Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»میگزین»پاکستان-ترکیہ سفارتی تعلقات عروج پر قیام کی 75 ویں سالگرہ پر انقرہ میں کلچرل نائٹ
    میگزین

    پاکستان-ترکیہ سفارتی تعلقات عروج پر

    قیام کی 75 ویں سالگرہ پر انقرہ میں کلچرل نائٹ

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید28دسمبر , 2022Updated:1جنوری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔7 Mins Read
    ترکیہپاکستان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان-ترکیہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر ثقافتی سرگرمیاں

    ترکیہ اور پاکستان  دنیا میں دو ایسے ممالک ہیں  جس کے عوام  اپنے  ملک کے قیام  یا پھر آزادی حاصل کرنے سے قبل ہی ایک دوسرے سے گہری محبت کرتے چلےآرہے  ہیں اور  ان دونوں ممالک کے درمیان یہ محبت، پیار ، الفت ، پریم   اور عشق    اُ س وقت اپنی تمام حدود پھلانگتے ہوئے  دنیا  کے لیے ایک ماڈل کی حیثیت اختیار کر  گیا جب ہندوستان کے مسلمانوں نے  انگریزوں سے آزادی حاصل کرتے ہوئے  ایک الگ وطن  قائم کیا اور اسے سب سے پہلےتسلیم   کرنے والے ممالک میں ترکیہ سر فہرست  تھا۔  ترکیہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی  تعلقات قائد اعظم محمد علی جناح کی بھرپور کوششوں ہی کے نتیجے میں    30 نومبر 1947 کو قائم ہوئے  ۔ قائد اعظم دراصل مسلمانوں کے ملک ترکیہ کے جدید خطوط پر استوار  ہونے  اور اس مقصد کے لیے جدید جمہوریہ  ترکیہ کے  بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی جانب سے  برپا کیے جانے والے انقلابات سے بڑے متاثر تھے  اور وہ بھی پاکستان کو جدید  خطوط  پر استوار کرتے ہوئے   دنیا کے لیے اسے ایک ماڈل ملک کی حیثیت دینا چاہتے تھے۔ترکیہ ان گنے چنے ممالک میں شامل تھا جس نے اپنا سفارتخانہ کھولنے کے فوراً بعد   اتاترک کے  قریبی ساتھیوں میں   سے مشہور رائٹر ، شاعر ، سیاستدان سفارتکار یحییٰ  کمال بیاتلی  نے 4  مارچ 1948 کو قائد اعظم کو اسنادسفارت پیش  کیے۔  اس موقع پر قائد اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ” میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان  کے عوام آپ کے ملک کو بڑی قدرو منزلت   کی نگاہ سے  دیکھتے ہیں ۔اب دونوں ممالک   کو آزاد اور  خودمختیار ہونے  کے ناتے ایک دوسرے کے  ساتھ تعلقات کو مزید فروغ  دینا ہوگا۔  ” يحیٰ  بیاتلی  1949 میں ریٹایرڈ ہونے تک کراچی میں اپنے فرائض ادا کرتے رہے۔

    پاکستان میں ترکیہ کے پہلے سفیر۔ یحیٰ کمال بیاتلی

    قائد اعظم نے   سب سے پہلے   اپنے قریبی ساتھیوں میں سے مسلم لیگ کے رکنِ پارلیمنٹ،  شاعر،  ادیب    بیرسٹر   میاں بشیر  احمد کو1949 کو  ترکیہ میں پاکستان کا پہلا سفیر نامزد کیا گیا اور وہ وہاں 1952 تک اپنے فرائض ادا کرتے رہے۔

    ترکیہ میں پاکستان کے پہلے سفیر میاں بشیر احمد

    اس طرح ان  دونوں ممالک کے درمیان75 سال قبل  قائم ہونے والے سفارتی تعلقات وقت کے ساتھ  مزید فروغ پا رہے ہیں  اور دونوں ممالک  تمام  عالمی  پلیٹ فارم پر جس طرح ایک دوسرے کی مکمل حمایت اور پشت پناہی کرتے ہیں ایسی مثال دنیا کے دیگر ممالک میں ملنا ممکن نہیں ہے۔

