Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان کادفاع مضبوط بنانےمیں اس کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں:ایردوان، ترکیہ نے ہر عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کا ساتھ دیا : شہباز شریف
    پاکستان

    پاکستان کادفاع مضبوط بنانےمیں اس کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں:ایردوان، ترکیہ نے ہر عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کا ساتھ دیا : شہباز شریف

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید25نومبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔7 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان کے وزیراعطم میاں شہباز شریف نے استنبول کے شپ یارڈ میں پی این ایس خیبر کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میرے لئے دوسرا گھر ہے، یہاں آ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ہر عالمی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا، آج کا دن ہمارے تاریخی تعلقات میں عظیم دن ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کے ہمراہ پاک بحریہ کیلئے تیسرے ملجم کارویٹ جہاز کا افتتاح کردیا۔

    تیسرے ملجم کارویٹ جہاز  کو پی این ایس خیبر کا نام دیا گیا ہے۔

    افتتاحی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی  نے بھی شرکت کی۔

    پاک ترکیہ مشترکہ تعاون پر مبنی ملجم اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں اہم سنگ میل ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کیلئے پہلے کارویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021 میں ہوئی، دوسرے جہاز پی این ایس بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین سے گندم برآمد کرنے کے معاہدے پر ترکیہ کے صدر کا کردار قابل ستائش ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت اور تمام عالمی فورمز پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج متعدد تنازعات کا سامنا ہے، اگر امن سے رہنا ہے تو جنگ کیلیے تیار رہنا ہوگا‘۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سستے اور قابل تجدید توانائی ذرائع کیلیے اقدامات کررہا ہے، پاکستان اور ترکیہ کو قابل تجدید توانائی کے حصول کیلیے مل کر کام کرنا ہوگا، دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی توانائی کی قلت کا سامنا ہے۔

    وزیراعظم کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    وزیراعظم نے پیش کش کی کہ رجب طیب ایردوان، آئیے ہمارا ساتھ دیں کہ ہم کاربن کے اخراج کو کم کریں،پاکستان اور ترکیہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلیے ملکر کام کرسکتے ہیں۔

    "رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ جدید فلاحی ریاست بن چکا”

    وزیراعظم نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کی زیرقیادت ترکیہ ایک جدید فلاحی ریاست بن چکا ہے، آج ترکیہ کے دور دراز علاقوں میں بھی تمام تر سہولیات میسر ہیں، آج ہم اس تاریخی تقریب میں شرکت کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان اور ترکیہ مشترکہ طور پر اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے بھی مل کر کام کر سکتے ہیں، پاکستان اور ترکیہ کو تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حالیہ دنوں میں تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، ترکیہ نے سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کی، ترکیہ نے امدادی سامان سے بھری 30 ٹرینیں پاکستان بھجوائیں، ترکیہ سے 15 طیارے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچے۔

    وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جہاز کی تیاری میں حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین سے گندم درآمد کرنے کے معاہدے میں ترک صدر کا کردار قابل ستائش ہے۔

    صدر ایردوان نے پاکستان ملجم پروجیکٹ کے دائرہ کار میں تیار کردہ  تیسرے جہاز سمندر میں اتارنے کی تقریب سے خطاب  کرتے  ہوئے  کہا کہ مجھے اپنے بھائی شہباز شریف کی ترکیہ میں   میں میزبانی کرتے ہوئے  بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میں  اپنے بھائی شہباز شریف اور ان ہمراہی وفد کو استنبول، میں آپ ہی  کے ر میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ملجم  تعاون کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ہے جو دفاعی صنعت کے شعبے میں برادر پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ آج، ہم خیبر کارویٹ کی لانچنگ تقریب کے موقع پر اکٹھے ہوئے، جو ملجم  جہازوں میں سے ایک ہے۔ میں اپنی اور اپنی قوم کی طرف سے ہر اس شخص کو مبارکباد دینا چاہوں گا جنہوں نے اس منصوبے میں تعاون کیا۔

    انہوں نے اس موقع پر پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان  نے

    ہماری قومی جدوجہد کے دنوں میں اپنی مشکلات کی پراہ کیے بغیر   جس طرح ہماری مدد کی ہم کبھی بھی اسے فراموش  نہیں کرسکتے۔  ترک قوم کے دلوں میں پاکستان کا ہمیشہ سے غیر معمولی مقام رہا ہے۔ پاکستان میں آنے والے سیلاب سے جو تباہ کاری ہوئی  اس سے  85 ملین ترکوں نے اپنے دلوں میں بڑا دکھ اور افسوس محسوس کیا۔  ہم نے پاکستانی عوام کے لیے ائیر کارگو،گڈ نیس  ٹرین اور ٹریلروں کے ذریعے حتی الوسع مدد فراہم کی۔  ہمیں پاکستانی بھائیوں کے زخموں کے مندمل ہونے پر خوشی ہے  پر مرہم رکھنے لگے ہیں۔ ان مشکل دنوں سے نکلنے کے لیے ہم ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

