Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»کالم اور مضامین»ایردوان – شہباز شریف قاردیش(بھائی بھائی)
    کالم اور مضامین

    ایردوان – شہباز شریف قاردیش(بھائی بھائی)

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید30نومبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔7 Mins Read
    Cumhurbaşkanı Recep Tayyip Erdoğan, Pakistan Başbakanı Şahbaz Şerif ile Vahdettin Köşkü'nde görüşme gerçekleştirdi. ( TCCB / Murat Çetinmühürdar - Anadolu Ajansı )
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترک صدر رجب طیب ایردوان  پاکستان کے وزیراعظم  میاں شہباز شریف کے لیے عام طور پر "قاردیش”(ترکی زبان میں بھائی کے لیے یہ الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں ) کے  الفاظ استعمال کرتے ہیں ، اس کی بڑی اور اصلی وجہ دونوں رہنماوں کے درمیان بھائیوں جیسے  تعلقات کا موجود ہونا ہے۔ صدر ایردوان اور  وزیراعظم شہباز شریف کے تعلقات گزشتہ بیس سالوں پر محیط ہیں جب شہباز  شریف  صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ  تھے اور سید یوسف رضا گیلانی پاکستان  کے وزیراعظم تھے۔ صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہونے کے ناتے  شہباز شریف جب  بھی ترکیہ تشریف لاتے تو    ایردوان  شہباز شریف کو  ہمیشہ وزیراعظم  جیسا پرٹوکول دیتے  اور  ان کی خوب آو بھگت  کرتے۔ راقم   چونکہ اس دور میں  دونوں رہنماؤں کے درمیان   مترجم کے فرائض  ادا کرتا رہا ہے اس لیے ان دونوں رہنماوں کی قربت سے بخوبی آگاہ ہےاور راقم  نے اس دور میں    ترکیہ اور پاکستان کی قربت میں ایردوان اور شہباز شریف کے کردار کو بھی قلمبند کیا اور بڑی تعداد میں روزنامہ جنگ میں کالم بھی تحریر کیے جو آج آرکائیو میں موجود ہیں۔  شہباز شریف اپنے  دورہ ترکیہ کے دوران ترکیہ کی ترقی سے بڑے متاثر تھےاور اسی وجہ سے انہوں نے  صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے پنجاب کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور اسے لاہور کو عالمی  معیار کا شہر بنانے کے لیے     ایردوان کے تعاون سے بڑی تعداد میں   پراجیکٹ شروع کیے حالانکہ اس وقت وفاق میں   پیپلز پارٹی  کی حکومت تھی لیکن  شہباز شریف نے صوبہ پنجاب اور خاص طور پر  لاہور کی ترقی کی جانب خصوصی توجہ دی اور  ترک فرموں   کو پنجاب مدوع کرتے ہوئے بڑی تعداد میں مختلف پراجیکٹ شروع کیے  جس نے لاہور کا چہرہ تبدیل کرکے رکھدیا  ۔ ایردوان بھی  شہباز شریف کے کام  اور کام کی رفتار سے بڑے متاثر تھے  اور انہوں نے  اس وقت  میری ہی موجودگی میں کہا تھا(اس دور کے  کالم پر نگاہ ڈالی جاسکتی ہے ) شہباز شریف دیگر پاکستانیوں نے (سیاستدانوں) سے بڑے مختلف ہیں  کیونکہ  ان کے سر پر صرف کام ہی کا   بھوت سوار رہتا ہے اور یہ ہمیشہ  اپنے ان  منصوبوں کو جلد از جلد پایہ  تکمیل تک پہنچانے  ہی میں سرگرداں ہیں    جو ان کو  دیگر پاکستانیوں پر سبقت دلاتی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا 25 تا26 نومبر  اپنے دوسرے گھر  ترکیہ کا یہ دوسرا دورہ ہے جس میں انہوں نے  پاک- ترکیہ مشترکہ تعاون پر مبنی ملجم اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے دائرہ کار میں   پاکستان کے لیے تیارکردہ   چار  جہازوں  میں سے  تیسرے    جہاز "خیبر” کی سمندر میں اتارنے کی تقریب میں شرکت کی ہے   اور اسی دورے کے دوران انہوں نے پاک ترک بزنس کونسل کے اراکین اور ترک سرمایہ کاروں  سےملاقات کی ہے۔  

    وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول کے شپ یارڈ میں پی این ایس خیبر کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ہر عالمی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا، آج کا دن ہمارے تاریخی تعلقات میں عظیم دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ایک خطوں میں جنگ جاری ہے  اور اگر ہمیں  امن سے رہنا ہے تو جنگ کیلیے  بھی تیار رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کی زیرقیادت ترکیہ ایک جدید فلاحی ریاست بن چکا ہے، آج ترکیہ کے دور دراز علاقوں میں بھی تمام تر سہولیات میسر ہیں، ہم موجودہ دور میں  پاکستان اور ترکیہ مشترکہ طور پر اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں۔

