ سکینڈل سے کم نہیں ہوں گے۔ 

    فائل فوٹو
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری ،حتمی معاہدے کی توقع، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والو ں پرفوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا

    ترکیہ -پاکستان یک جان دو قالب،دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں

    Next Article

    صدر ایردوان کی قیادت میں نئی ترک کابینہ کا پہلا اجلاس، ترکیہ میں سرکاری طور پر عید الضحیٰ پر9 سرکاری چھٹیوں کا اعلان

    عید سے قبل تمام ریٹائرڈ ملازمین کوعید بونس دینے کا فیصلہ

    صغیر رامے

    Related Posts

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    4مارچ , 2026

    صدر ایردوان کا ایسا قدم جو آج تک کوئی ترک رہنما نہ اٹھا سکا

    11فروری , 2026

    لاہور میں ڈی۔8 کمشنرز کا دوسرا غیر رسمی ریٹریٹ منعقد، 12ویں ڈی۔8 سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر غور

    10فروری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    انقرہ میں ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود کی نائب صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مذاکرات

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے وزیراعظم طارق رحمان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    6مارچ , 2026

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    4مارچ , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.