پاکستان – ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر، برسر اقتدار آق پارٹی کے ڈپٹی ہیڈ آف اکنامک افئیر اور آق پارٹی کی ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن برہان قایا ترک نے سفارتخانہ پاکستان تشریف لے جاتے ہوئے سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید سے پشاور میں ہونے والے خودکش حملے جس میں 80 کے لگ بھگ افراد جان بحق اور 120 سے زاہد افراد زخمی ہوئے ہیں، اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
برہان قایا ترک نے دہشت گردی کے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سفیر پاکستان سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
برہان قایا ترک نے دہشت گردی کے اس حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین، دوست اور برادر پاکستان کے عوام اور حکومت کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے افراد کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا ظاہر کی۔
تعزیت کے اس موقع پر سفیر پاکستان کے ساتھ ڈپٹی ہیڈ آف مشن عباس سرور قریشی بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ ترکیہ کی وزارتِ خارجہ بھی پشاور حملوں کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عوام اور حکومت سے اظہار یکجتی کرچکی ہے۔