    اس موقع پر صدر ایردوان نے پاکستان ملجم پروجیکٹ کے دائرہ کار میں تیار کردہ  تیسرے جہاز سمندر میں اتارنے کی تقریب سے خطاب  کرتے  ہوئے  کہا کہ ملجم  تعاون کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ہے جو دفاعی صنعت کے شعبے میں برادر پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ آج، ہم خیبر کارویٹ کی لانچنگ تقریب کے موقع پر اکٹھے ہوئے ہیں اور اس کی تیاری میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد  کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان  نے ہماری قومی جدوجہد کے دنوں میں اپنی مشکلات کی پراہ کیے بغیر   جس طرح ہماری مدد کی ہم کبھی بھی اسے فراموش  نہیں کرسکتے۔  ترک قوم کے دلوں میں پاکستان کو ہمیشہ  غیر معمولی مقام  حاصل رہا ہے۔ پاکستان کے سیلاب سے  جو تباہ کاری ہوئی  اس سے  85 ملین ترکوں نےاسے  اپنے دلوں میں محسوس کیا ہے۔  اور  ہم نے پاکستانی عوام کے لیے ائیر کارگو،گڈ نیس  ٹرین اور ٹریلروں کے ذریعے حتی الوسع مدد فراہم کی۔  ہمیں پاکستانی بھائیوں کے زخموں پر  مرہم رکھتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔  ہم ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔اس سال ہم پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی تاریخ، دوستی اور صلاحیت کے مطابق تزویراتی نقطہ نظر سے ہمارے درمیان یکجہتی اور تعاون  میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہےخاص طور پر   دفاعی صنعت میں دونوں ممالک ایک دوسرے سے گہرا تعاون کررہے ہیں ۔ پاکستان کی  خوشیاں ہماری خوشیاں،  پاکستان کا دکھ ہمارا دکھ  اور پاکستان کی کامیابی ہماری کامیابی ہے۔

    Cumhurbaşkanı Recep Tayyip Erdoğan, Pakistan Başbakanı Şahbaz Şerif ile Vahdettin Köşkü’nde görüşme gerçekleştirdi. ( TCCB / Murat Çetinmühürdar – Anadolu Ajansı )

    بعد میں صدر ایردوان اور وزیراعظم  شہباز شریف کے درمیان  ون آن ملاقات دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات اور مختلف  سمجھوتوں  پر دستخط کرنے کے بعد    دونوں رہنماوں نے مشترکہ طور پر پریس  کانفرنس سے خطاب کیا  اور شام کو  صدر ایردوان نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں  قصرِ وحدالدین میں عشائیہ  دیا۔

    اگلے روز  وزیراعظم پاکستان  نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول بنائیں گے اور صدر ایردوان نے ترک کمپنیوں  کی ادائیگیوں میں حائل رکاوٹوں کی وجہ سے مزید ترک کمپنیوں کے پاکستان میں سرمایہ کاری  رکی ہوئی ہے  جس پر وزیراعظم  شہباز شریف نےکہا کہ  ماضی میں  ترک کمپنیوں کو   پاکستان میں کچھ مشکلات رہی ہیں تاہم انہوں نے  ترک سرمایہ کاروں   کی  شکایات کا ازالہ کرنے اور    ساٹھ دن میں ادائیگیوں کی یقین دہان کروائی  ہے اور کہا ہے کہ  اب ہماری حکومت میں اس طرح کی صورتحال کو برداشت نہیں  کرے گی ۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی کے لیے پاکستان اور ترکیہ کو مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شبعوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔

    دونوں ممالک کےدرمیان تجارت کو تیزی سے بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لیے دونوں ممالک کو کاروبار کے قوانین کو آسان بنانا ہوگا اور کاروباری رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ  تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، تین سالوں میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو پانچ بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں شمسی توانائی سے 10 ہزار میگا واٹ کا منصوبہ لے کر آ رہے ہیں، پاکستان میں شمسی توانائی کے منصوبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔انہوں نے ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمینٹ بینک کے حکام سے ملاقات کی  اور  پاکستان کو  آسان قسطوں پر 150 ملین یورو قرضہ دینے کی منظوری سے  وزیراعظم کا آگاہ کیا۔ شام کے وقت وزیراعظم شہباز شریف  اپنا ترکیہ کا دو روزہ کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچھ سال بعد  پاک آرمی میں نئے دور کا آغاز، جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے17 ویں سربراہ کی حیثیت سے فوج کی کمانڈ سنبھال لی
    Next Article ترکیہ میں  پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر  یوسف جنید  نے صدر رجب طیب ایردوان   کو اپنی اسنادِ سفارت پیش  کردیں
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ٹرمپ کی ایردوان سے ثالثی کا کردار ادا کرنے اپیل

    8مئی , 2025

    پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات بام عروج پر ،تجزیہ : ڈاکٹر فرقان حمید

    13اپریل , 2025

    اسرائیل کے قتل عام پر خاموشی اس جرم میں برابر شریک ہونا ہے۔ایردوان

    11اپریل , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.