    انقرہ میں ثقافتی نائٹ

    ترکیہ اور پاکستان کے سفارتی تعلقات  کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر ثقافتی  پروگرام  پیش کیے جا رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے نیشنل یونیورسٹی  آف ماڈرن لینگوئیجز  اور ترک سفارتخانہ کے تعاون سے”75 years of Turkiye-Pakistan Relation  ” کے زیر عنوان  کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے سابق  سیکرٹری خارجہ  سہیل محمود(جو ترکیہ میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں ) ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی، متعدد  نامور شخصیات نے شرکت کی جبکہ  راقم کو آن لائن  پاک تعلقات  پر اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔  علاوہ ازیں  اسلام آباد میں  ترک سفارتخانہ اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے تعاون سے ترک صوفیانہ نائٹ  کا اہتمام   اسلام آباد اور  لاہور میں کیا گیاجس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے وزیر مملکت  حنا ربانی کھر نے شرکت کی۔

    پاکستان ترکیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چئیرمین علی شاہین 

    پاک – ترک سفارتی تعلقات  کے قیام کی 75 ویں سالگرہ  کے دائرہ کار میں سفارت خانہ  پاکستان نے پہلے استنبول  اور اس کے اگلےروز  دارالحکومت انقرہ میں کلچرل   نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔  اس پروگرام میں پاکستان ترکیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چئیرمین  علی شاہین نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ  انقرہ کے گورنر واصپ شاہین، ترک وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام،  ممتاز ترک شخصیات  کے علاوہ  بڑی تعداد  میں   انقرہ میں مقیم  پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی  اور اس پروگرام کو چار چاند لگادیے۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر   یوسف جنید  نے   صدارتی سینفی آرکسٹرا ہال کی راہداری میں تمام معزز مہمانوں کا فردافردا استقبال کیا۔پروگرام کا باقاعدہ  آغاز پاکستان اور ترکیہ کے قومی ترانے بجانے سے ہوا۔روگرام کے مہمان  خصوصی،  پاکستان ترکیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چئیرمین  علی شاہین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان  کے سفارتی تعلقات   کے قیام  کی اس سال ہم 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔  ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات  کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔انہوں نے ترکیہ میں مقیم پاکستانیوں  مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “آپ ترکیہ میں اپنے آپ کو غیر ملکی مت سمجھیں ۔ یہ جس طرح میرا آبائی وطن ہے بالکل اسی طرح یہاں پر موجود پاکستانیوں کا بھی آبائی وطن ہے۔ جس طرح  پاکستان آپ  کا آبائی وطن ہی بالکل اسی طرح پاکستان میرا بھی آبائی وطن ہے۔ انہوں نے کہا ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات  جنیاتی (genetic) تعلقات ہیں یعنی  ترک  خاندان  میں  پیدا ہونے والا  بچہ  پاکستان کی   محبت لے کر پیدا ہوتا ہے  اور بالکل اسی طرح  پاکستانی  خاندان  میں  جنم لینے والا بچہ ترکیہ کی  محبت سے سرشار ہوتا ہے۔

    ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر  یوسف جنید نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات 75 سال قدیم  ہیں  اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہماری دونوں جمہوریہ کے قیام سے کہیں آگے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خصوصی رشتہ مشترکہ ثقافتی، مذہبی اور روحانی ورثے سے جڑا ہوا ہے جو وقت، جغرافیہ اور سیاست کی حدود سے ماورا ہے۔

