Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ میں امام اولو بھونچال تازہ ترین سروئے: امام اولو نےتمام صدارتی امیدواروں کو پیچھےچھوڑدیا
    ترکیہ

    ترکیہ میں امام اولو بھونچال

     تازہ ترین سروئے: امام اولو نےتمام صدارتی امیدواروں کو پیچھےچھوڑدیا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید17دسمبر , 2022Updated:1جنوری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    استنبول بلدیہ کے مئیر  اکرم امام اولو  کو عدلیہ کی جانب سےسپریم  الیکشن کمیشن کے چئیرمین اور اراکین  کی توہین کرنے کے الزام میں  2 سال اور 7 ماہ  اور 15 روز کی قید کی سزا سنائی جانے کے بعد  کروائے جانے والے  حالیہ سروئے نے تمام اعدادو شمار  کو الٹ پلٹ کر رکھدیا ہے۔ امام اولو جن کے صدارتی امیدوار بننے کے چانسزز کم ہوتے جا رہے تھے عدلیہ کے اس فیصلے نے  ان کو سب سے آگے لا کھڑا کیا ہے۔  

    عدلیہ  کے اس فیصلے  پر صدر ایردوان کے اتحاد” جمہور اتحاد” میں بھی دراڑ  پڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اس اتحاد میں شامل  گریٹ یونین پارٹی کے چئیر مین مصطفیٰ دستی جی نے عدلیہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے امام اولو کی سیاست پر پابندی لگانا دراصل جرم سے کہیں زیادہ بڑی سزا ہے ۔ ہمیں سیاست پر پابندی لگانے   جیسے اقدامات سے گریز کرنے کی ضرورت ہے ۔

    صدر رجب طیب ایردوان نے پہلی بار استنبول  بلدیہ کے مئیر امام اولو کے خلاف سیاسی پابندی اور قید کی سزا کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ” ان کا اس فیصلے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ فیصلہ  ججوں کی مبینہ توہین کے الزام میں ایک شخص کی سزا کا فیصلہ ہے۔”

    اس فیصلے کے بارے میں صدر ایردوان کے ایک دیگر اتحادی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی  کے چئیرمین  دولت باہچے لی  نے کہا کہ  “یہ صورت حال ہیٹ سے خرگوش نکالنے  کے مترادف ہے۔  اپوزیشن نے  پہلے ہی سے اس فلم کا سینریو تحریر کرکھا تھااور ان کا مقصد ری پبلیکن پیپلز پارٹیCHP کے موجودہ چئیرمین   کمال کلیچدار اولو کنارے لگانے کے مقصد لیے ہوئےہے۔

    ترکیہ میں  تقریباً تمام ہی ٹی وی چینلز عدلیہ کے فیصلے کے بعد سے  امام اولو کے مستقبل کے بارے میں ٹالک شوز  جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان ٹالک شوز  ہی کے مطابق   ترکیہ میں کروائے جانے والے حالیہ سروئے میں ملک میں بہت بڑی تعداد میں عوام نے عدلیہ کے اس فیصلے کو  غیر منصفانہ قرار دیا ہےحتیٰ  کہ  برسراقتدار “جمہور اتحاد” میں جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کی اکثریت نے بھی اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

    استنبول عدلیہ کے اس فیصلے کی  اگر اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نےمنظوری دے دی تو امام اولو کی میئر شپ ختم  ہو کر رہ جائے گی اور وہ آئندہ  کسی بھی الیکشن میں امیدوار نہیں  ہو سکیں گے۔

    ترکیہ میں کروائے جانے والے حالیہ سروئے  میں سیاسی جماعتوں  سے یہ سوال کیا گیا تھا۔

    کیا امام اولو پر  سیاست میں حصہ لینے پر پابندی  لگانے کا فیصلہ درست ہے؟

    سروے کے نتائج کچھ یو ں تھے۔

    جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی (آق پارٹی  ):

    یہ فیصلہ درست ہے : 31.8فیصد

    یہ فیصلہ درست نہیں: 35.9فیصد

    کوئی رائے  نہیں : 32.4فیصد

    نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی  MHP:

    یہ فیصلہ درست ہے: 26.7فیصد

    یہ فیصلہ درست نہیں: 52.2فیصد

    کوئی رائے  نہیں: 21.1فیصد

    ری پبلیکن پیپلز پارٹی CHP :

    یہ فیصلہ درست ہے: 0.5  فیصد

    یہ فیصلہ درست نہیں: 96 فیصد

    کوئی رائے  نہیں: 3.5فیصد

    گڈ پارٹی IYI پارٹی:

    یہ فیصلہ درست ہے: 1.2فیصد

    یہ فیصلہ درست نہیں: 93.9 فیصد

    کوئی رائے  نہیں: 4.9 فیصد

    پیپلز ڈیمو کرٹیک  پارٹی HDP پارٹی:

    یہ فیصلہ درست ہے: 1فیصد

    یہ فیصلہ درست نہیں: 97.1 فیصد

    کوئی رائے  نہیں: 2 فیصد

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    انقرہ، کیچی اورین میں پشاور  آرمی پبلک

    اسکول کے شہدا کی یاد میں تقریب

    Next Article

    اسکینڈل ، اسکینڈل، اسکینڈل، برطانوی روزنامہ

    دی گارڈین کا صدر ایردوان سے  متعلق   تضحیک آمیز تجزیہ

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.