Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»وزیراعظم پاکستان: پاک-ترک دو الگ الگ چراغ مگر روشنی ایک ہی، صدرِ ترکیہ : عالمی امن کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے
    پاکستان

    وزیراعظم پاکستان: پاک-ترک دو الگ الگ چراغ مگر روشنی ایک ہی، صدرِ ترکیہ : عالمی امن کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید4جولائی , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    وزیراعظم شہباز شریف -صدر ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پانچ ارب ڈالر تجارتی ہدف، دفاع، توانائی، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون کے فروغ پر اتفاق؛ ایردوان نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا، شہباز شریف نے دونوں ممالک کو’دو دل، ایک روح’ قرار دیا

    ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت و سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کرنے اور دفاع، توانائی، ٹرانسپورٹ، معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا دونوں ممالک کی مشترکہ ترجیح ہے۔

    وزیراعظم شہبز شریف-صدر ایردوان

    اعلیٰ سطحی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ہر شعبے میں قائم باہمی اعتماد اور یکجہتی اب اقتصادی میدان میں بھی نئی رفتار اختیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف کی دوبارہ توثیق کی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے عملی اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔

    صدر ایردوان کے مطابق کراچی میں ترک سرمایہ کاروں کے لیے مجوزہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام پر مشاورت جاری ہے، جبکہ ترجیحی تجارتی معاہدے کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر بھی مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان-ترکیہ بزنس فورم دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنائے گا اور ترک سرمایہ کار پاکستان میں نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

    انہوں نے دفاعی صنعت کو دوطرفہ تعاون کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ دفاعی منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، جبکہ توانائی، ٹرانسپورٹ، اہم معدنیات، جدید ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا۔

    وزیراعظم شہبز شریف-صدر ایردوان

    علاقائی امور پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اسلام آباد کی مفاہمتی کوششوں کو عالمی امن کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے انہیں قابلِ تحسین قرار دیا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر ایردوان کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات محض سفارتی روابط نہیں بلکہ مشترکہ تاریخ، ثقافت، مذہبی ورثے اور آزمائشوں میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کی روشن روایت پر قائم ہیں۔

    انہوں نے حضرت مولانا جلال الدین رومی کا یہ مشہور قول نقل کیا:

    ‘The lamps are different, but the light is the same.’
    ‘چراغ الگ الگ ہیں، مگر روشنی ایک ہی ہے۔’

    )یہ قول دراصل مولانا رومی کی مثنوی معنوی کے ایک معروف فارسی شعر سے ماخوذ ہے:

    ده چراغ ار حاضر آید در مکان
    هر یکی باشد به صورت غیرِ آن
    فرق نتوان کرد نور هر یکی
    چون به نورش روی آری بی‌شکی(

    انہوں نے دونوں ممالک کو ‘دو دل، ایک روح’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی رشتہ مستقبل میں بھی تعاون کی بنیاد رہے گا۔

    انہوں نے یاد دلایا کہ قدرتی آفات اور دیگر مشکل حالات میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، جبکہ پاکستان بھی ہر اہم قومی معاملے پر ترکیہ کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

    پاک-ترک مذاکرات

    وزیراعظم نے کہا کہ استنبول میں منعقدہ پاکستان-ترکیہ بزنس فورم سے واضح ہوا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، صنعت اور مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پانچ ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کو جلد حقیقت بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان شمالی قبرص ترک جمہوریہ کے معاملے پر ترکیہ کے مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے ترکیہ کی مستقل اور اصولی حمایت پر صدر ایردوان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کا اتفاق ہے کہ موجودہ عالمی چیلنجز کے تناظر میں تنازعات کے حل، علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے مکالمہ، سفارت کاری اور باہمی احترام ہی مؤثر راستہ ہیں۔

    اپنے خطاب کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہونے والے فیصلے تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور عوامی روابط کے شعبوں میں عملی نتائج کی صورت میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا، ‘ترکیہ کی کامیابی، پاکستان کی کامیابی ہے، اور پاکستان کی ترقی، ترکیہ کی ترقی ہے۔’

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous ArticleAnal Lesbian Movies, Women Having Anal Motion
    Next Article Land 10x Rollover Across Five Deposits
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    پاکستان اور ترکیہ کے اسٹریٹجک تعلقات کا نیا مرحلہ: وزیراعظم شہباز شریف کی ہفتے کو استنبول میں صدر ایردوان سے اہم ملاقات

    2جولائی , 2026

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام زیرو ویسٹ مستقبل کے لیے پہلی ورچوئل نمائش کا افتتاح

    5جون , 2026

    بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر ڈی -ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے تہنیتی پیغام

    5جون , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • public
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    Land 10x Rollover Across Five Deposits

    وزیراعظم پاکستان: پاک-ترک دو الگ الگ چراغ مگر روشنی ایک ہی، صدرِ ترکیہ : عالمی امن کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے

    Anal Lesbian Movies, Women Having Anal Motion

    Exploration des mécanismes de fidélité et des défis d’un univers ludique excentrique

    کیٹگریز
    • public
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    Land 10x Rollover Across Five Deposits

    5جولائی , 2026

    وزیراعظم پاکستان: پاک-ترک دو الگ الگ چراغ مگر روشنی ایک ہی، صدرِ ترکیہ : عالمی امن کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے

    4جولائی , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.