Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»رائٹرز کے ترکیہ انتخابات کےحیران کن انتخابی سروے کے نتائج، صدرایردوان ، کمال کلیچدار اولو سے 10پوائنٹس پیچھے پارلیمانی انتخابات میں بھی ملت اتحادکو 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل
    ترکیہ

    رائٹرز کے ترکیہ انتخابات کےحیران کن انتخابی سروے کے نتائج، صدرایردوان ، کمال کلیچدار اولو سے 10پوائنٹس پیچھے

    پارلیمانی انتخابات میں بھی ملت اتحادکو 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید14مارچ , 2023Updated:14مارچ , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    صدر ایردوان بمقابلہ کمال کلیچدار اولو
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     (نوٹ:    TR-URDU ترکیہ کی پہلی  اور واحد  غیر جانبدار  نیوز ویب سائٹ ہے۔ اس ویب  سائٹ  میں ترکیہ کی بر سر اقتدار  اور اپوزیشن  دونوں ہی کی خبروں   کو جگہ دی جا رہی ہے۔ ان تمام خبروں کے ذرائع  ترک میڈیا اور ایجنسیاں ہی ہیں ۔اس ویب سائٹ  کا ان خبروں اور تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے)

    رائٹرز کی جانب سے اواخر ہفتہ  جاری کردہ سروئے  کے نتائج    کے مطابق  14 مئی  کو  ایک ساتھ  منعقد ہونے والے  صدارتی اور پارلیمانی  انتخابات میں ’’ ملت اتحاد‘‘  کے صدارتی امیدوار  کمال کلیچدار اولو  جن کے نام کی  چند روز قبل  ہی منظوری دی گئی ہے   نہایت ہی مختصر  عرصے میں    بیس سال سے  برسر اقتدار  رجب طیب ایردوان سے    10 پوائنٹس آگے  نکل چکے ہیں۔  

    صدررجب طیب ایردوان مقابلہ کمال کلیچدار اولو

    مارچ کے اوائل  میں حزب اختلاف  کے ’’ ملت اتحاد‘‘میں شامل گڈ پارٹی کی چئیر پرسن میرال  آق شینیر کی جانب سے کمال کلیچدار اولو   کے نام کی مخالفت  کر تے ہوئے اتحاد ہی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ، جس کی وجہ سے  ملت اتحاد کی کامیابی کے امکانات ختم ہو کر رہ گئے تھے۔

    ملت اتحاد کے رہنماوں نے دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے بہت جلد اس  بحران پر قابو پالیا  اور 6 مارچ  کو  کمال کلیچدار اولو  کو صدر ایردوان کے مقابلے میں صدارتی امیدوار کے طور پر پیش کردیا۔

    رائٹرز کی جانب سے کروائے جانے والے سروئے سے پتہ چلتا ہے کہ اس بار پارلیمنٹ کے انتخابات میں بھی ملت اتحاد صدر ایردوان کے  جمہور اتحاد سے  6 پوائنٹس سے لے کر دس پوائنٹس    تک آگے ہےجبکہ کردوں کی جماعت ” پیپلز ڈیموکریٹک  پارٹی HDP کو بھی  دس فیصد سے زاہد ووٹ ملنے  کی توقع  ہے۔  

    ملک میں  اقتصادی بحران، مہنگائی  اور لوگوں کی قوتِ خرید   میں ہونے والی کمی کی وجہ سے ایردوان کو  پہلی بار مشکل ترین انتخابات کا سامنا  کرنا پڑرہا ہےجبکہ گزشتہ ماہ آنے والے زلزلے کی تباہکاریوں اور بر وقت امداد نہ ملنے کی وجہ سے بھی آق پارٹی کے اپنے  ووٹر  آق پاررٹی سے دور ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے  ہیں۔

    یہ انتخابات کلیچدار اولو  کی  فتح پر منتج ہوں گے

    ریسرچ ادار ے TENEO   کے  چئیرمین  وولفنگو پیکولی نے رائٹرز کو اپنے جائزے میں ملت اتحاد کی پر فارمنس سے مطمئن  ہونے سے آگاہ کیا ہےاور کہا کہ 60 دنوں بعد   ہونے والے انتخابی مہم کے دوران  صدر ایردوان،   کمال کلیچدار اولو کے خلاف جارحانہ  رویہ اختیار کریں گے  اور اس عرصے کے دوران  ملت اتحاد اور  ان کے رہنماوں کی پر فارمنس بھی بڑی اہمیت کی حامل ہوگی اور صرف ایردوان ہی کی وجہ سے  ملک کے حالت خراب ہونے کے الزامات ہی کافی نہیں ہوں گے۔

