Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»محرم اِنجے تیسرے صدارتی امیدوار بن گئے ، چوتھے روز ایک لاکھ دستخط حاصل کرنے والے واحد صدارتی امیدوار محرم اِنجے’’ ایردوان‘‘ یا پھر ’’کلیچ دار اولو‘‘ میں سے کس کے لیے باعثِ رحمت ؟
    ترکیہ

    محرم اِنجے تیسرے صدارتی امیدوار بن گئے ، چوتھے روز ایک لاکھ دستخط حاصل کرنے والے واحد صدارتی امیدوار

    محرم اِنجے’’ ایردوان‘‘ یا پھر ’’کلیچ دار اولو‘‘ میں سے کس کے لیے باعثِ رحمت ؟

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید25مارچ , 2023Updated:25مارچ , 20231 تبصرہ4 Mins Read
    چئیرمین مملکت پارٹی محرم اِنجے
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    مملکت  پارٹی کے چیئرمین محرم  اِنجے  ، چوتھے دن ایک لاکھ عوام سے دستخط حاصل  کرتے ہوئے  تیسرے صدارتی امیدوار بننے  میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ  اس سے قبل جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی  کےچئیرمین اور “جمہور اتحاد  ”  کے صدارتی امیدوار   رجب  طیب ایردوان اور   ری پبلیکن پیپلز پارٹی  کے چئیرمین  اور ’’ملت اتحاد‘‘ کے صدارتی امیدوار  کمال کلیچ دار اولو ، سرکاری  طور  پر    سپرئم الیکشن کمیشن کی جانب سے  صدارتی امیدوار قرار دیے جا چکے ہیں۔

    مملکت پارٹی کے چئیرمین محرم اِنجے

    ترکیہ میں پارلیمنٹ سے باہر کسی بھی  جماعت یا امیدوارکو صدارتی امیدوار  بننے کے لیے  ایک لاکھ افراد کے دستخط حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    سپرئم الیکشن کمیشن کی جانب سے   صدارتی  امیدواروں  کے دستخط جمع کرنے کا عمل 22 مارچ کو  شروع ہوا اور  اب تک 11  صدارتی امیدوار  پارلیمنٹ سے باہر آزادانہ طور پر صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے رجوع کرچکے ہیں۔

    اس وقت تک  صرف  مملکت پارٹی  کے صدارتی امیدوار  محرم اِنجے  ہی ایک لاکھ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب  ہوچکے ہیں۔ محرم اِنجے  کے بارے میں اپوزیشن کی جانب سے الزام لگایا جا رہا ہے کہ   صدر ایردوان  ہی کی  پسِ پردہ      کوششوں   کے نتیجے میں ری پبلیکن  پیپلز پارٹی  ہی کے ایک سابق رکن   کو    اپوزیشن کو تقسیم کروانے کے مقصد کے تحت  ان کے  نام کو صدارتی امیدوار کے طور پر پیش کروانے کے پلان کو عملی جامہ  پہنایا ہے   اور اسی وجہ سے محرم اِنجے نے  ایک لاکھ ووٹوں کی حد کو چوتھے روز ہی عبور کرلیا ہے   جبکہ  بائیں با زو  سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا خیال ہے کہ  محرم اِنجے   بڑے اصول  پسند  انسان ہونے کے ساتھ ساتھ اتاترک کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد   کرنے والے انسان ہیں اس لیے  وہ   صرف اپنی اہمیت  میں اضافہ کرنے  اور ری پبلیکن پیپلز پارٹی میں واپس آکر اعلیٰ  عہدے  پر فائض ہونے کی سوچ کے ساتھ ہی صدارتی امیدوار کے طور پر  سامنے آئے ہیں اور وہ جلد ہی کمال کلیچ دارو   سے ملاقات کرتے ہوئے  ’’ملت اتحاد  ‘‘  کے امیدوار کے حق  میں بیٹھ سکتے ہیں۔   

    صدارتی امیدوار-ایردوان-کلیچ دار اولو-اِنجے

    پارلیمنٹ سے باہر سے  کھڑے ہونے والے صدارتی امیدواروں کے لیے   27 مارچ   رات  آٹھ بجے تک  ایک لاکھ ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ناکام رہنے کی صورت میں سپرئم الیکشن کمیشن کی جانب سے  ان کا نام صدارتی امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں کیا جائے  گا۔

    چوتھے روز تک  صدارتی امیدواروں کی طرف سے موصول ہونے والے دستخطوں کی تعداد درج ذیل ہے۔

    محرم اِنجے :                   ایک لاکھ   1 ہزار 261

    فاتح ایربکان(نام واپس لیکرجمہور اتحاد میں شامل) :        58 ہزار  045

    دوعو پرینچیک:                                         19 ہزار 667

    یعقوب  ترک آل:                                       2 ہزار 392

    ایرکان ترکتان:                                        1511

    توفیق احمد اوزال:                                       1001    

    عرفان  اوزون:                                         663

    حلیل مرات اونور                                      360

    حلمی اوزدین:                                          325

    داود طوران:                                           99

     

    محرم اِنجے  کا ایک لاکھ ووٹوں کی حد عبور کرنے کے بعد بیان

    چئیرمین مملکت پارٹی محرم اِنجے

    اپنی پارٹی مرکز میں  پریس کانفرنس    سے خطاب کرتے ہوئے  محرم اِنجے  نے کہا کہ نوجوان  ترک نسل ان کے شانہ بشانہ کھڑی  ہے ۔ یہ ہمارے رضاکار ہیں اور ان نوجوانوں ہی نے   ایک لاکھ ووٹ حاصل کرنے کی تگ و دو کی ہے۔ انہوں نے خود ہی    اپنی جیبوں سے اخراجات کرتے ہوئے پارٹی کے لیے کام کیا ہے۔ دیکھا جائے تو یہی نوجون دراصل ترکیہ کے صدارتی امیدوار ہیں، یہی   ایک لاکھ ووتوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔ دنیا میں اس  قسم کی مثال ملنا ممکن نہیں ہے۔ یہ ترک نوجوان ہی ہیں جنہوں نے یہ مثال قائم کرتے ہوئے اپنے امیدوار  کو  اس مرحلے تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دستخطی مہم دراصل  ترک ڈیمو کریسی  کو پٹری پر واپس   لانے کی  مہم ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار مصطفیٰ زاہد حمد ’’معاف کردے‘‘ کو ریلیز کردیا گیا
    Next Article

    صدارتی انتخابات سے متعلق مختلف سروئے کمپنیوں کے نتائج کیونکر ایک دوسرے سے کافی حد مشابہت رکھتے ہیں؟

    ایردوان اور کلیچ دار اولو کے درمیان سخت مقابلہ ، انتخابات میں برتری کس کو؟

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    1 تبصرہ

    1. محمد شعیب مرزا on 28مارچ , 2023 1:02 شام

      بہت خوب

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.