Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ ہی کی کاوشوں اور  ثالثی  کے نتیجے میں  دنیا   اناج کے بحران سے محفوظ رہی ہے: صدر ایردوان
    ترکیہ

    ترکیہ ہی کی کاوشوں اور  ثالثی  کے نتیجے میں  دنیا   اناج کے بحران سے محفوظ رہی ہے: صدر ایردوان

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید9دسمبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر ایردوان دنیا کو   اناج کے بحران  سے محفوظ رکھنے کے لیے اتوار کو صدر ولادیمیر پوتن اورصدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کریں گے

    استنبول میں TRT ورلڈ فورم 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کروائی کہ اس سال کا فورم ایک ایسے وقت میں منعقد ہورہا  ہے  جب عالمی سطح پر نئی قسم کی کورونا وائرس کی وبا اور روس-یوکرین جنگ جاری ہے

    .

    صدر رجب طیب ایردوان نےاپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ  اناج کے بحران کو حل کرنے کے لیے اتوار کو روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ  روس اور یوکرائن کی جنگ میں ہونے والے بھاری جانی نقصان کے علاوہ، خطے اور دنیا کے لیے بہت سنگین انسانی، اقتصادی اور سیاسی قیمت چکانا پڑرہی ہے۔ ، ایردوان نے کہا کہ وہ امن کےقیام کے بڑے پیمانے پر سفارتی ٹریفک  کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

     “TRT ورلڈ فورم گزشتہ دو سال کویڈ-19 کی وجہ سے آن لائن منعقد کیا جاتا رہا ہے  اور اب آپ کو اپنے سامنے دیکھ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے۔ یہ فورم، جو چھٹی مرتبہ منعقد ہوا، عالمی انسانی، سماجی اور سفارتی تعامل کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ ہر سال، معیشت، سیاست، سیکورٹی، ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی تعلقات کے شعبوں سے بہت سے قابل نام اس پلیٹ فارم پر شرکاء کے ساتھ اپنی قیمتی آراء کا اظہار کرنے کا موقع پاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ TRT ہمارا  قومی نشریاتی ادارہ ہے  جس نے اپنی نشریات اور پروڈکشنز اور اس طرح کے پلیٹ فارمز کے ذریعے بین الاقوامی مواصلاتی چینلز میں مستقل نشانات چھوڑے ہیں۔

    صدر ایردوان نے کہا کہ کچھ عرصےقبل تک ترکیہ میں غیر ملکی  ٹی وی سیریز نے اپنی چھاپ لگا رکھی تھی ترکیہ کی ڈرامہ سیریز ،  سینما اور دستاویزی پروگرام دنیا پر اپنی حاکمیت قائم کیے ہوئے ہے۔

    ٹی آر ٹی ورلڈ فورم میں ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست شرکت کرنے والے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ خوراک کے بحران نے پوری دنیا کو متاثر کیا  ہے۔ اس سال خوراک کا بحران عالمی منڈی میں عدم استحکام کا باعث بنا ہے۔ مختلف ممالک، خاص طور پر کچھ افریقی اور ایشیائی ممالک نے خوراک کے بحران کے منفی اثرات کو محسوس کیا۔

    دو روزہ TRT ورلڈ فورم 2022 میں بڑی تعداد میں عالمی شہرت یافتہ شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان کے آئی ٹی  طلبا و طالبات  “ترکیہ سامسن  ٹیکنو فیسٹ” میں   چھاگئے، مختلف کیٹگریز میں اول پوزیشن
    Next Article کیا ترکیہ کی لاٹری نکل آئی ہے؟ ترکیہ کیسے توانائی کا عالمی مرکز بننے جا رہا ہے؟
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.