Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ایردوان نے نتَن یا ہو کو کھری کھری سنا دیں، تمہارے انجام کا وقت آن پہنچا ہے ، اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے تمہارے پاس ایٹم بم ہے یا نہیں؟ سکت ہے تواس کا اعلان کرو
    ترکیہ

    ایردوان نے نتَن یا ہو کو کھری کھری سنا دیں، تمہارے انجام کا وقت آن پہنچا ہے ، اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے

    تمہارے پاس ایٹم بم ہے یا نہیں؟ سکت ہے تواس کا اعلان کرو

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید15نومبر , 2023Updated:15نومبر , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    صدر ایردوان کا ترکیہ کی قومی اسمبلی میں خطاب
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    نتَن یا ہو  تمہارے پاس ایٹم بم ہے یا نہیں؟ اتنے ہی طاقتورہو تو پھر اس کا اعلان کرو ۔ میں بڑے واضح اور واشگاف  الفاظ میں کہہ رہا ہوں ”  اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے۔ ” تم  جتنے  چا ہو ایٹم بم بنا لو، اب تمہارے انجام کا وقت آن پہنچا ہے ۔ بس اب تم جانے والے ہو ۔

    صدر ایردوان نے  ان خیالات کا اظہار ترکیہ کی قومی اسمبلی  میں  جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی  کے  گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    صدر ایردوان کا ترکیہ کی قومی اسمبلی میں 

    صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اگر ہم  سیاسی  معاشی، اور فوجی شعبوں کے ساتھ ساتھ تمام دیگر شعبوں  میں مضبوط اور مستحکم نہیں  ہوں گے تو   یہ لوگ ہمیں اس سرزمین پر بھی زندہ رہنے کا حق نہیں دیں گے۔  یہ برسوں تک ہماری ہی سرزمین  کو آرمینیا  میں شامل کرنے کے خواب دیکھتے رہے اور ہم نے انہیں قارا باغ  میں ایسا سبق سکھایا ہے جس پر یہ سب خاموش ہو کر  رہ گئے ہیں۔

    اب اسرائیل بھی ایسے ہی فریب  میں مبتلا ہے  اور مایوسی اسرائیل  کا  مقدر  بن چکی ہے۔

    صدر ایردوان کا ترکیہ کی قومی اسمبلی میں

    نیتن یا  ہو اب تمہارے انجام کا وقت  آن پہنچا ہے

    نتَن یا ہو تم اپنے دائیں اور بائیں جانب دو وزراء کو اکھٹے کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے  ہو اور سمجھتے ہو یہ دونوں وزراء تمہیں بچالیں گے۔  نہیں ایسا ہرگز نہیں ہوگا، تمہارا انجام بہت قریب ہے  اور بس اب   تم جانے ہی والے ہو۔

    میں واضح اور واشگاف الفاظ میں کہتا ہوں  اسرائیل ایک دہشت گرد تنظیم ہے

    صدر ایردوان نے  اپنے خطاب میں کہا کہ میں واضح طور پر  کہنا چاہتا ہوں 7 اکتوبر سے   غزہ کے خلاف اسرائیلی بربریت ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ اسرائیلی حکومت جسے امریکہ اور مغربی ممالک کی لامحدود حمایت حاصل ہے، 40 دنوں سے بلا روک ٹوک اپنے قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ جان بوجھ کر اسکولوں، مساجد، گرجا گھروں، اسپتالوں، بازاروں، عمارتوں اور سڑکوں کو نشانہ بنا کر اسرائیل ایک شہر اور اس کے لوگوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور اسی لیے میں برملا اورو اشگاف الفاظ میں کہتا ہوں ” اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے” ۔  

    صدر ایردوان کا ترکیہ کی قومی اسمبلی میں

    صدر ایردوان نے کہا کہ آپ حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں لیکن  حماس ایک سیاسی جماعت ہے جو فلسطین میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہی برسر اقتدار آئی ہے اور   الیکشن جیتنے کے بعد آپ نے اس کے حقوق چھین لیے۔ اسرائیل کے ہاتھوں اب تک غزہ کے تقریباً 12 ہزارافراد  ہلاک ہونے والوں میں سے دو تہائی بچے اور خواتین ہیں۔ اسرائیلی انتظامیہ غزہ کے بچوں، خواتین اور شہریوں کے خلاف انسانی تاریخ کے سب سے ظالمانہ  حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے غزہ میں 40 دنوں  میں  اخلاقیات، آداب، قانون کی دھجیاں اڑتے ہوئے دیکھی ہیں۔  جنگ  میں سب سے پہلے   بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور بیماروں کو ہاتھ نہ لگانے کے اصول کی پاسداری کی جاتی ہے۔

