ترکیہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے صدر رجب طیب ایردوان کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کردیں اس سلسلہ میں آج بروز بدھ بیش تپے ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی

اسنادِ سفارت پیش کرنے کے بعد سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور صدر ایردوان کی ایک ساتھ تصویر بنائی گئی جس کے بعد پاکستان سفارتخانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور ڈیفینس ایٹیچی کے علاوہ ترک وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ یادگاری تصاویر بنوائیں ۔
تقریب کے بعد صدر رجب طیب ایردوان اور سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید کی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنیدکی زندگی پر ایک نگاہ
ڈاکٹر یوسف جنید آٹھ اپریل 1959 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے علامہ اقبال میڈیکل کالج، لاہور ایم بی بی ایس ڈگری حاصل کی۔
1982 سے 1985 تک پاکستان آرمی میں بطور کیپٹن ڈاکٹر خدمات انجام دیں ۔

1986 میں پاکستان کی سنٹرل سپیریئر سروسز کے کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ میں شمولیت اختیار کی۔
پاکستان میں فرائض کی انجام دہی
وزارت تجارت اور دیگر محکموں میں 1986 سے اب تک اسسٹنٹ کنٹرولر، آفس آف چیف کنٹرولر امپورٹس اینڈ ایکسپورٹ؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایکسپورٹ پروموشن – بیورو؛ ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی؛ اسسٹنٹ کمشنر محکمہ انکم ٹیکس اور دیگر فرائض سر انجام دینے کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، ڈائریکٹر کمرشل، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، جوائنٹ سیکرٹری وزارت تجارت، – ممبر انکوائریز ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت پنجاب، چیئرمین، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ۔

غیر ممالک میں خدمات
کمرشل سیکرٹری، پاکستان کا مستقل مشن برائے اقوام متحدہ WTO، UNCTAD، ITC اور WIPO، جنیوا، سوئٹزرلینڈ 1998 سے 2001 تک
اگست 2009 سے 31 دسمبر 2017 تک استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل رہے۔
جمہوریہ ترکیہ میں سفیر پاکستان کی حیثیت سے آج صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان کو اسنادِ سفارت پیش کی ہیں۔
ترکیہ میں طویل عرصہ قیام کی وجہ سے ترکی زبان پر بھی مہارت رکھتے ہیں۔