Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ملت اتحادنےصدرایردوان کےقانونی طورپرصدارتی انتخابات کااہل نہ ہونےکی قانونی جنگ کا آغاز کردیاشکست کو سامنےدیکھ کریہ اتحاد بوکھلاگیاہے:صدر ایردوان
    ترکیہ

    ملت اتحادنےصدرایردوان کےقانونی طورپرصدارتی انتخابات کااہل نہ ہونےکی قانونی جنگ کا آغاز کردیا

    شکست کو سامنےدیکھ کریہ اتحاد بوکھلاگیاہے:صدر ایردوان

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید28جنوری , 2023Updated:28جنوری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    صدر رجب طیب ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان نے  دینزلی   رنگ  روڈ  اور  ہوناز ٹنل،ہاوسنگ  کارپوریشن "توکی”  کے 1449 رہائشی مکانات 50 دکانوں ، دینزلی  پینے کے پانی کی تنصیبات  کے مکمل ہونے  اور دیگر پراجیکٹ کی افتتائی  تقریب   سے خطاب کرتے ہوئے  چھ  جماعتی اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ابھی تک  یہ   اتحاد    اپنے کسی صدارتی امیدوار کے نام کا علان  کرنے سے قاصر ہے لیکن  وہ جمہور اتحاد کے صدارتی امیدوار کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے اپنی  تمام تر  توانائیاں  صرف  کررہا ہے۔

    صدر رجب طیب ایردوان

    صدر رجب طیب ایردوان نے دینزلی جہاں 80 ہزار  افراد ان کو سننے کے لیے یکجا ہوئےتھے چھ اتحادی جماعتوں  کے بیان  پر اپنے شدید  ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   ” میں گزشتہ  ساڑھے  چار  سال سے صدر ہوں ، اس سے قبل بھی  صدر تھا  ۔ آپ کو اس وقت میرے صدارتی امیدوار   بننے  پر قانونی اعتراض ہے  تو  اسے قبل آپ  کہا ں تھے؟

    ملت اتحاد ابھی تک صدارتی امیدوار کا نام  دینے میں  ناکام ہے

    انہوں نے   اب تک چھ جماعتی اتحاد  کی جانب سے صدارتی امیدوار کے نام  پر اتفاق نہ  ہونے  پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  اتحاد تو قائم کرلیا ہے لیکن ابھی تک  صدارتی امیدوار   کا انتخاب کرنے میں ناکام رہے ہیں  اور اب انہوں نے  اپنی اس ناکامی کو چھپانے کے لیے ہمارے صدارتی امیدوار  پر کیچڑا اچھالنا شروع کردیا ہے۔

    صدر ایردوان نے کہا کہ تقریباً 3.5 سال کے وقفے کے بعد، ہم  دینزلی میں آپ لوگوں کے رو برو ہیں آپ سے گلے ملنے کے لیے یہاںموجود ہیں۔ شہر میں قدم رکھنے کے وقت سے آپ نے جس پیار و محبت کا اظہار کیا ہےاس کو  کبھی   بھی ہم فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔

    صدر رجب طیب ایردوان

    صدر ایردوان نے پہلے چار جماعتوں کے اتحاد نے   ہمارے سامنے آنے کا فیصلہ کیا اور اب اس اتحاد میں شامل جماعتوں کی تعداد چھ تک پہنچ گئی ہے لیکن ابھی تک اس اتحاد کی جانب سے صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا جا رہا ہےتو اس پر انہوں نے  ہم پر ہی کیچڑا اچھالنا شروع کردیا ہے۔  ہم نے بہت پہلے ہی سے صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کررکھا ہے  اور ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر آپ میں ہمت ہے اپنے  صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کریں ۔   آپ کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں ۔  میں گزشتہ  سارھے چار سال سے  صدر ہوں اور اس سےپہلے بھی صدر رہ چکا ہوں ۔ اس وقت آپ کہاں  تھے؟  آپ نے اس وقت میرے صدرمنتخب ہونے کے لیے قانونی طور پر اجازت نہ ہونے  کی کبھی کوئی شکایت نہیں کی ہے اب آپ   اٹھ  کھڑے  ہوئے ہیں  اور میرے صدارتی امیدوار نہ بننے پر سیاست کررہے ہیں۔

    صدر رجب طیب ایردوان

     یہ سب کچھ افراتفری پیدا کرنے کے علاوہ  کچھ  نہیں  

    صدر ایردوان نے کہا کہ قوم نے 2017ء میں آئین  میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے  تمام شک و شبہات دور کردیے تھے اور اس پر    ذرہ  بھر بھی  کو ئی بحث و مباحثہ نہیں ہوا  اور اس طرح زیرو میٹر سے ترکیہ نے صدارتی نظام کے تحت اپنے سفر کا آغاز کیا  اور  اس طرح 2018ء میں منتخب  ہونے والا صدر  اس  صدارتی نظام کے تحت پہلی بار  منتخب  ہونے   والا صدر ہے۔  اگرچہ  پانچ چھ میڈیا انٹرٹینرز  نے  اس پر کچھ کہنے کی ضرور کوشش کی لیکن سیاستدانوں کی جانب سے کوئی اعتراض  نہ کیا گیا۔ اب  جب کہ ان کو شکست واضح طور پر نظر آرہی ہے تو انہوں نے جمہور  اتحاد کے صدارتی امیدوار کو ہدف بنانا اور اس پر کیچڑا اچھالنا شروع کردیا ہے۔ ہم 14 مئی کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں ۔ اب فیصلہ قوم نے کرنا ہے اور  قوم ہی کا فیصلہ ہمارے لیے قابلِ قبول ہے۔ ہم نے  اپنے تمام مخالفین کو بیلٹ باکس میں شکست دی  اور  اب بھی 14 مئی کو بیلٹ باکس  کے ذریعے ان کو شکست سے دو چار کریں گے۔  

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    جرمن جریدےسٹرن(Stern)کاصدر ایردوان سےمتعلق تضحیک آمیزسرورق:آتش زن(Arsonist)ایردوان

    جریدےکےلغوالفاظ نےترک باشندوں کوجھنجھوڑکررکھدیا

    Next Article

    ترکیہ کی پہلی اسٹیٹ انگلش میڈیم یونیورسٹی، باسفورس یونیورسٹی جس کےگریجویٹس کودنیا میں ممتازحیثیت حاصل ہے

    باسفورس یونیورسٹی میں داخلہ اور اسکالرشپ حاصل کیجیے

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.