Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»دنیا بھر میں ترکیہ کےقومی جنگی طیارےکی باز گشتجرمن اور چین میڈیا:ترکیہ دفاعی صنعت میں حیران کن طور پرعروج پر
    ترکیہ

    دنیا بھر میں ترکیہ کےقومی جنگی طیارےکی باز گشت

    جرمن اور چین میڈیا:ترکیہ دفاعی صنعت میں حیران کن طور پرعروج پر

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید10جنوری , 2023Updated:10جنوری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    دنیا بھر میں ترکیہ کے قومی جنگی طیارے کی باز گشت
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے سب سے بڑے دفاعی صنعت کے منصوبوں میں سے قومی جنگی  طیارے کے ہینگر  سے باہر نکلنے کے اب جبکہ چند دن باقی ہیں  تودنیا  بھر میں ترکیہ کے اس قومی جنگی طیارے کے چرچے ہی چرچے ہیں اور عالمی میڈیا میں ترکیہ کے جنگی طیارے کی ہر طرف باز گشت سنائی دے رہی ہے۔ عالمی جریدے  فوربز نے اسے دنیا کا بہترین جنگی طیارہ قرار دیا ہے تو جرمنی سے شائع ہونے والے روزنامہ    Die Welt نے اس جنگی طیارے کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں  جبکہ چین سے شائع ہونے والے روزنامہ پیپلز ڈیلی  نے اس جنگی طیارے کی خبروں کو   نمایاں جگہ دی ہے اور ”  ترکیہ کے پانچویں  جنریشن   جنگی طیارے کی نقاب کشائی ”  کی سرخی لگاتے ہوئے  ایم  ایم یو طیارے کواپنے ہم عصر جنگی  طیاروں   سے بہت بہتر قرار دیا ہے۔

    ترکیہ دفاعی صنعت میں حیران کن طور پر اپنے عروج پر

    دفاعی کمپنی TUSAŞکے جنرل منیجر تیمل کوتل  نے  دفاعی صنعت  کے آنکھوں کے تارے  کی حیثیت رکھنے والے قومی جنگی  طیارے کے بارے میں خوشخبری سنائی ہے ۔

    کوتل نے کہا کہ کام بہت تیزی سے جاری ہے اور  قومی  جنگی  طیارہ، جس کا 2025 میں پرواز کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا اسے وقت سے پہلے ہی  مکمل کرتے ہوئے  آسمانوں پراپرواز کرنے کی تاریخ   دے چکے ہیں۔

    قومی جنگی طیارہ ہینگر  سے باہر آرہا ہے

    قومی جنگی طیارہ آسمانوں پرواز کرنے والا  ترکیہ کا پہلا   قومی جنگی طیارہ  ہوگا۔ طوساش  کمپنی کی نگرانی میں اس طیارے کے بارے میں کام جاری ہے   تو اسے  18 مارچ 2023 کو ہینگر سے باہر نکالتے ہوئے پرواز کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

    دنیا بھر میں ترکیہ کے قومی جنگی طیارے کی باز گشت

    ترکیہ کے سب سے اہم دفاعی صنعت کے منصوبوں میں سے ایک، قومی جنگی طیارے کو عالمی پریس میں وسیع  کوریج دی جا رہی ہے۔ کئی ایک ممالک نے اس بارے میں اپنی خبروں کو نمایاں طور پر جگہ دی ہے تو چین بھی ان سے پیچھے نہیں رہا ہے  اور اس نے بھی اس موضوع سے متعلق خبروں کو  نمایا ں طور پر شائع کیا ہے۔

    “ترکی کے  پانچویں  جنریشن طیارے کی نقاب کشائی “

    ٹی آر ٹی  نیوز  کے مطابق  چین کے معروف اخبار پیپلز ڈیلی نے ترکیہ کے اس جنگی طیارے کے بارے میں یہ سرخی لگائی ہے “ترکیہ کے  پانچویں  جنریشن طیارے کی نقاب کشائی “

    خبر میں ترکیہ کی تیزی سے ترقی کرنے والی فضائی طاقت کی تعریف کی گئی اور لکھا گیا کہ نئی نسل کے لڑاکا طیارے اپنے ہم عصر طیاروں سے  سے بہت آگے ہیں۔

    “ہم عصر طیاروں سے بہت آگے “

    درمیانے اور کم فاصلے تک  فضا  سے  فضا میں مار کرنے والے میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا ترکیہ کا یہ طیارہ  جنوبی کوریا اور بھارت کے تیار کردہ  ہم عصر طیاروں سے بہت اعلیٰ ہے ۔

    مضمون میں ترکیہ  کے مسلح ڈرانز کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

    “ترکیہ  کے  پانچویں جنریشن کے لڑاکا جیٹ اور ڈران  کے  امتزاج کے ساتھ ڈران اور  جنگی طیارے کو   فضائی جنگی نظام دونوں کو یکجا کردیا گیا ہے۔

    دنیا بھر میں ترکیہ کے قومی جنگی طیارے کی باز گشت

    دوسری جانب  جرمنی کے معروف اخبار ڈائی ویلٹ نے ترکیہ کی مضبوط  دفاعی صنعت کی کھل کرتعریف کی ہے۔

    اخبار نے “اسلحے کی طاقت کے طور پر ترکی کا حیران کن عروج” کے زیر  عنوان  اپنی خبر میں  لکھا ہے کہ  ترکیہ مقامی  طور پر تیار کردہ   اسلحہ سازی کے بہت بڑے  منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

    صدر ایردوان  اسلحے کی درآمد پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مضبوط دفاعی صنعت قائم کر نے کو ترجیح دیا ہے۔

    خبر میں  کہا گیا ہے کہ  جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ایردوان  ترکیہ کو عالمی برادری اور اپنے عوام کے سامنے “اسلحے کی صنعت کے بہترین کھلاڑی” کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

     

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    انقرہ یونیورسٹی کی اہمیت کیا ہے ؟

    طلبا ءکیونکر انقرہ یونیورسٹی میں داخلے کو ترجیح دیتے ہیں ؟

    Next Article

    ترکیہ کی یونیورسٹیوں میں اسکالر شپ کیسے حاصل کیا جائے؟

    آج ہی اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے رجوع کریں

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.