    اس سال ہم پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی تاریخ، دوستی اور صلاحیت کے مطابق تزویراتی نقطہ نظر سے ہمارے درمیان یکجہتی روز بروز مضبوط ہو رہی ہے۔ دفاعی صنعت اس تعاون کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔ ترکی کی طرح اپنے قریبی جغرافیہ میں عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمارے پاکستانی بھائیوں کو بیک وقت بہت سے خطرات بالخصوص دہشت گرد تنظیموں کے حملوں سے نمٹنا ہے۔ ایک ایسے ملک کے طور پر جو تقریباً 40 سالوں سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے، ہم پاکستانی عوام کے مصائب اوران کی جانب  سے ادا کردہ قیمت   سے بخوبی واقف ہیں۔ میں اس موقع پر  استنبول میں استقلال سٹریٹ اور  قارقمیش   میں گھناؤنے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ہمارے ملک میں جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا اس کے لیے اپنی اور اپنی قوم کی طرف سے آپ اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

    دفاعی صنعت کے شعبے میں ہم جس مقام پر پہنچ چکے ہیں اب ہمیں اس سلسلے میں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اب ہم  عمل کو منظم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جب ہم اعداد و شمار پر ایک نگاہ ڈالتے ہیں تو  ہم دیکھتے ہیں کہ 2002 میں صرف 62 دفاعی منصوبے مکمل کیے گئے تھے جبکہ آج اس کی تعداد  750 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایک بار پھر 2002 میں ہمارے دفاعی منصوبوں کا بجٹ بمشکل 5.5 بلین ڈالر تھا لیکن آج ہم تقریباً 60 بلین ڈالر کے دفاعی پراجیکٹ کا حجم 75 بلین ڈالر تک پہنچ چکے ہیں ۔ ہم اسلحے اور گولہ بارود سے لے کر میزائلوں تک، ڈرانز  سے  لے کر ہیلی کاپٹروں اور بحری جہازوں تک وسیع رینج میں ملکی اور قومی سطح پر نظام ڈیزائن، تیار کررہے ہیں  ۔  ہم دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہیں جو قومی وسائل سے جنگی جہازوں کی ڈیزائننگ، تعمیر اور دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ہمارے ملجم  پروجیکٹ کے دائرہ کار میں جدید ترین آلات تیار کررہے ہیں ۔

    "ہم پاکستان کے شانہ بشانہ رہیں گے”

    سیلاب کی تباہی کے بعد ابھرنے والی تصاویر نے ہمارے دلوں کو توڑ دیا۔ ہم نے پاکستانی عوام کے لیے اپنے اختیار میں ذرائع کو متحرک کیا ہے۔ ان مشکل دنوں سے نکلنے کے لیے ہم ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

    دفاعی صنعت پاکستان کے ساتھ ہمارے تعاون کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ہر عالمی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا، آج کا دن ہمارے تاریخی تعلقات میں عظیم دن ہے
صدر ایردوان نے پاکستان ملجم پروجیکٹ کے دائرہ کار میں تیار کردہ  تیسرے جہاز سمندر میں اتارنے کی تقریب سے خطاب  کرتے  ہوئے  کہا کہ مجھے اپنے بھائی شہباز شریف کی ترکیہ میں   میں میزبانی کرتے ہوئے  بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے

    ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ سرحدوں کے اندر اور باہر جاری رہے گی۔ کسی کو یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔

    2023 ایک ایسا سال ہو گا جس میں ہمیں اپنی دفاعی صنعت میں  قوت بن کر ابھریں گے ۔  ہم اپنا چوتھا اور آخری جہاز فروری 2025 میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔دفاعی صنعت میں ہم اپنی جدو جہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ہم ترکیہ کو دنیا کی سپر لیگ سر فہرست نہیں بنا دیتے۔

    پاکستان زندہ باد

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجنرل عاصم منیرپہلےاعزازی شمشیریافتہ،  ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے سربراہ  اور  حافظِ قران چیف آف آرمی سٹاف ہیں
    Next Article ترک میڈیا پرعمران خان چھاگئے، راولپنڈی  خطاب   کی بریکنگ نیوز
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.