Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»زلزلے سے متاثرہ کسی ایک شہری کو بھی بے گھر نہیں رہنے دیں گے یہ دن اتحاد و اتفاق کا دن ہے سیاست کا دن ہرگز نہیں: صدر ایردوان
    ترکیہ

    زلزلے سے متاثرہ کسی ایک شہری کو بھی بے گھر نہیں رہنے دیں گے

    یہ دن اتحاد و اتفاق کا دن ہے سیاست کا دن ہرگز نہیں: صدر ایردوان

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید8فروری , 2023Updated:8فروری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    صدر ایردوان کا حطائے میں خطاب
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان نے زلزلے سے سب سے متاثرہ علاقوں  قہرامان ماراش اور  حطائے کا دورہ کیا ہے۔ صدر ایردوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفت کی وجہ سےپورا علاقہ  کھںڈرات کا روپ اختیار کرچکا ہے لیکن ہم ان کھنڈرات ختم کرتے ہوئے تمام متاثرہ  افراد  کو بے گھر نہیں رہنے دیں گے۔

    صدر ایردوان حطائے میں

    صدرایردوان نے اپنے خطاب میں کہا کے زلزلزے آنے سے لے کر اب تک سب سے پہلے علاقے کے گورنرز  نے اور پھر حکومتِ ترکیہ کے اداروں نے تمام متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی اپنی بھرپور کوششیں صرف کی ہیں۔ ترکیہ کا ڈزاسٹر  منجمنٹ ادارہ AFADزلزلے  سے متاثرہ تمام علاقوں   کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔بلاشہ یہ کام کوئی آسان کام نہیں ہے۔  ملک میں جاری ہے۔ بلاشبہ ہمارا کام آسان نہیں ہے۔ اس زلزلے کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی شدت اور وسعت پر  موسمی حالات بھی  اثر انداز ہو رہے ہیں ۔ہم نے ریاست اور قوم کے تمام وسائل کو  آفت زدہ علاقے کے لیے وقف کردیے ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ  علاقوں  میں ہزاروں کی تعداد میں افراد فوری طور پر متاثرہ افراد کی مدد کو دوڑے ہیں۔  قدرتی آفت کی وجہ سےپورا علاقہ  کھنڈرات کا روپ اختیار کرچکا ہے لیکن ہم ان کھنڈرات ختم کرتے ہوئے تمام متاثرہ  افراد  کو بے گھر نہیں رہنے دیں گے۔ ہم نے زلزلے کے علاقے کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا۔ اس کے علاوہ، ہم نے 10 صوبوں پر محیط ہنگامی حالات نافذ کردیے ہیں۔ کسی کو مشکل میں ڈالے   بغیر   ڈیزاسٹر مینجمنٹ جاری رکھیں گے۔ موجودہ دور اتحاد و اتفاق کا دور ہے۔  اس وقت موجودہ حکومت نے اپنے تمام وسائل کو متحرک  کرتے ہوئے زلزلزدگان کو دس دس ہزار ترک لیرے فراہم کیے جائیں گے۔ ایک سال کے اندراندر اندر رہائیشی مکانات کی تعمیر مکمل کرتے ہوئے تمام بے گھر افراد کو اس میں بسایا جائے گا۔

    صدر ایردوان حطائے میں

    انہوں نے کہا ہے کہ خواہش مند زلزلہ زدگان انطالیہ، انطاکیہ اور مرسین میں حکومت کے  ہوٹلوں میں قیام کر سکتے ہیں ۔

    صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارے شہری کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔ ہم انہیں بے گھر نہیں رہنے دیں گے۔ متاثرہ کنبوں کی مالی امدادی بھی کی جائے گی

    یہاں  میں آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ ہمیں 60 سے زاہد مالک کی جانب سے امداد فراہم کی جا رہی ہے۔  آذربائیجان ،  اسرائیل ،  سعودی عرب، قطر اور  کویت  کی طرح کے ممالک نے امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

    آج کا دن ہمارے لیے امتحان کا دن ہے اور ہم اس میں ضرور کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ  اس وقت ترکیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 57 ہے،حطائے کے علاقے میں جہاں  میں اس وقت موجود ہوں وہاں جان بحق افراد کی تعداد   3 ہزار 356 ہے،ملک بھر میں  زخمیوں کی تعداد 52 ہزار 979  ہے جبکہ تباہ شدہ عمارتوں کی تعداد 6 ہزار 444 ہے۔

    ہم ایک ایسی حکومت ہیں جس نےاس سے قبل تمام مسائل کو حل کرتے ہوئے اپنی ساکھ قائم کی ہے۔   اس وقت  AFAD تمام علاقوں  میں اپنے ٹینٹ قائم کرچکی ہے۔

    اس وقت اس علاقے میں جہاں میں موجود ہوں  9 ہزار 179 اہلکار کام کر رہے ہیں جن میں ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں۔ میں اس موقع پر اس زلزلے میں جان بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہوں  اور آج سے حطائے ہسپتال فعال طریقے سے کام کرنا شروع کردے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    وزیراعظم پاکستان کا ترکیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ترکیہ ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان

    جس طرح ترکیہ نےہمیشہ مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اب ہمیں اپنا فرض ادا کرنا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

    Next Article

    ترکیہ ہمارا ایک ایسا عظیم اور سچا دوست ہے جس کے لیے ہمار اتن من دھن سب کچھ قربان

    وزیراعظم پاکستان کی مخیر حضرات، صنعتکاروں اور کاروباری افراد سے وزیرِ اعظم فنڈ برائے زلزلہ زدگانِ ترکیہ میں حصہ لینے کی اپیل

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.