Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»کون بنے گا پاکستان آرمی  چیف؟؟؟سمری تیار۔۔۔ وزیراعظم  کا دورہ  ترکیہ ملتوی
    پاکستان

    کون بنے گا پاکستان آرمی  چیف؟؟؟سمری تیار۔۔۔ وزیراعظم  کا دورہ  ترکیہ ملتوی

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید22نومبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری تیار کرلی گئی اور کسی بھی وقت وزیر اعظم ہاؤس کو موصول ہوجائے گی۔

    ذرائع کے مطابق سمری میں 6 سینیئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔

    6 سینیئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز 

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان   محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمدعامر کا نام شامل  ہے۔

    پاکستان میں گزشتہ کئی روز سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ زیرِ بحث ہے۔لیکن جیسے جیسے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت ختم ہونے کی تاریخ قریب آ رہی ہے ، نئے آرمی چیف کے حوالے سے اندازے اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کر دیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے 24 نومبر کو ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔

    وزیراعظم نے 24 نومبر کے دن وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

    سمری ملنے کے بعد وزیرِِاعظم کا اختیار ہے کہ وہ ان میں سے کوئی سے دو افسران کو آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی منتخب کرکے صدر کو ان ناموں کی سفارش کریں۔اس تقرری کے لیے آئین میں درج طریقۂ کار کے مطابق وزیرِاعظم کی سفارش پر صدر مملکت آرمی چیف کی تقرری کرتے ہیں۔

    پہلے مرحلے میں فوج کا صدر دفتر یعنی جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو) وزارتِ دفاع کو چار سے پانچ سینئر فوجی افسران کے نام بھجواتا ہے اور ان افسران کی مکمل پیشہ ورانہ پروفائل بھی منسلک ہوتی ہے۔

    وزارتِ دفاع یہ سمری وزریراعظم ہاؤس روانہ کرتی اور پھر وزیرِِاعظم پاکستان ان بھیجے گئے ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتے ہیں

    اہرین کے مطابق عام طور پر یہ سمری تین سے چار روز پہلے موصول ہوجاتی ہے۔ حکومت اس سے پہلے ہی اپنا ہوم ورک مکمل کرلیتی ہے اور اس کے بعد سمری آنے پر رسمی کارروائی کرکے نام کا اعلان کردیا جاتا ہے۔

    اس وقت پاکستانی فوج کے 30 لیفٹننٹ جنرلز میں سے چھ لیفٹننٹ جنرلز ایسے ہیں جو آرمی چیف کے عہدے کے لیے فوج کے مقرر کردہ معیار پر پورا اُترتے ہیں۔

    لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر

    لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر

    سن 2018 میں لیفٹننٹ جنرل پروموٹ ہونے کے بعد فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے عاصم منیر کی 27 نومبر 2022 کو مدت ملازمت مکمل ہو گی۔ لہذا اگر آرمی چیف چاہیں تو ان کا نام آئندہ آرمی چیف یا چیئرمین جوائنٹ چیف آف ا سٹاف کے لیے بھجوایا جاسکتا ہے۔

    جنرل عاصم منیر خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ملٹری انٹیلی جنس کے بھی سربراہ رہ چکے ہیں۔ گوجرانوالہ کور کے کمانڈر رہنے کے بعد وہ اس وقت کوارٹر ماسڑ جنرل کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔

    لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کے حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ اُنہوں نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی وزیرِ اعلٰی پنجاب عثمان بزدار اور عمران خان کی اہلیہ کی ایما پر مبینہ کرپشن کی رپورٹس عمران خان تک پہنچائیں۔

    اطلاعات کے مطابق عمران خان نے اس پر ناپسندیگی کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی۔ جنرل عاصم منیر کے بعد لیفٹنٹٹ جنرل فیض حمید آئی ایس آئی کے نئے سربراہ بنے تھے۔

    لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے اعزازی شمشیربھی حاصل کی۔

    لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا

    لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا

    سندھ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ملٹری آپریشنز کے عہدے پر کام کرتے رہے ۔اس کے علاوہ چیف آف جنرل سٹاف کے علاوہ جنرل آفیسر کمانڈنگ ( جی او سی) اوکاڑہ کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے اور اس وقت وہ اولپنڈی کور کے کمانڈر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

    لیفٹننٹ جنرل اظہر عباس

    لیفٹننٹ جنرل اظہر عباس

    پاکستان آرمی کے موجودہ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹننٹ جنرل اظہر عباس روالپنڈی کور کے کمانڈر تھے۔ لیفٹننٹ جنرل اظہر عباس سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پرسنل اسٹاف آفیسر کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں ۔

    لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود

    لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود

    بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود اس وقت بطور سربراہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کام کررہے ہیں۔

    تھری سٹار جنرل بننے کے بعد انہیں پہلے آئی جی کمیونی کمیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پھر کورکمانڈر پشاور تعینات کیا گیا۔

    لیفٹننٹ جنرل فیض حمید

    لیفٹننٹ جنرل فیض حمید

    اس فہرست میں لیفٹننٹ جنرل فیض حمید بھی شامل ہیں جو ماضی میں بطور آئی ایس آئی چیف بعض وجوہات کے سبب خبروں میں رہے۔

    بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے فیض حمید جو پہلے کور کمانڈر پشاور تھے حال ہی میں تبادلے کے بعد بہاولپور کور کو کمانڈ کر رہے ہیں۔

    سیاسی جماعتیں لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کے بطور آئی ایس آئی چیف سیاست میں مبینہ کردار پر سوال اٹھاتی رہی ہیں۔

    لیفٹننٹ جنرل محمد عامر

    آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری تیار کرلی گئی اور کسی بھی وقت وزیر اعظم ہاؤس کو موصول ہوجائے گی۔
ذرائع کے مطابق سمری میں 6 سینیئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے
    لیفٹننٹ جنرل محمد عامر

    چار سینئر موسٹ لیفٹننٹ جنرلز میں شامل نہ ہونے کے باوجود جس افسر کا نام اس فہرست میں شامل ہے وہ لیفٹننٹ جنرل محمد عامر ہیں جو اس وقت کورکمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔

    محمد عامر فوج کی آرٹلری رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور ماضی میں وہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ملٹری سیکریٹری کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترکیہ کے انتخابات  سے متعلقALFکمپنی کا تازہ ترین سروئے:جمہوراتحاد:36.1 فیصد، ملت اتحاد: 41:4 فیصد
    Next Article مریم اورنگزیب کی وزیراعظم  شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کی منسوخی کی افواہوں کی تردید
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.