Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»صد سالہ یومِ جمہوریہ ترکیہ پر انقرہ میں سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید کی رہائش گاہ پر شاندار تقریب ، ممتاز شخصیات کی شرکت یومِ جمہوریہ پر پاک- ترک تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ
    پاکستان

    صد سالہ یومِ جمہوریہ ترکیہ پر انقرہ میں سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید کی رہائش گاہ پر شاندار تقریب ، ممتاز شخصیات کی شرکت

    یومِ جمہوریہ پر پاک- ترک تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید26اکتوبر , 2023Updated:26اکتوبر , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    صد سالہ یومِ جمہوریہ ترکیہ
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں سفیر پاکستان  ڈاکٹر  یوسف جنید کی رہائش   گاہ پر ترکیہ کی صد سالہ  یومِ  حمہوریت کے دائرہ  کار میں ایک پر وقار  تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے فرداً فرداً  تمام  مہمانوں کا اپنی رہائش گاہ  پر  استقبال کیا۔

    ترکیہ کے صد سالہ یومِ جمہوریہ پر

    اس تقریب میں خصوصی طور پر  انقرہ کے  گورنر  واصپ شاہین ،انقرہ   کے مئیر منصور یاواش ، پاکستان ترک پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین اور  غازی انتیپ سے آق  پارٹی  کے  رکن پارلیمنٹ علی شاہین،  پاکستان   ترک  کلچرل ایسوسی ایشن  کے صدر اور وان سے آق  پارٹی  کے  رکنِ پارلیمنٹ   برہان قایا ترک اور پارلیمنٹ میں ترکیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین،  ممتاز  کاروباری شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے روایتی پاکستانی برنچ میں شرکت کی۔

    سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    سفیر پاکستان  ڈاکٹر  یوسف جنید  نے  اس موقع پر اپنے خطاب میں   ترک قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ترکیہ  کے بانی غازی مصطفی کمال اتاترک کی جنگ آزادی اور اس کے بعد جمہوریہ کے قیام میں ان کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریہ کی صد سالہ تقریب ترک قیادت اور عوام کے غیر متزلزل عزم اور وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے سنگین چیلنجوں کے باوجود ایک خوشحال اور جمہوری ملک کی تعمیر کے لیے انتھک محنت کی۔

    سفیر پاکستان  نے صدر رجب طیب ایردوا ن کی دور اندیش قیادت میں ترکیہ  کی ترقی کے  نئی بلندیوں کو چھو لینے  اور  ترکیہ  کے  اقوام عالم میں ایک مضبوط خوشحال ملک کے طور پر ابھر کر سامنے  آنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب   گزشتہ صدی کے دوران ترکیہ  کے شاندار سفر اور کامیابیوں کا ایک باہمی جشن ہے۔ پاکستان ترکیہ کے تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر ِ پاکستان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’ایک قوم دو ریاستیں‘ برادرانہ پاکستان-  ترکیہ  تعلقات کو بہترین انداز میں اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان مثالی برادرانہ تعلقات کا دنیا میں گرمجوشی، گہرائی اور اتفاق رائے کے لحاظ سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات  دونوں ممالک کے  قومی شاعروں علامہ محمد اقبال اور مہمت عاکف ایرسوئے کی شاعری میں جھلکتے ہیں۔ سفیر نے مزید کہا کہ یہ ایک مقدس امانت ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں تک اس دوستی کو مزید مضبوط کریں۔

    فلسطین اور کشمیر کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے سفیر ِ پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ  کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے امن قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    پاکستان ترک پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین اور غازی انتیپ سے آق پارٹی کے رکن پارلیمنٹ علی شاہین

    اس موقع پر پاکستان ترک پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین اور  غازی انتیپ سے آق  پارٹی  کے  رکن پارلیمنٹ علی شاہین نے کہا کہ پاک ترک تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لیے اللہ تعالیٰ کا تحفہ ہیں۔ یہ صدیوں پرانے برادرانہ اور تزویراتی تعلقات نہ صرف باہمی مضبوطی کا باعث ہیں بلکہ دونوں ممالک کی قیادتوں کی ہدایت اور وژن کے تحت علاقائی استحکام کے لیےبنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ترکیہ اور پاکستان جنیاتی طور پر ایک دوسرے سے  جڑے ہوئے ہیں ۔ایک ترک  پیدائشی  لحاظ سے  پاکستان کی  محبت لے کر   دنیا میں جنم لیتا ہے تو اسی طرح ایک پاکستانی کی پیدائش ہی کے وقت ترکیہ  اور ترکوں سے محبت کوٹ کوٹ کر بھر دی جاتی ہے۔

    انقرہ کے گورنر واصپ شاہین

    اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے انقرہ کے گورنر واصپ شاہین نے کہا کہ پاکستان  اور ترکیہ کے کے تعلقات مثالی ہیں کیونکہ دونوں ممالک ہمیشہ ضرورت کے وقت ایک دوسرے کے   ساتھ کھڑے رہے ہیں اور علاقائی اور عالمی پلیٹ فارمز پر مسلسل ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

    انقرہ کے مئیر منصور یاواش

    اس موقع پر انقرہ کے مئیر  منصور یاواش  نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان  اور ترکیہ  کے گہرے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ دوستی ہماری مشترکہ اقدار اور باہمی مفادات کی بنیاد پر آنے والے سالوں میں مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک کے کئی ایک شہر سسٹر  سٹی قرار دیے جاچکے ہیں جن میں پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد اور ترکیہ کا دارالحکومت  انقرہ بھی شامل ہیں۔

    انقرہ یونیورسٹی کی شعبہ اُردو کی سربراہ ڈاکٹرآسمان بیلن

    ترکیہ کے صد سالہ یومِ جمہوریہ کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انقرہ یونیورسٹی  کی شعبہ اُردو  کی سربراہ ڈاکٹرآسمان بیلن نے اُردو زبان  میں خطاب   کرتے ہوئے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ترک عوام  ترکیہ کی جنگِ آزادی  میں جس طرح  ترکیہ کی مدد کو دوڑے ہیں،  ترک آج تک اس مدد  اور تعاون کو فراموش نہیں کرسکے ہیں۔

    ٹی آر ٹی – اُردو سروس کے سربراہ ڈاکٹر فرقان حمید

    ترکیہ کے یومِ جمہوریہ کی صد سالہ  سالگرہ کے دائرہ  کار میں منعقد ہونے والی اس تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے  ٹی آر ٹی – اُردو سروس   کے سربراہ ڈاکٹر فرقان حمید نے  ترکیہ اورپاکستان کے درمیان  محبت اور گہری دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ ترکیہ اور پاکستان  کے دوستانہ  تعلقات کی مثال دی جاتی ہے۔ یہ تعلقات  دونوں ممالک کے قیام سے پہلے سے  چلے آرہے ہیں    اور وقت کے ساتھ ساتھ ان تعلقات  میں مسلسل اضافہ  ہوتا جا رہا ہے اور نئی نسل کو بھی ان تعلقات کی اہمیت انجیکٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

    شرکاء نے جوش اور جذبے کے ساتھ ترکیہ کے صد سالہ یومِ جمہوریہ کی تقریب  منانے پر سفیر  پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء  نے پاکستان ترک بھائی چارے اور دوستی کے بندھن ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط  ہونے کی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجنگ بندی کے لئے غزہ میں اور کتنے بچوں کو مرنا ہوگا۔ایردوان
    Next Article ہم تشدد کے علاقائی جنگ میں تبدیل ہونے کے سخت خلاف ہیں : وزیر خارجہ حقان فیدان
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.