Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»امریکہ ایردوان کو قائل کرنے میں اب تک ناکام، ایردوان کو رام کرنے کےنئے نئے طریقہ کار پر غور واشنگٹن میں چاوش اولو کےامریکی ہم منصب سےمذاکرات
    ترکیہ

    امریکہ ایردوان کو قائل کرنے میں اب تک ناکام، ایردوان کو رام کرنے کےنئے نئے طریقہ کار پر غور

    واشنگٹن میں چاوش اولو کےامریکی ہم منصب سےمذاکرات

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید19جنوری , 2023Updated:19جنوری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    ترکیہ - متحدہ امریکہ
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    یورپی یونین اور نیٹو کے اراکین  ترکیہ اور امریکہ  کے درمیان تعلقات  کو  بہتر بنانے   کے لیے سرگرداں ہیں لیکن ابھی تک ترکیہ اور امریکہ کے درمیان  سرد ہوائیں  پوری شدت سے چل رہی ہیں ۔ ڈوئچے ویلے کی  سرخی  ہے “ترکیہ نیٹو پر اپنا دباو جاری رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ یونانی میڈیا کی سرخی ہے مطلع  صاف نہیں بلکہ الٹی گنتی کا آغاز ہوچکا ہے۔

    صدر ایردوان-صدر بائیڈن

    ترکیہ اور امریکہ کے درمیان  حالیہ عرصےکے اہم ترین   اعلیٰ سطحی مذاکرات  دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہوئے ہیں جس کے بارے میں  بین الاقوامی میڈیا اور یونانی پریس نے بڑے پیمانے پر کوریج کی۔ وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے واشنگٹن میں اپنے ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے۔

    بند کمرے  میں ہونے والے مذکرات کے بعد  وزیر خارجہ  چاووش اولو نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ  کو  F-16  طیاروں کی فروخت اور سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کا آپس میں  کوئی تعلق نہیں ہے اور  امریکی کانگریس  میں بھی اسے  ایک دوسرے سے منسلک کرتے ہوئے پیش  نہیں کیا جانا چاہیے۔

    ترکیہ- متحدہ امریکہ

    چاوش اولو نے کہا کہ اگر  بائیڈن انتظامیہ ترکیہ کو F-16 طیارے دینے کے بارے میں پُر عزم  ہے تو اسے اپنے اس موقف کانگرس میں پیش کرتے ہوئے ترکیہ کے حق میں فیصلہ کروانے میں مشکلات کا سامنا  نہیں کرنا پڑے گا  اور F-16 مسئلے کو حل کرلیا جائے گا۔ وزیر خارجہ چاوش اولو نے یاد دلایا کہ وہ شام پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن واشنگٹن انتظامیہ نے ترکیہ کے ساتھ جو وعدے کیے تھے  ان کو پورا  نہیں کیا ہے۔

    دوسری جانب انٹونی بلنکن نے اناج راہداری پر ترکیہ کی غیر معمولی کوششوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں قریبی اتحادی اپنے درمیان مسائل کے باوجود مل کر کام کرتے ہیں۔

    بلنکن – چاوش اولو ،ذاکرات کے بعد مشترکہ بیان  جاری کیا گیا ہے۔  

    ترکیہ نے 2021 کے موسم خزاں میں امریکہ سے 40 نئے F-16 لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے رجوع کیا تھا۔  انقرہ 80 ماڈرنائزیشن کٹس بھی خریدنا چاہتا ہے جو موجودہ F-16 کو وائپر لیول کو  اپ گریڈ کرے گی۔

    جو بائیڈن انتظامیہ نے 20 بلین ڈالر کی فروخت کو گرین سگنل تو دے دیا لیکن گزشتہ ہفتے اس کی منظوری کے لیے کانگریس کو درخواست بھیجی گئی ہے ۔  سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینینڈیز، جو ترکیہ مخالفت کے لیے مشہور ہیں، کئی ماہ سے F-16 طیاروں کے بل کو ویٹو کرنے  کا اظہار کرچکے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    صدرایردوان کےشہیدوزیراعظم میندریس کے73سال قبل کہےگئےالفاظ کی یاددہانی:طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں

    14مئی کو اسی روح کےمطابق عام انتخابات ہونگے

    Next Article

    برطانوی میگزین ” دی اکانومسٹ” کی صدر ایردوان کی شان میں گستاخی ،ایردوان دور میں ترکیہ ڈکٹیٹر شپ کی دہلیز پر

    ترکیہ سمیت دنیا بھر سے شدید ردِ عمل

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.