    ایردوان کو مقبولیت میں مسلسل کمی

    ماضی کے انتخابات  میں صدر ایردوان نے حیران کن   انتخابی مہم چلائی ہےجس سے  ان کی  غیر معمولی  صلاحیت  ظاہر ہوتی ہےلیکن حالیہ  صورتِ حال   سے پتہ چلتا ہے کہ  وہ پہلے کے طرح  انتخابی مہم چلانے  میں پوری طرح کامیاب نہیں ہوسکے ہیں بلکہ ان کی مقبولیت میں مسلسل کمی آتی جا رہی ہے۔  

    آق سوئے ریسرچ کمپنی کے نتائج

    رائٹرز کے مطابق ترکیہ کی ایک دیگر فرم  آق سوئے  ریسرچ کے 8  مارچ  کے  سروئے  میں  ایردوان کے 44 فیصد ووٹوں کے مقابلے میں  کمال کلیچدار اولو کو  55 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہےجبکہ پارلیمانی انتخابات میں ملت اتحاد کو 44 فیصد، باہر سے حمایت کرنے والی HDP کو 10٫3 فیصد  ووٹ حاصل ہوں گے اور  صدر ایردوان کے جمہور اتحاد کو پارلیمنٹ میں 38٫2 فیصد ووٹ حاصل  ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    آلف سروئے کمپنی کے نتائج

    6-7 مارچ کو آلف ریسرچ کی جانب سے کروائے جانے والے  سروئے میں کلیچدار اولو کو55٫1 فیصد اور  صدر ایردوان کو 44٫9 فیصد ووٹ ملتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔  آلف ریسرچ کے  پارلیمانی  انتخابات سے متعلق سروئے میں CHP  کو 31٫8 فیصد ، آق پارٹی کو 31 فیصد جبکہ ملت اتحاد کو  43٫5 فیصد HDP کو  11٫3 فیصد جبکہ  صدر ایردوان کے جمہور اتحاد کو 37٫5 فیصد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

    ریسرچ کمپنی PIAR کےنتائج

    رائٹرز کے مطابق ایک دیگر ریسرچ  کمپنی PIAR کے دس مارچ کو کروائے جانے والے سروئے  سے پتہ چلتا ہے کہ  کمال کلیچدار اولو کو 57٫1 فیصد  اور صدر ایردوان کو 42٫9 فیصد ووٹ پڑ سکتے ہیں۔ پارلیمانی انتخابات میں  CHPکو 32٫3 فیصد، آق پارٹی کو 30٫8 فیصد، HDP کو 11٫6 فیصد ملنے کی توقع ہے جبکہ  ملت اتحاد کو پارلیمانی انتخابات میں 46٫4 فیصد اور جمہور اتحاد کو 37٫8 فیصد تک کی سطح  تک ووٹ پڑ سکتے ہیں۔

    ORCسروئے کمپنی کے نتائج

    ایک دیگر  سروئے کرنے والی کمپنی  ORCکے سروئے کے نتائج کے مطابق  کمال کلیچدار اولو کو 56٫8 فیصد جبکہ صدر ایردوان کو 43٫2 فیصد ووٹ  پڑ سکتے ہیں۔  

    اپوزیشن  کے جیتنے کی کئی ایک وجوہات

    واشنگٹن میں قائم مڈل ایسٹ ڈیموکریسی پروجیکٹ کی  ترکیہ  مینیجر مروہ  طاہر اولو نے کہا کہ ملت اتحاد   میں موجود تمام ہی نمائندئے ترکیہ  کے  مختلف طبقات کی نمائندگی  کررہے ہیں۔

    مروہ طاہر اولو

    ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، طاہر اولو نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں کے مقابلے میں  اس بار اپوزیشن  کے انتخابات میں   جیتنے کے لیے کئی ایک وجوہات موجود ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ایردوان کو اپوزیشن کا چیلنج ، جمہور اتحاد میں تھرتھیلی کیوں؟ ایردوان چھوٹی جماعتوں کو اتحاد میں شامل کرنے پر مجبور ؟

    مخالفین کا صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ایردوان کو شکست دینے کا دعویٰ

    Next Article موسلا دھار بارشوں نے ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں ادیامان اور شانلی عرفہ میں تباہی مچادی ہے۔ شدید بارشوں سے 5 افراد جان بحق جبکہ کئی ایک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.