Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»ترک بھائی ہمارا دل و جان ہیں، ان کی مدد میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے،اس مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں : شہباز شریف وزیراعظم محمد شہباز شریف تعزیت کے اظہار کے لیے سفارتخانہ ترکیہ پہنچ گئے
    پاکستان

    ترک بھائی ہمارا دل و جان ہیں، ان کی مدد میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے،اس مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں : شہباز شریف

    وزیراعظم محمد شہباز شریف تعزیت کے اظہار کے لیے سفارتخانہ ترکیہ پہنچ گئے

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید13فروری , 2023Updated:13فروری , 20231 تبصرہ4 Mins Read
    وزیراعظم شہباز شریف تعزیت کے لیے سفارتخانہ ترکیہ میں
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلہ سے ہونے والی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سردی سے بچائو کیلئے خیمے، کمبل، گرم کپڑے، اور دیگر اشیاء ضروریہ پہنچائی جا رہی ہیں، ترک بھائیوں کی مدد میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف تعزیت کے لیے سفارتخانہ ترکیہ میں

    ان خیالات کا اظہار انہوں نےپیر کو ترکیہ کے سفارتخانہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی سردار ایاز صادق بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر سے تباہ کن زلزلہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ زلزلہ کے باعث قیمتوں کے جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا، ہولناک زلزلہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی قوم افسردہ ہے، ہماری تمام تر ہمدردیاں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ترک بھائیوں کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان سے امدادی سامان ترکیہ بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، امدای سامان میں خیمے، کمبل، گرم کپڑے، اور دیگر اشیاء ضروریہ شامل ہیں، سردی سے بچائو کیلئے خیمے، کمبل، گرم کپڑے، اور دیگر اشیاء ضروریہ پہنچائی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے بھائیوں کیلئے فضائی، سمندری اور ٹرکوں کے ذریعے امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ٹرینوں کے ذریعے بھی امداد کی فراہمی پر غور کیا جا رہا ہے، وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفیر روزانہ کی بنیاد پر صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں جس کے تناظر میں امدادی سامان کی فراہمی کے حوالہ سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف تعزیت کے لیے سفارتخانہ ترکیہ میں

    انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی تک ترک بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، ترک بھائیوں کی مدد میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، ترک حکومت نے 2005ء کے زلزلہ، 2010ء کے سیلاب اور حالیہ سیلاب میں پاکستان کی بھرپور مدد کی۔ انہوں نے ترکیہ کے سفیر سے کہا کہ وہ ترک بھائیوں کی ضروریات کے حوالہ سے آگاہ کریں تاکہ ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید امداد کا بندوبست کیا جا سکے، ہماری دعائیں اور نیک خواہشات ترکیہ کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ترکیہ میں حالیہ زلزلہ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے، ترک بھائیوں کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف تعزیت کے لیے سفارتخانہ ترکیہ میں

    وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ترکیہ میں حالیہ زلزلہ سے بڑے پیمانے پر مالی و جانی نقصان ہوا ہے، زلزلہ متاثرین کی بحالی بڑا چیلنج ہے، پاکستان کا نجی و سرکاری شعبہ مدد کیلئے تیار ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچا جی  نے کہا کہ حالیہ زلزلہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور اظہار افسوس پر پاکستان کا شکرگزار ہوں، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے جس پر وزیراعظم پاکستان اور حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں حالیہ زلزلہ کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد35 ہزار سے زائد ہے اور ہمیں اس صورتحال میں بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف تعزیت کے لیے سفارتخانہ ترکیہ میں

    انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج، این جی اوز اور پاکستان کے مخیر حضرات امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جن پر ان کے شکرگزار ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 50 کروڑ روپے سے امدادی پیکج کا اعلان
    Next Article

    آج رات آٹھ بجے سے ترکیہ بھر کے ٹیلی ویژن چینلز سے زلزلے کے متاثرین کےلیے ٹیلی تھون سروس کا آغاز

    پاکستانیوں کا ترکیہ سے اپنی محبت کے جذبے کے بڑھ چڑھ کر اظہار کا بہترین موقع

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    1 تبصرہ

    1. محمد شعیب مرزا on 13فروری , 2023 6:20 شام

      ماشاء اللہ
      بہت معیاری انداز سے خبریں اور رپورٹس پیش کی جا رہی ہیں
      فرقان حمید صاحب کی کاوشیں پاک ترکیہ دوستی کے لیے بہت اہم ہیں
      پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ ہے

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.