Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کردیے الیکشن کمیشن کا تمام صوبوں میں 8 اکتوبر کو ایک ساتھ انتخابات کروانے کا اعلان
    پاکستان

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کردیے

    الیکشن کمیشن کا تمام صوبوں میں 8 اکتوبر کو ایک ساتھ انتخابات کروانے کا اعلان

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید22مارچ , 2023Updated:22مارچ , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پنجاب میں انتخابات ملتوی
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 30 مارچ کو پنجاب میں شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پہلے یہ انتخابات 30 اپریل کو ہوناالیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات ملتوی کیے جانے کے فیصلے سے متعلق صدر کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ وزارت خزانہ، وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس کی روشنی میں کمیشن اس نتیجے تک پہنچا ہے کہ موجودہ حالات میں شفاف، منصفانہ، اور پرامن انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے اور اب یہ انتخابات آٹھ اکتوبر کو ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے ملتوی کرنے کے جاری حکم نامے میں صوبائی حکومت کی جانب سے انتخابی عملی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں کی عدم دستیاب کو جواز بنایا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ وفاق کی فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کو بھی انتخابات کے التواء کی وجہ بتایا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز پنجاب میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے کمیشن کی مدد نہیں کر سکیں۔

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اپنے فیصلے کے ذریعے پنجاب و خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات آئین میں درج مدت کے مطابق 90 روز میں کروانے کا کہا تھا۔

    تاہم عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو اجازت دی کہ وہ پولنگ کی ایسی تاریخ تجویز کرے جو کہ کسی بھی عملی مشکل کی صورت میں 90 روز کی آخری تاریخ سے ’کم سے کم‘ تاخیر کا شکار ہو۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کہ روشنی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل بروز اتوار کرانے کی تجویز دی تھی۔

    اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات مقررہ وقت پر کروانےکے لیے پابند کرنے کی درخواست نا قابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کی تھی۔

    الیکشن کمیشن کے جاری حکم نامے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 58 اور 8 سی کے تحت ملتوی کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں عمران خان نے اپنی وزارت عظمیٰ کے خاتمے کے بعد قبل از وقت عام انتخابات کا مطالبہ کررکھا ہے اور اس مقصد کے لیے تحریک انصاف نے پنجاب و خیبرپختونخوا کی اپنی اکثریتی اسمبلیاں تحلیل کیں تھیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ میں انتخابات سے قبل سروئے کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلہ، مخالفین کو نیچا دکھانے کے حربے اور داؤ پیچ

    احسان آقتاش کے سروئے میں صدر ایردوان کی کمال کلیچدار اولوپر واضح برتری

    Next Article

    ترکیہ، مرسین بندرگاہ پر لنگرانداز پاکستان نیول شپ معاون میں یومِ پاکستان کی تقریب نے ترکوں کےدل جیت لیے

    پرچم کشائی کی تقریب میں، سفیر پاکستان سمیت ترک وزراء کا جوش و خروش

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.