    کیا نتَن یا ہو تمہارے پاس ایٹم بم ہے یا  نہیں اگر اتنے ہی طاقتور ہو تو اس کا اعلان کرو

    نتَن یا ہواتنی بڑی تعداد میں انسانوں کا قتلِ عام کرنے کے بعد اب تمہارا وزیر ایٹم بم استعمال کرنے کی دہمکی دیتا ہے۔  نتَن  یا ہو تمہارے پاس ایٹم بم ہے یا نہیں؟ اگر واقعی ہی اتنی   سکت رکھتے ہو تو پھر اس کا اعلان کرو۔  لیکن جان لو اب تمہارے انجام  کا وقت آن پہنچا ہے۔  تم جتنے مرضی ایٹم بم  اپنے پاس رکھ لو ،  اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے بس تمہارا انجام بہت قریب ہے۔

    ایردوان نے کہا کہ  جو لوگ اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم کے خلاف آواز نہیں اٹھاتے  اور اسرائیلی انتظامیہ کو اسلحہ، گولہ بارود اور انٹیلی جنس سپورٹ فراہم  کرتے ہیں وہ بھی  ان جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

    صدر ایردوان کا ترکیہ کی قومی اسمبلی میں خطاب

    عالمی میڈیا کیوں خاموش ہے؟

    روزانہ سینکڑوں بچے بموں کی زد میں آکر مرتے ہیں۔ یورپی یونین سے لے کر امریکہ تک سب خاموش ہیں۔  اسرائیل غزہ میں ہونے والے مظالم کا دنیا کے سامنے اعلان کرنے والے صحافیوں کو ان کے اہل خانہ سمیت قتل کر رہا ہے اور  بین الاقوامی میڈیا ادارے ایک بیان تک دینے سے قاصر ہیں۔  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنے ملازمین کی حفاظت نہیں کرسکتی تو  اس نے  بھلا  غزہ کے شہریوں کی جانوں کی حفاظت  کیسے کرنی ہے؟  اسرائیلی وزراء نے کیمروں کے سامنے اعتراف کیا کہ ان کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اس پر ایکشن لینے سے قاصر ہے۔  جو لوگ قرآن پاک کو جلانے والے بدمعاشوں کے اقدامات کی اجازت دیتے ہیں، فکر کی آزادی کا دعویٰ کرتے ہیں، وہ غزہ میں ہونے والے قتل عام پر ردعمل کا اظہار کرنے والے باضمیر لوگوں کو حراست میں لے رہے ہیں اور ان کی آواز کو خاموش کرنے کی ہر طرح سے کوشش کر رہے ہیں۔ یہ دہرا معیار نہیں تو کیا ہے؟  

    صدر ایردوان کا ترکیہ کی قومی اسمبلی میں

    کہاں ہیں یہ سربراہان مملکت، وزیر اعظم؟

    صدر ایردوان نے کہا کہ یاد رکھیں، چارلی ہیبڈو کے واقعے میں 23 افراد ہلاک ہوئے تھے  اور سربراہان مملکت، وزرائے اعظم، سب  دنیا بھر سے پیرس میں اس مارچ میں شریک ہوئے اور وہاں موجود تھے۔ ویسے اب تقریباً 13 ہزار لوگ مر چکے ہیں۔ کہاں ہیں اس دنیا کے سربراہان مملکت اور  وزیراعظم ؟آئیں اور  غزہ  کے قتلِ عام پر بھی اپنا ردِ عمل ظاہر  کریں۔ کیا  آپ  انصاف پسند نہیں ہیں؟ یا پھر یہ صلیبی  اور ہلال  کا مسئلہ ہے۔ ہم اسے اب ایسے ہی دیکھ رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاو آئی سی سربراہی اجلاس کے بعد ایردوان نے غزہ پالیسی کا اعلان کردیا
    Next Article تیسرے صدارتی امیدوار سنان اوعان نے دوسرے راؤنڈ کے لئے طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا ۔
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.