Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»تیمل قارا مولا اولو  کی  صدر ایردوان پر الزامات کی بھر مار
    ترکیہ

    تیمل قارا مولا اولو  کی  صدر ایردوان پر الزامات کی بھر مار

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید24اکتوبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    بیس سالہ دور کرپشن اور رشوت ستانی کا دور ہے

    ترکیہ میں  بد عنوانی ،  رشوت  اور غربت کا خاتمہ  ہماری ترجیح ہے

    ترکیہ کی سعادت پارٹی  کے چئیرمین تیمل قارا مولو اولو  نے صدر ایردوان پرالزامات  کی بمباری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ایردوان کے  بیس  سالہ   کرپشن اور رشوت ستانی کے نظام کو ختم کرنا  کوئی آسان  کام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ  ہماری ترجیح ترکیہ میں بدعنوانی ،  رشوت ،  اور  غربت کو ختم کرنا ہے۔  یقیناً یہ آسان  کام نہیں ہے لیکن ہم ایسا کرکے ہی دم لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ صدر ایردوان کی اس بیان پر  پر ہنسیں  یا روئیں ک جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  وہ کرپشن اور رشوت سے پاک ترکی کا وعدہ کر کے اپنے اقتدار کو جاری رکھیں گے۔  ان کے یہ الفاظ  اس اعتراف کے سوا کچھ نہیں کہ انہوں نے 20 سال سے اس مسئلے پر ایک بھی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ جناب صدر، آپ کا کام بہت مشکل ہے۔ 20 سال سے کرپشن اور رشوت ستانی کی دلدل میں پھنسی حکومت کے لیے 8 سے 10 ماہ کی قلیل مدت میں اس دلدل سے نکلنا ممکن نہیں ہے۔

    ترکیہ کی سعادت پارٹی  کے چئیرمین تیمل قارا مولو اولو  نے  کہا کہ  ترکی میں اس وقت کوئی ادارہ بھی  عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ کام نہیں کررہا ہے ہے

    صرف  ایک ہی ادارہ  دن رات کام کررہا ہے اور وہ ہے  ملک کا  اسٹیٹ بینک جو صبح شام نوٹ چھاپ رہا ہے اور اسی وجہ سے ہمیں  نئے نئے  نوٹ روز مل رہے ہیں۔  

    دن رات کام کرنے والے پرنٹنگ ہاؤس میں چھپنے والی رقم اور غلط پالیسیوں کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے مزدوروں اور سرکاری ملازمین  کی تنخواہوں میں اضافے سے کوئی فرق نہیں پڑ رپا ہے کیونکہ   تھوڑے ہی عرصے بعد  تنخواہوں میں یہ  اضافہ  ہوا میں   تحلیل ہوجاتا ہے  اور ان کی تنخواہا مہینہ  ختم ہونے سے بہت پہلے ہی  ہوا میں اڑ جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت اپنی کرسی  بچانے کی فکر میں ہے ۔اسے یہ احساس نہیں ہے کہ   ان کی  غلط پالیسیوں کی وجہ سے  قوم کس کڑوی دوا  پیے گی۔ ہمارا خیال تھا کہ حکومت تھکاوٹ کا شکار ہے  لیکن حکومت کو اس سے کہیں زیادہ مشکل صورتحال کا سامنا ہے بلکہ وہ  ایک سنگین نفسیاتی عارضے میں  مبتلا ہوچکی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبڑا دن قریب آن پہنچا
    Next Article کیا ابرو گیوندیش شادی کررہی ہے؟
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.