Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ کاسویڈن میں قرآن کریم نذرِ آتش کے واقعے پر شدید رد عمل، سویڈن کےوزیردفاع کوترکیہ آنےسےروک دیاپاکستان سمیت عالمِ اسلام میں شدید احتجاج جاری
    ترکیہ

    ترکیہ کاسویڈن میں قرآن کریم نذرِ آتش کے واقعے پر شدید رد عمل، سویڈن کےوزیردفاع کوترکیہ آنےسےروک دیا

    پاکستان سمیت عالمِ اسلام میں شدید احتجاج جاری

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید22جنوری , 2023Updated:22جنوری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    صدر ایردوان کے حق میں مظاہرہ- سویڈن
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کی برسر اقتدار  جسٹس اینڈ  ڈولپمینٹ  کے ترجمان  عمر چیلک نے سویڈن میں ترکیہ کے اسٹاک ہوم  میں سفارتخانے  کے سامنے  مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کے نسخے کو نذرآتش کرنے کے واقعے کو قابلِ نفرت قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ  نفرت اور فسطائیت کی سیاست سے پوری انسانیت کو خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے  قرآن کریم کو نذرِ آتش کرنے والے دراصل  دیگر مذاہب کے مقدسیت  کے دشمن ہیں۔

    سویڈن میں مظاہرہ

    سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کے راسموس  پالدون  کی اشتعال انگیز اور قبلِ نفرت حرکت     پر  شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ اسٹاک ہوم میں اس قبلِ نفرت  اور مذموم  کاروائی  کے خلاف ترکیہ  اور تمام عالمِ اسلام سے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اس گھناؤنے فعل کی مذمت کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ نفرت کا جواب نفرت سے نہیں دیا جانا چاہیے۔ ہم انسانی وقار کا تحفظ      کرتے ہوئے  نفرت کا جواب دیتے رہیں گے۔ انسانیت کے خلاف جرائم کا بہترین جواب انسانی وقار کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ یکجہتی قائم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرت اور فاشزم کی سیاست سے پوری انسانیت کو خطرہ  لاحق ہے۔

    سویڈن میں مظاہرہ

    حکومتِ ترکیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  سویڈش حکومت کا ترک سفارتخانے کے سامنے قرآنِ پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت دینا “ناقابلِ قبول”  ہے ۔ ترکیہ نے فوری طور پراپنے شدید  ردِ عمل کو ظاہر کرتے ہوئے  سویڈن  کے وزیر دفاع  ا جانسن پالدون کے دورہ ترکیہ کی اجازت نہیں دی ہے اور انہیں  دورہ کرنے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ دورہ اپنی اہمیت کھوچکا ہےجس کے نتیجے میں   ترکیہ اور سویڈن  جس کے درمیان پہلے ہی نیٹو کی رکنیت کی وجہ سے تعلقات  سرد مہری کا شکار تھے مزید دڑاڑ  پڑ گئی ہے۔

    قرآن   پاک نذرِ آتش کرنے کےواقعے کے پیچھے کے محرکات

    ترکیہ، سویڈن کی جانب سے    دہشت گرد تنظیم  پی کے کے ، کی پشت پناہی کرنے  کی وجہ سے  سویڈن  کی نیٹو کی رکنیت کے لیے اس دہشت گرد تنظیم کی پشت پناہی کرنے سے گریز کرنے  اور اس کے سویڈن میں موجود دہہشت گردوں کو ترکیہ کے حولے کرنے سے متعلق  میڈرڈ معاہدے  پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے  سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے خلاف ہے اور گرین سگنل دینے  سے گریز کررہا ہے    جس پر   سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں دائیں بازو کے کارکن ترکیہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ان مظاہروں کے دوران انتہائی دائیں بازو کی سٹرام کرس پارٹی کے رہنما راسموس پالدون  نے ہفتے  کے روز سٹاک ہوم میں ترکیہ  کے سفارت خانے کے باہر قرآن مجید کا ایک نسخہ نذر آتش کر دیا۔

    پالدون  نے گذشتہ سال بھی ریلیاں نکالی تھیں جس میں انھوں نے قرآن جلانے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

    سویڈن کے وزیراعظم الف کرسٹرسن نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے

    سویڈن کے وزیراعظم اُلف کرسٹوشون

    ان کا کہنا تھا کہ ’اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کا بنیادی حصہ ہے لیکن   مقدس کتابوں کو نذر آتش کرنا  انتہائی بے حرمتی  کے ذمرے میں آتا ہے۔انھوں  نے  تمام مسلمانوں  سےاس واقعے کی وجہ سے  پہنچنے والے دکھ پر    اپنی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے بھی اس واقعے کو ’ہولناک‘ قرار دیا۔ انھوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’سویڈن میں اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس قسم کے واقعے کی حمایت کریں۔سٹاک ہوم میں ترکیہ کی حمایت اور مخالفت میں الگ الگ احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

    گذشتہ ہفتے سٹاک ہوم میں مظاہرین نے صدر اردوان کا پتلا ایک لیمپ پوسٹ سے لٹکایا جس پر سویڈن کے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سویڈن کی نیٹو درخواست کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی۔

    ترکیہ اور سویڈن کے درمیان تنازع کیا ہے؟

    خیال کیا جا رہا تھا کہ سویڈن کے وزیر دفاع کے دورہ ترکی سے یہ ظاہر ہو گا کہ ترکی سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کا مخالف نہیں ہے۔

    تاہم گذشتہ سال ترکیہ نے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔ اس کے بعد انھوں نے ان دونوں ممالک کو نیٹو میں شامل کرنے سے روکنے کے لیے گذشتہ سال میڈرڈ معاہدے کے بعد  ان دونوں ممالک نے ترکیہ کی دہشت گرد تنظیم کے بارے میں زیادہ  محتاط  رہنے سے آگاہ کیا تھا لیکن  سویڈن  اور فن لینڈ دونوں ہی ابھی بھی ترکیہ کے خدشات دور کرنے   میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں ۔

    ترکیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ قرآن جلانے کا واقعہ اس حقیقت کی ایک اور مثال ہے کہ یورپ میں اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور امتیازی سلوک خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے۔ ترکی نے سویڈش حکومت سے ’ضروری اقدامات‘ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    شہباز شریف اور عمران خان کا ردعمل

    وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم عمران خان

    پاکستان کے وزیر اعظم شہباز اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سویڈن میں ایک دائیں بازو کے انتہا پسند کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی مذمت کے لیے الفاظ کافی نہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار کا لبادہ دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ناقابل قبول ہے۔

    سابق وزیراعظم اور تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی سویڈن میں احتجاج کے دوران قرآنِ پاک  نذرِ آتش کیے جانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

     او آئی سی کی مذمت

    او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہیم طحہ نے بھی سٹاک ہوم میں ترکی کے سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ یہ سب سویڈش حکام کی اجازت سے ہوا۔

     

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    برطانوی میگزین ” دی اکانومسٹ” کی صدر ایردوان کی شان میں گستاخی ،ایردوان دور میں ترکیہ ڈکٹیٹر شپ کی دہلیز پر

    ترکیہ سمیت دنیا بھر سے شدید ردِ عمل

    Next Article

    صدرایردوان کاسویڈن میں قرآن کریم کےنذرِآتش پرسخت اقدام،سویڈن کی نیٹو رکنیت کے دروازےبند

    سویڈن اب اپناتحفظ ان اسلام دشمن عناصر سے کروائے

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.