Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»برطانوی میڈیا:ترکیہ2023 کے انتخابات کا حیران کن تجزیہترکیہ اپوزیشن ایردوان کامقابلہ کرنےکی سکت ہی نہیں رکھتی
    ترکیہ

    برطانوی میڈیا:ترکیہ2023 کے انتخابات کا حیران کن تجزیہ

    ترکیہ اپوزیشن ایردوان کامقابلہ کرنےکی سکت ہی نہیں رکھتی

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید16جنوری , 2023Updated:16جنوری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    دی اکانومسٹ
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ  2023ء کے صدارتی انتخابات کی تیاری میں مصروف ہے۔   صدر ایردوان نے   گزشتہ دنوں اپنے بیان میں  انتخابات کے تاریخ سے  چند ہفتے قبل کرنے  سے متعلق جو بیان دیا ہے اس پر برطانوی  روزنامہ” دی اکانومسٹ  نے اس سلسلے میں اپنا تجزیہ پیش کیا ہے۔  اخبار کے تجزیے کے مطابق صدر ایردوان کے خلاف اپوزیشن  کے انتخابات جیتنا بڑا مشکل کام ہے۔

    صدر رجب طیب ایردوان

     ترکیہ میں اس وقت    ایجنڈے  پر سب  سے اوپر  ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہیں ۔صدر رجب طیب ایردوان کے گزشتہ دنوں انتخابات کے مقررہ تاریخ سے چند ہفتے قبل بیان انتخابات کروانے  سے متعلق بیان کے بعد اب نظریں  انتخابات کی تاریخ کی جانب مرکوز ہو گئی ہیں۔  انتخابات سے قبل  کروائے جانے والے سروئیز سے جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ  پارٹی   کے اپوزیشن   کے اتحاد سے بہت آگے  ہونے کی واضح تصویر نظر آرہی ہے، لیکن یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ 6 جماعتوں  کےاتحاد کے  ابھی تک اپنے صدارتی امیدوار   کے نام   کا اعلان نہ کرنا بھی   اپوزیشن کے لیے منفی فضاء پیدا کررہا ہے۔

    6 جماعتی اتحاد

    “تین  بڑی رکاوٹیں”

    آئندہ انتخابات میں صدرایردوان کے  مقابلے میں کس صدارتی امیدوار  کے ابھر کر سامنے آنے سے متعلق روزنامہ دی اکانومسٹ کے مطابق   اپوزیشن کو یہ انتخابات جیتنے کی ضرورت ہے  لیکن اپوزیشن کی راہ میں ابھی بھی بڑی مشکلات موجود ہیں  اور اپوزیشن کے درمیان ابھی بھی اختلافات موجود ہیں جن کو دور نہیں کیا جاسکا ہے ۔ اپوزیشن کے سامنے تین بڑی رکاوٹیں موجود ہیں  ۔  

    ترکیہ کے انتخابات

    “اپوزیشن  کے اندر  دراڑیں “

    اب جبکہ انتخابات میں صرف چند ماہ باقی رہ گئے ہیں تو  صدر ایردوان کے خلاف موجود ” ملت اتحاد” ابھی تک  کوئی مشترکہ امیدوار  کا نام پیش کرنے  میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ اگرچہ  “ملت اتحاد ”   میں موجود  سب سے بڑی  جماعت  ری پبلیکن پیپلز پارٹی CHP کے چئیرمین  کمال کلیچدار اولو صدارتی امیدوار  بننے  کے لیے بڑے پُرعظم دکھائی دیتے ہیں لیکن اسی اتحاد کی دوسری بڑی جماعت  “گڈ پارٹی ” کی چئیر پرسن میرال آق شینر اس نام پر متفق دکھائی نہیں دیتی ہیں ۔ صدارتی امیدوار کے نام  کے بارے میں “ملت اتحاد” میں دراڑیں نظر آ رہی ہیں۔  

     

    “اپوزیشن  اور ایردوان کاموازنہ ممکن ہی  نہیں”

    اگرچہ کمال کلیچدار اولو   ایک “باصلاحیت منتظم  ہیں لیکن  CHP کے رہنما   کمال کلیچدار اولو صدر ایردوان  کی تقریروں  اور شعلہ بیانی کے سامنے ہلکے پڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں  اور ان دونوں کے درمیان شعلہ بیانی کی وجہ سے کوئی موازنہ ہی نہیں کیا جاسکتا ۔

    کمال کلیچدار اولو- اکرم امام اولو- منصور یاواش

    “امام  اولو اور یاواش  کے کمزور پوائنٹس “

    ملت اتحاد میں صدارتی امیدواروں  میں استنبول بلدیہ کے مئیر اکرم امام اولو  اور انقرہ بلدیہ کے مئیر  منصور یاواش کے نام صدارتی امیدوار کے طور پر پیش کرنے کے لیے دونوں کو اپنی اپنی مئیر شپ سے مستعفی ہونے کی ضرورت ہے ، اس کے علاوہ  دونوں کے کئی ایک کمزور پوائنٹس  موجود ہیں۔ اکرم امام اولو کا ستارہ  2019ء  کے  بلدیاتی انتخابات  میں ابھر کر سامنے آیا تھا لیکن اب یہ ستارہ اپنی چمک دمک کھو چکا ہے ۔ منصور یاواش جو بڑے کٹر قسم کے ترک قومیت پسند ہیں کو کردوں کی جماعت HDP کے ووٹروں سے  ووٹ حاصل کرنا بہت مشکل کام ہے۔

    ” کردوں کی جماعت HDP  اور ملت اتحاد  میں کشیدگی  ”  

    میرال آق شینر- کمال کلیچدار اولو

    حزب اختلاف کے  اتحاد  ایردوان کے خلاف انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے   کے لیے کردوں کی جماعت HDP کے  ووٹوں کی اشد ضرورت ہے  ۔ مضمون میں کہا گیا کہ CHP کردوں کی جماعت HDPکے اپنے ساتھ ملانے کی خواہاں ہے لیکن اپوزیشن کے اسی اتحاد میں شامل  “گڈ پارٹی” اس جماعت کو   دہشت گرد تنظیم     PKK کے سیاسی ونگ کے طور پر دیکھتی ہے اور اس کے ساتھ ایک ہی ٹیبل  پر بیٹھنے سے گریز کررہی ہے۔

     

     

     

     

     

     

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    پاکستان نےحلیمہ سلطان کو ارب پتی بنادیا

    اشتہاری کمپنیوں کی حلیمہ سلطان پرڈالروں کی بارش

    Next Article

    صدرایردوان کےشہیدوزیراعظم میندریس کے73سال قبل کہےگئےالفاظ کی یاددہانی:طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں

    14مئی کو اسی روح کےمطابق عام انتخابات ہونگے

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.