Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان میں   “ایردوان ٹینٹ سٹی”
    پاکستان

    پاکستان میں   “ایردوان ٹینٹ سٹی”

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید24اکتوبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے کارگو طیاروں  اور ٹرینوں  کی  آمد جاری

    سیلاب زدگان کی  نظریں ترکیہ پر   

    ترکیہ کی جانب سے سندھ میں سیلاب زدگان کے لیے   صدر  ایردوان  کے نام سے منسوب ٹینٹ سٹی کا  قیام عمل میں آیا ہے۔  

    ترکیہ‘ پاکستان کے حالیہ سیلاب متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کررہا ہے‘ اسی سلسلے میں سندھ میں سیلاب متاثرین کی رہائش کے لیے ترک صدر رجب طیب ایردوان کے نام سے منسوب ٹینٹ سٹی قائم کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکش قونصل جنرل جمال سانگونے کہا کہ حکومت اور عوام پاکستان کے سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ نہ صرف ترک حکومت بلکہ بچوں، خواتین اور شوبز اسٹارز سمیت ترک عوام نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے عطیات فراہم کئے ہیں۔

    اس موقع پر ترکش ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے نائب صدر نے پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے جانی نقصان پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ایئر آفیسر کمانڈنگ‘پی اے ایف سدرن کمانڈ ایئر وائس مارشل زعیم افضل نے ترک حکومت، عوام اور غیر سرکاری تنظیموں کا امداد دینے اور سیلاب متاثرین کے لئے خیمہ بستی قائم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ بینک اسلامی کے سی ای او سید عامر علی نے کہا کہ ان کا بینک ضلع جامشورو میں خیمہ بستی کے قیام کے حوالے سے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام

    کر رہا ہے تاکہ سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کو یقینی بنایا جاسکے۔

        یہ ٹینٹ سٹی ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) نے ضلع جامشورو کے دور افتادہ گاؤں بھولاری میں قائم کیا ہے۔سیلاب متاثرہ لوگوں کے لئے 130 خیمے لگائے گئے ہیں مزید50 ہزار خیموں کے علاوہ ٹینٹ سٹی میں متاثرین کے لئے طبی اور تعلیمی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی اور ہر خیمے میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹر پلانٹ بھی فراہم کیے جائیں گے، ٹینٹ سٹی میں متاثرین کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

    جلد ضلع ٹھٹہ میں بھی ایک خیمہ بستی قائم کی جائے گی جس کے لیے پاکستان ایئر فورس اپنی زمین فراہم کرے گی تاکہ سیلاب متاثرہ لوگوں کو ان کی مکمل بحالی تک سہولیات فراہم کی جاسکیں۔قبل ازیں ترکیہ کی جانب سے امدادی سامان کے 14 کارگو جہاز اور 13 مال بردار ٹرینیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ نہ صرف ترکیہ حکومت بلکہ بچوں، خواتین اور شوبز اسٹارز سمیت ترک عوام نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے عطیات فراہم کئے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکیا ابرو گیوندیش شادی کررہی ہے؟
    Next Article ترکیہ  سے   پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی   کی روانگی  اور نئے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید   کی نامزدگی
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.