    ترک وزارتِ ثقافت کے موسیقار

    پاکستان اور ترکیہ کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں اس سال کے شروع میں انقرہ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر اردوان کی جانب سے منعقدہ مشترکہ لوگو کے افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک نے پاکستان میں ثقافتی  شوز  کا انعقاد کرکے اس سنگ میل کو باعزت طریقے سے منانے  کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ  ہم اپنے رشتوں کو ایک مقدس امانت سمجھتے ہیں جو ہمیں اپنے آباؤ اجداد سے وراثت میں ملا ہے اور جسے ہم آنے والی نسلوں تک پہنچانے کا عہد کرتے ہیں۔

    ترک طلباء دل دل پاکستان گاتے ہوئے

    پروگرام کے آغاز میں  ترک موسیقاروں اور ترک طلباء نے پاکستان کا مشہور قومی نغمہ “دل دل پاکستان”  گا کر  حاضرین  کے دل جیت لیے  اور انہیں بھی  اپنے ساتھ اس خوبصورت گانے میں شریک  کرلیا اور یوں یہ نغمہ پورے ہال  میں دل  دل پاکستان  کے الفاظ کے ساتھ گونجتا رہا۔اس کے علاوہ  ترکیہ کی وزارتِ  ثقافت کے موسیقاروں نے مشہور ترک لوک دھنیں پیش کرتے ہوئے  حاضرین کو  دادا دینے پر مجبور کردیا۔

    مشہور قوال ابو محمد اور ابو فرید ایاز اور ان کے ساتھی

    پاکستان کلچرل نائٹ کے لیے پاکستان مقبول اور مشہور قوال  ابو محمد اور ابو فرید ایاز   اور ان کی ٹیم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ مشہور قوال  ابو محمد اور ابو فرید ایاز   اور ان کے ساتھی روایتی لباس میں جیسے ہی اسٹیج پر آئے تو تالیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ  شروع ہوگیا۔ قوال  ابو محمد اور ابو فرید ایاز   اور ان کے ساتھیوں  نے جس طریقے   سے ہال میں موجود  لوگوں کو جھومنے  پر مجبور کردیا وہ ان کا اپنا ہی خاصا ہے۔  ترکوں پر بھی ان کی قوالی کی  سے وجد کی کیفیت طاری ہوچکی تھی اور وہ بھی  پاکستانیوں کے ساتھ مل کر  جھوم رہے تھے جو پاکستان اور ترکیہ کی محبت ، عشق اورالفت کی عکاسی  بھی کررہے تھے ۔ پاکستانی  قوالوں نے ایک ایسا سماں باندھ دیا تھا جس سےتمام  حاضرین ایک خوشگوار روحانی سفر پر نکل کھڑے ہوئے اور  انہوں نے  پاکستان کے ان مشہور قوالوں  کو بے  پناہ  داد دی۔   سفارتخانہ پاکستان اور ترک وزارتِ خارجہ کے تعاون سے  منعقد ہونے والی یہ کلچرل نائٹ  ن عظیم قوالوں کے ساتھ حاضرین کی تصاویر  بنوانے  سے اپنے اختتام  کو پہنچی۔

     

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ کی آئرن لیڈی آق شینر،صدارتی نظام کےخاتمےکی خواہاں

    وزیر اعظم بننےکی راہ ہموار کرنےمیں مصروف

    Next Article

    ہم نے مہنگائی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑا

    اب مشکلات ماضی کا قصہ پارینہ بن چکی ہیں

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    مہمت بوزداع فلم پروڈکشن کی ڈرامہ سیریز قرولوش اورحان میں مرکزی کردار مرت یازی جی اولو ادا کریں گے

    14اکتوبر , 2025

    ترک ڈرامہ سیریز میرا سلطان کی ہیروئین مریم اؤزیرلی کی ثروت دس ملین ڈالر تک پہنچ گئی

    13اپریل , 2024

    صبح کا بہترین ناشتہ،صحتمند رکھنے کے علاوہ انسانی خوشی اور عمر کو بڑھاتا ہے

    13اپریل , 2024

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.