Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»پاک-ترک عوام کومزید قریب لانےکیلیےدوطرفہ ثقافتی تبادلوں کی ضرورت ہے: صدرزرداری،خطے میں پاکستان کاکردارقابلِ تعریف: جنرل گیوراک پاک-ترک دفاعی تعلقات کے اعتراف میں جنرل گیوراک کو نشان امتیاز
    پاکستان

    پاک-ترک عوام کومزید قریب لانےکیلیےدوطرفہ ثقافتی تبادلوں کی ضرورت ہے: صدرزرداری،خطے میں پاکستان کاکردارقابلِ تعریف: جنرل گیوراک

    پاک-ترک دفاعی تعلقات کے اعتراف میں جنرل گیوراک کو نشان امتیاز

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید19اپریل , 2024Updated:19اپریل , 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    صدر آصف علی زرداری کی ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک سے ملاقات
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عوامی رابطوں کو مزید فروغ دینے کے لیے روڈ اور ریل ٹرانسپورٹ کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آمد و رفت کا سستا ذریعہ ہے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان روابط بڑھیں گے بلکہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار چیف آف ترک جنرل سٹاف جنرل متین گوراک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو وفد کے ہمراہ ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ صدر نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    انہوں نے دو برادر ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے کے لیے دو طرفہ ثقافتی تبادلوں بالخصوص ادب اور شاعری کے شعبوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ترکیہ پاکستان کا مخلص دوست ہے اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں دونوں فریقوں کے باہمی مفاد کے لیے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک ترک تعلقات اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی وجہ سے مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

    قبل ازیں ایوان صدر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے لئے شاندار خدمات کے اعتراف میں ترک  چیف آف سٹاف جنرل متین گیوراک کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک سے ملاقات

    اس سے قبل آرمی چیف آف پاکستان جنرل عاصم منیر سے ترک  چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک  نے ملاقات کی۔

     ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت ہوئی،  ملاقات میں دونوں اطراف نے اپنے ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا۔

    ملاقات میں دونوں اطراف سے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا، آرمی چیف آف پاکستان نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    جنرل متین گیوراک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔

    اس سے قبل سربراہ ترک فوج کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کےچاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    جنرل متین گیوراک نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کی ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک سے ملاقات

    پاکستان کے   وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف  نے بھی   ترک  چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گیوراک سے ملاقات کی۔وزیر دفاع نے معزز ترک دفاعی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط قرار دیا۔

    وزیر دفاع نے غزہ میں حالات اور مصائب پر قابو پانے کے لیے ترکیہ کے فعال کردار کی تعریف کی ۔ معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

    دونوں اطراف نے اپنی مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترکیہ کی جانب سے غزہ کو امداد کا سلسلہ تیزی سے جاری
    Next Article

    پاکستان اورترکیہ کے درمیان صدیوں پرمحیط مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو تجارت میں بھی مضبوط بنانے کی ضرورت ہے :وزیراعظم محمد شہباز شریف

    ترک وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.