Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں معرکۂ حق کی پر وقار تقریب
    پاکستان

    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں معرکۂ حق کی پر وقار تقریب

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید8مئی , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں معرکۂ حق کی پر وقار تقریب
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    انقرہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ترک پارلیمنٹ کے رکن برہان قایا ترک ، انقرہ سائنس یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر یاوُز دمیر، جیو اسٹریٹجک فورسائٹ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر گورائے الپار، سابق سفیر نعمان ہزار، ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے نمائندوں، دانشوروں، ماہرینِ تعلیم، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور پاکستانی برادری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی جانب سے مظاہرہ کیے گئے عزم، جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے “آپریشن بنیانٌ مرصوص” کے ذریعے اپنے حقِ دفاع کو نہایت تحمل اور استقامت کے ساتھ بروئے کار لاتے ہوئے بین الاقوامی قانون، امن اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل سے اپنی وابستگی کو برقرار رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاہم اس کے باوجود اسلام آباد نے ہمیشہ مذاکرات، تحمل اور کشیدگی میں کمی کے اصولوں کو ترجیح دی ہے۔

    سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    سفیرِ پاکستان نے کشیدگی کے ایام میں ترکیہ کی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کے حق میں بھرپور حمایت اور ترک میڈیا کی متوازن و ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

    ترک رکنِ پارلیمنٹ برہان قایا ترک

    ترک رکنِ پارلیمنٹ برہان قایا ترک   نے پاکستان کے ساتھ ترکیہ کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط دفاعی صلاحیتیں نہ صرف جارحیت کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں بلکہ خطے میں امن و استحکام کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے علاقائی کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے تحمل، سفارت کاری اور مذاکرات پر مبنی پالیسی کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں امن کے فروغ کے لیے مثبت طرزِ عمل قرار دیا۔

    جیو اسٹریٹجک فورسائٹ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر گورائے الپار

    جیو اسٹریٹجک فورسائٹ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر گورائے الپار نے جموں و کشمیر سمیت خطے کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے امن، مذاکرات اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے علاقائی امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ پانی جیسے بنیادی اور حیاتیاتی وسائل کو کبھی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

    سابق سفیر نعمان ہزار

    سابق سفیر نعمان ہزار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پائیدار امن کے لیے بین الاقوامی قوانین کی پابندی اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ریاست کو اپنی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے، تاہم دیرپا امن صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہی کے ذریعے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

    تقریب کے اختتام پر پاکستان کے امن، استحکام اور مسلسل ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleڈی-8 نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے باہمی تعاون کو عملی لائحۂ عمل کو فروغ دیا ہے
    Next Article مئی 2025 کی چار روزہ جنگ: وہ لمحہ جب جنوبی ایشیا کا عسکری توازن بدل گیا،خصوصی تجزیہ: ڈاکٹر فرقان حمید
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام زیرو ویسٹ مستقبل کے لیے پہلی ورچوئل نمائش کا افتتاح

    5جون , 2026

    بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر ڈی -ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے تہنیتی پیغام

    5جون , 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    26مئی , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • mar_1
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    Minimum Deposit Casino: Mobile High‑Intensity Gaming for Quick Wins

    Big Bass Bonanza Slot – Quick‑Hit Fishing Frenzy für Schnelle Gewinne

    Chicken Road 2: Quick‑Hit Crash Gaming for Instant Wins

    Hugo Casino: Quick Spin Frenzy for the Fast‑Paced Player

    کیٹگریز
    • mar_1
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    Minimum Deposit Casino: Mobile High‑Intensity Gaming for Quick Wins

    24جون , 2026

    Big Bass Bonanza Slot – Quick‑Hit Fishing Frenzy für Schnelle Gewinne

    23جون , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.