Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»استنبول میں زلزلے کا الارم ، زلزلہ کسی بھی وقت موجودہ تباہی سے کہیں زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے: ماہرینِ ارضیات حکومت کی 1٫5 ملین پُر خطر مکانات کی جگہ نئے مکانات کی تعمیر کی منصوبہ بندی
    ترکیہ

    استنبول میں زلزلے کا الارم ، زلزلہ کسی بھی وقت موجودہ تباہی سے کہیں زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے: ماہرینِ ارضیات

    حکومت کی 1٫5 ملین پُر خطر مکانات کی جگہ نئے مکانات کی تعمیر کی منصوبہ بندی

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید28فروری , 2023Updated:28فروری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    استنبول
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    استنبول کے جن علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی   اور سونامی کا خطر  لا حق ہے ان میں   ذیتین  برنو Zeytinburnu ، کچک چیک مجے Küçükçekmece ،عزاپلی Azaplı اسپارتا کُلے Ispartakule ، کناریہ Kanarya ، ایسن کینت Esenkent ، آوجی لر Avcılar ، امبارلی، حرامی درے Ambarlı Haramidere، اتا  قوئے Ataköy فلوریہ Florya  اور ایسن یُرت Esenyurt  کے علاقوں کو زلزلے کا شدید خطرہ لاحق ہے اور ان علاقوں  کے مکانات کو سب سے پہلے  زلزلے سے محفوظ علاقوں میں قائم کیے جانے والے مکانات میں بسایا جائے گا۔ ان علاقوں کے علاوہ  بھی  استنبول کے کئی دیگر علاقوں میں   خطرہ لاحق ہے۔  

    استنبول

    حکومت نے اعلان کیا ہے کہ   ان علاقوں  کے مکانات میں مکین  افراد کو  سب سے پہلے  زلزلے سے محفوظ علاقوں میں قائم کیے جانے والے مکانات میں بسایا جائے گا۔  حکومت کی جانب سے  ان علاقوں  کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا  جس کی وجہ سے راتوں رات ان علاقوں میں مکانات کی  قیمتوں میں  بڑے پیمانے پر کمی آ گئی ہے   اور اب لوگ ان گھروں کو خریدنے سے ہچکچا رہے تاہم  اس دوران   پراپرٹی  ڈیلرز نے  غیر ملکیوں کو اونے پونے داموں میں  ان مکانات کی فروخت کے لیے  مختلف سکیمیں شروع کردی ہیں  جن سے پاکستانیوں کو کم  از کم گریز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ  پراپرٹی  کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں  جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہے ۔

    استنبول پُر خطر علاقے

    ترکیہ  6 فروری سے مسلسل زلزلوں کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے۔ قہرامان ماراش اور  حطائے مرکز میں آنے والے زلزلوں  کے نتیجے میں اب تک 44 ہزار سے زاہد افراد ہلاک، ہزاروں کی تعداد میں بے گھر  ہو چکے ہیں جبکہ 11 صوبوں میں ان زلزلوں  کے بعد  تباہی کی وجہ سے 3 ماہ کے لیے ہنگامی حالات کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

    اس تباہی کے بعد  ترکیہ کے تمام ہی ماہرین ِ ارضیات مرمرہ فالٹ لائن جس کی لپیٹ میں استنبول ہے بڑے پیمانے پر   زلزلے آنے کے خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔

    ماہرینِ ارضیات

    حکومت نے فوری طور پران ماہرین کی  وارننگ کے نتیجے میں  استنبول  کی اپنی بھر پور توجہ مرکوز کرلی  ہے۔ اس سلسلے میں ترکیہ کے  ماحولیات، شہری آبادکاری  اور موسمیاتی تبدیلی کے  امور کے وزیر  مرات کورم نے استنبول میں ممکنہ زلزلے میں خطرہ بننے والی عمارتوں کے حوالے سے بڑا اہم بیان جاری کیا ہے ۔

    مرات کورم

    مرات کورم  نے کہا ہے  کہ استنبول زلزلے کے خدشات جس کی ماہرین نشاندہی کرچکے ہیں  ہم استنبول میں 1.5 ملین پرخطر  مکانات جو استنبول کے ایشیا اور  یورپ  دونوں ہی حصوں میں موجود ہیں کو وقت سے قبل  مسمار کرتے ہوئے ان کے مکینوں کے لیے استنبول کے فالٹ لائن سے دور  دونوں ہی حصوں  میں  نئے  مکانات تعمیر کرتے ہوئے  ان کو وہاں آباد کرنے کی منصوبہ بندی شروع کرچکے ہیں ۔ 

     اس سلسلے میں صدر ایردوان بھی  استنبول  کے  پُر خطر علاقوں   مکانات  کو خالی کرنے  اور زلزلے سے محفوظ علاقوں میں جلد از جلد منتقل  کرنے  کی ہدایات جاری  کرچکے ہیں ۔

    استنبول کے پُر خطر علاقے

    مرات کورم نے کہا کہ ان تمام مکانات  کی تعمیر کے لیے 94 ہزار  منصوبے تیار ہیں جن کو جلد ہی عملی  جامہ  پہنایا جائے گا اور سب سے پہلے تین لاکھ گھر بسائے جائیں گے۔  اس سلسلے میں   قومی اور مقامی حکمت عملی کے  منصوبوں کے دائرہ کار میں  نئے لاجسٹک روٹس کے ساتھ زلزلوں کی شدت  کا مقابلہ کرنے والے   صنعتی علاقے قائم کیے جانے  کے علاوہ  ہم وطن کے 780,000 مربع کلومیٹر کے اندر ان تمام  منصوبوں پر عمل درآمد ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ اپوزیشن جماعت’’گڈ پارٹی‘‘ کی چئیر پرسن میرال آق شینر کی صدر ایردوان پر الفاظ کی شدید بمباری اور اعتراضات

    زلزلے کی تباہ کاریوں کا واحد ذمہ دار ایردوان ، اس صدی کا بدترین اقتدارقرار دیدیا

    Next Article

    پاکستانی رسکیو ٹیم نے ترک بہن بھائیوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے، پورا پاکستان اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہے

    وزیراعظم کا ترکیہ اور شام میں سرگرم عمل رسکیو ٹیم کے اعزاز میں تقریب

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.