Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»وزیراعظم پاکستان کا ترکیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ترکیہ ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان جس طرح ترکیہ نےہمیشہ مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اب ہمیں اپنا فرض ادا کرنا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    پاکستان

    وزیراعظم پاکستان کا ترکیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ترکیہ ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان

    جس طرح ترکیہ نےہمیشہ مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اب ہمیں اپنا فرض ادا کرنا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید7فروری , 2023Updated:7فروری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے برادر اور دوست ملک ترکیہ  میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ریلیف فنڈ قائم کردیا۔

    یہ ترکیہ سے باہر کسی بھی  غیر ملک میں ترکیہ  کی امداد کے  لیے  قائم کیے جانے والا  پہلا ریلیف فنڈ ہے جس سے پاکستان کی ترکوں سے محبت کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔

    ترکیہ ریلیف فنڈ

    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ریلیف  فنڈ جی 12166 کے قیام کا نوٹی فیکیشن جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں  آفس آف دی کنٹرولر جنرل  آف  کو اپنی سمری بھجوا دی ہے۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف  نے  اس  فنڈ کا اجراء   کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ  پاکستان کے مشکل  اور کھٹن  حالات میں چاہے یہ زلزلے کی تباہ  کاریاں ہوں یا سیلاب  کی آفت ہو  ترکیہ نے ہر بار اور ہر موقع پر پاکستان اور پاکستان  کے عوام کا بھر پور ساتھ دیا ہے اور اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ترکیہ میں اتنے بڑے پیمانے  پر ہونے والی تباکاریوں کے موقع پر ترک عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں اور جو کچھ ہمارے سے ممکن ہوسکے ترکیہ اور ترک عوام کے لیے کریں۔ اس لیے ترک بھائیوں کی مدد  اور   اظہار یکجہتی  کے لیے ترکیہ ریلیف فنڈ  قائم کررہا ہوں  اور پاکستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کء وہ اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ کچھ حد تک ترکوں کے دکھوں کا مداوا کیا جاسکے ۔

    سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم

    یاد رہے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے  ترکیہ میں  آنے والے قیامت خیز زلزلے  کے فورا بعد ہی  اپنے ٹویٹ میں ترکیہ سے اظہار تعزیت کیا تھا اور اور پھر  اسی روز انہوں نے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کرتے ہوئے اپنے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کرنے کےعلاوہ ہرممکنہ  امداد کی یقین دہانی  بھی  کروائی تھی۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ ریلیف فنڈ کے قیام کے علاوہ فوری طور پرترکیہ پاک فوج کے دستوں پر مشتمل ریسکیو ٹیم ترکیہ روانہ کی ہے۔

    سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم

    پاک فوج کے امدادی دستوں میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، جس میں ماہرین ، تلاشی کے آلات اور آرمی ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور ٹیکنیشنز پر مشتمل ایک میڈیکل ٹیم شامل ہے۔

    زلزلے کے بعد امدادی آپریشن کے سلسلے میں بھیجے گئے سامان میں 30 بستروں والا موبائل اسپتال، خیمہ، کمبل اور دیگر امدادی اشیا  بھی شامل ہیں۔ پاکستان  کی عسکری قیادت نے ترکیہ عسکری قیادت نے ترکیہ میں شدید زلزلے سے متاثرہ افراد سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم

    آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی دستے پیر اور منگل کی درمیانی شب خصوصی پی اے ایف طیارے کے ذریعے ترکیہ کے لیے روانہ ہوئے جو امدادی اور بچاوٴ کے کاموں کی تکمیل تک وہاں موجود رہیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    پاکستان نے فوری طور پر اپنی رسکیو ٹیمیں ترکیہ روانہ کردیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ایردوان سے ٹیلی فونک رابطہ ، زلزلے سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار

    Next Article

    زلزلے سے متاثرہ کسی ایک شہری کو بھی بے گھر نہیں رہنے دیں گے

    یہ دن اتحاد و اتفاق کا دن ہے سیاست کا دن ہرگز نہیں: صدر ایردوان

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    6مارچ , 2026

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    4مارچ , 2026

    انقرہ میں ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود کی نائب صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مذاکرات

    24فروری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    انقرہ میں ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود کی نائب صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مذاکرات

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے وزیراعظم طارق رحمان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    6مارچ , 2026

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    4مارچ , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.