Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدر ایردوان کے 6 جماعتوں کے اتحاد پر تابڑ توڑ حملے یہ اتحاد ملک میں بد نظمی پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں جانتا
    ترکیہ

    صدر ایردوان کے 6 جماعتوں کے اتحاد پر تابڑ توڑ حملے

    یہ اتحاد ملک میں بد نظمی پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں جانتا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید7جنوری , 2023Updated:7جنوری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    صدر رجب طیب ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان نے انطالیہ میں  بڑی تعداد میں مختلف منصوبوں  کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے چھ  جماعتوں کے اتحاد پر تابڑ توڑ حملے کیے اور کہا کہ چھ جماعتوں کا یہ  اتحا د اس قبل ہی نہیں ہے کہ کچھ کرسکے۔  یہ ملک میں انتشار پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں جانتے ہیں ۔ اب انتخابات میں صرف پانچ ماہ باقی رہ گئے ہیں ۔

    صدر رجب طیب ایردوان کا انطالیہ میں عوام سے خطاب

    صدر رجب طیب ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ انطالیہ میں 72 بلین  لیرے مالیت  کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چھ جماعتوں کا یہ گروپ ملک کو پرانے  دور میں دھکیلنے  کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن میں ان پر واضح کردینا چاہتا ہوں یہ ایسا نہیں کرسکیں گے۔  

    “ہم نے اپنے بھائیوں کو  انطالیہ میں   کھٹن حالات میں تنہا نہیں  چھوڑا ہے”

    صدر ایردوان نے کہا کہ ہم انطالیہ کے لوگوں سے گلے ملنے آئے ہیں۔ سیلاب کی تباہ کاریوں پر میں اپنے  شہریوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ ہم نے  فوری طور پر متاثرین کے  زخموں  کو مندمل کرنے کی کوشش کی ہے۔  ہم نے اپنے بھائیوں کو آفت میں تنہا نہیں چھوڑا۔ ہم  نے متاثرہ افراد کی ہرممکنہ مدد کی ہے ۔

    صدر رجب طیب ایردوان کا انطالیہ میں عوام سے خطاب

    “ترکیہ دنیا میں آفت اور تباہ کاریوں پر   فوری طور پر قدم اٹھانے والا  ملک ہے”

    صدر ایردوان نے کہا کہ ” ہم اپنے شہریوں کو مشکل میں ہر گز   تنہا نہیں چھوڑتے۔ ہم تمام متاثرہ افراد کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں ۔ ترکیہ دنیا میں آفت اور تباہ کاریوں پر   فوری طور پر قدم اٹھانے والا  ملک ہے  اور ترکیہ  تعلیم سے لے کر صحت تک، نقل و حمل سے لے کر توانائی تک تمام ممالک کے اپنے پیچھے چھوڑ چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے انطالیہ ہوائی اڈے کو جدیدترین ہوائی اڈہ بنایا ہےاور اس ہوائی اڈے میں مسافروں کی تعداد دگنا کرتے ہوئے انطالیہ کی سیاحتی آمدنی  میں بھی  دوگنا اضافہ کیا ہے۔ ہم پانی کی نکاسی کے  مسئلے کو حل کر رہے ہیں ۔ ساحلی علاقوں کے بیچز کو فری استعمال کرنے کے قابل بنا رہے ہیں اور  7 نئے بیچز  کا آغاز کر رہے ہیں۔

    انتخابی پیغام

     ہم 20 سال برسر اقتدار رہتے ہوئے نئی سرمایہ کاری اور نئے منصوبوں کے ساتھ ترکیہ صدی کی  تیاریاں کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس انتخابات میں حصہ لینے کے لیے  5 ماہ باقی رہ گئے ہیں ۔ 5  ماہ ہمیں بڑی سرعت سے اپنے سفر کو جاری رکھنا ہے۔ کیا آپ ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہیں؟

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ سروئے کمپنی ORC کا 2023ء کا پہلا سروئے

    صدر ایردوان کے ‘جمہور اتحاد’ پر اپوزیشن کے ‘ملت اتحاد ‘ کو برتری

    Next Article

    ترکیہ میں مہنگائی کو ختم کرنے کا تہیہ کرچکے ہیں

    اس سال کے اواخر تک افراطِ زر کی شرح بیس فیصد تک رہ جائے گی: صدر ایردوان

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.