Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»تعلیم»ترکیہ کی یونیورسٹیوں میں اسکالر شپ کیسے حاصل کیا جائے؟ آج ہی اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے رجوع کریں
    تعلیم

    ترکیہ کی یونیورسٹیوں میں اسکالر شپ کیسے حاصل کیا جائے؟

    آج ہی اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے رجوع کریں

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید11جنوری , 2023Updated:11جنوری , 20232 تبصرے4 Mins Read
    ترکیہ اسکالر شپ
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    حکومتِ ترکیہ نے YTB-Türkiye Bursları کے  ذریعے غیر ملکی طلباء  کے  لیے ترکیہ میں   اعلیٰ تعلیم   حاصل کرنے  کے دروازے پوری طرح  کھول دیے  ہیں اور غیر ملکی طلبا ء  سے  ” ترک اسکالر شپ ”  پروگرام کے  تحت  2023 کے تعلیمی سال کے لیے  درخواستیں موصول  کرنا شروع کردیا ہے ۔

    ترکیہ اسکالر شپ

    YTB ​​ کی جانب سے جاری کردہ   تحریری بیان کے مطابق، ترکیہ کے سرکاری بین الاقوامی طلبہ کے اسکالرشپ پروگرام  جس پر  2012 میں عمل درآمد شروع کیا گیا تھا  2023  کے تعلیمی سال کے طلباء سے  درخواستیں وصول کرنا شروع کردیا ہے۔

    اس اسکالر شپ کے لیے دنیا کے تمام  ممالک کے باشندے   جو انڈرگریجویٹ، گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کی سطح پر تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں رجوع کرسکتے ہیں۔

    اسکالرشپ پروگراموں کے لیے درخواستیں مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرتے ہوئے بھیج سکتے ہیں۔

    “https://tbbs.turkiyeburslari.gov.tr/”

    یاد رہے درخواستیں بھیجنے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے ۔

    ترکیہ اسکالر شپ

     

    دنیا کا سب سے جامع اسکالرشپ پروگرام

    دیگر اسکالرشپ پروگراموں کے مقابلے میں ترکیہ  کے اسکالرشپس، جو بین الاقوامی طلباء کے لیے اپنے وسیع مواقع فراہم کرنے کی وجہ سے  دنیا بھر میں مشہور ہے  کے لیے  ہر سال ریکارڈ تعداد میں درخواستیں وصول کی جاتی ہیں۔

    ترکی اسکالرشپ پروگرام،  دنیا کے سب سے زیادہ جامع اسکالرشپ پروگرام کے طور پر جانا جاتا ہے جس میں یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ کی جگہ کا تعین، ماہانہ اسکالرشپ، یونیورسٹی ٹیوشن، ہیلتھ انشورنس، ہاسٹل، رہائش، مفت پیشہ ورانہ اور اکیڈمی پروگرام، اور راؤنڈ ٹرپ فلائٹ ٹکٹ کے مواقع  فراہم کیے جاتے ہیں ۔

    ان سب کے علاوہ، ترکیہ اسکالرشپس کے دائرہ کار میں؛ دیگر پروگراموں جیسے کہ ریسرچ اسکالرشپس، خصوصی  اسکالر شپس  سب  YTB کی جانب سے  فراہم کیے جاتے ہیں ۔

    دنیا کے سب سے جامع اسکالرشپ پروگرام  YTB-Türkiye Bursları پوری دنیا کے طلباء کو ترکیہ کی  ممتاز ترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔  2023 Türkiye اسکالرشپس کے لیے درجہ ذیل  لنک پر کلک کیجیے۔ https://tbbs.turkiyeburslari.gov.tr/

    ترکیہ اسکالر شپ

     ترکیہ اسکالر شپ  کے ذریعے  اعلیٰ   تعلیم حاصل کرنے والے امیدوار گریجویشن کے بعد اپنے ملک میں اہم فرائض سرانجام دیتے ہیں اور اس طرح  اپنے ملک میں   ترکیہ  کے رضاکار سفیر کے فرائض ادا کرتے ہوئے  اپنے ملک اور ترکیہ  کے  تعلقات  کو فروغ دینے میں بڑا نمایا ں کردار ادا کرتے ہیں  اور عالمی مسائل  کے حل میں   اپنی کوششیں کرتے  ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

    یہ اسکالر شپ بین الاقوامی سطح پر تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے  علاوہ  علم اور تجربے کی دولت فراہم کرنے کے  ساتھ ساتھ  ترکیہ  دنیا بھر کے بین الاقوامی طلباء کو ترکیہ  کی ممتاز  اور اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے  مواقع فراہم کرتا ہے۔

    ترکیہ  اسکالرشپ  حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والا، مسابقتی پروگرام ہے جس میں میرٹ پر آنے والے طلبا  کو   ترکیہ  کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں کل وقتی یا قلیل مدتی پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے اسکالرشپ دی جاتی ہے۔

    ترکی اسکالرشپس کا مقصد مستقبل کے رہنماؤں کا ایک نیٹ ورک بنانا ہے جو ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

    درخواست کی تاریخیں: 10 جنوری  سے  20 فروری 2023 تک

    ترکی اسکالرشپس کے بارے میں کیا منفرد ہے؟

     ترکیہ  اسکالرشپ  جو  یگر اسکالر  شپس  سے منفرد ہے ۔اس اسکالر شپ کے تحت  صرف مالی مدد، ٹیوشن فیس، رہائش اور ہیلتھ انشورنس ہی  شامل نہیں ہے بلکہ  اعلیٰ تعلیم کی تمام سطحوں پر اپنے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو یونیورسٹی کی جگہ اور تعلیمی، سماجی اور ثقافتی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔

    کون  درخواستیں دے سکتا ہے ؟

    درخواستیں ان درخواست دہندگان کے لیے کھلی ہوں گی جو بیچلر، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی سطح پر تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ ریسرچ اور خصوصی اسکالرشپس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جس کے بارے میں YTB کی جانب سے  اناونس کیا جاتا ہے۔ ہر طرح کی معلومات  حاصل کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو کلک کیجیے ۔

    https://www.turkiyeburslari.gov.tr/announcements/turkiye-scholarships-2023-applications-39

     

     

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    دنیا بھر میں ترکیہ کےقومی جنگی طیارےکی باز گشت

    جرمن اور چین میڈیا:ترکیہ دفاعی صنعت میں حیران کن طور پرعروج پر

    Next Article

    پاکستان نے صدر ایردوان کو نوبل امن ایوارڈ کیلیے نامزدکرکے دوستی کا حق ادا کردیا

    مغربی ممالک صدر ایردوان کو نوبل امن ایوارڈلینےدیں گے؟

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    2 تبصرے

    1. Dr maham anwar on 2فروری , 2023 12:40 شام

      Assalam_k_alaikum hope u r doing well , i am Dr Maham anwar mbbs,mcp anaesthesia . I have completed my mcps programme in 2021 . I have one year experience as specialist in anaesthesia at SIUT. Kindly guide me regarding postgraduate courses like msc pain management ormsc critical care . I also want to do job in my respective field.

      • ڈاکٹر فرقان حمید on 22مئی , 2023 10:12 صبح

        I will inshallah

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.