Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدر ایردوان نے الیکشن سے پہلے خزانے کا منہ کھول دیا ،بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی، خوشخبریوں کا سلسلہ جاری کم از کم اجرت پرایک بار پھر نظر ثانی اور ماہ جولائی میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان
    ترکیہ

    صدر ایردوان نے الیکشن سے پہلے خزانے کا منہ کھول دیا ،بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی، خوشخبریوں کا سلسلہ جاری

    کم از کم اجرت پرایک بار پھر نظر ثانی اور ماہ جولائی میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید29مارچ , 2023Updated:29مارچ , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    صدر ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترک عوام مقامی الیکٹرک کار توگ حاصل کرنے کے لیے بیتاب  

    صدر ایردوان  نے ہر ہفتے بدھ کے روز قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی کے گروپ اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے   ترکیہ کی مقامی الیکٹرک کار  توگ کے پری آرڈر سے متعلق اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پری آرڈر کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کرنا  ترک قوم کے مقامی الیکٹرک کار  کے ڈیزائن اورپروڈکشن پر کس قدر  اعتماد اور بھروسہ کرنے کی واضح  عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوموار کو   توگ گاڑی کو موصول کرنے  کا باقاعدہ  سلسلہ   شروع ہو جائے گا۔

    بجلی اور گیس کے نرخوں میں  کمی کرنے کا اعلان 

    صدر رجب طیب ایردوان اپنی پارٹی کے گروپ اجلاس میں عوام کو دو خوشخبریاں  سناتے ہوئے  کہا کہ  پہلی خوشخبری یہ ہے کہ ہم ماہ اپریل سے  اپنے  تمام صارفین کے زیر استعمال بجلی کے نرخوں میں  15 فیصد کمی کررہے ہیں اور دوسری خوشخبری صنعتکاروں کے لیے یہ ہے کہ ان کے زیر استعمال  قدرتی گیس کے ٹیرف پر 20 فیصد رعایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشخبروں کو مہینہ ہے  اور چاند رات کو ہم ترک عوام کو مزید خوش خبریاں دیں گے۔

    ہم اس بار دہری عید منائیں گے

    “صدر ایردوان نے قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی کے گروپ اجلاس سے خطاب   کرتے ہوئے کہا کہ   ہم   چاند رات کو  بحیرہ اسود قدرتی گیس  کو فلیوس  تنصیبات  میں منتقل کرنے کے موقع پر  عوام کو نئی خوش خبری سنائیں گے اور عوام کو یہ نئی کوش خبری سننے کے لیے ابھی ہی تیار رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرلنگ بحری جہاز رات دن کام جاری رکھتے ہوئے آپ کو اچند رات کے موقع پر دو عیدوں کے ایک ساتھ منانے کی  خوشخبری سنائیں گے۔

    27 اپریل  کو آق قویو نیوکلئیر پاور پلانٹ میں ایندھن بھرا جائے گا

    صدر رجب طیب ایردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آق قویو   نیوکلئیر پاور پلانٹ  میں 27 اپریل  کو ایندھن  ڈالتے ہوئے اسے باقاعدہ نیوکلئیر پاور  پلانٹ کی حیثیت سے دی جائے گی۔

    صدر ایردوان کا قومی اسمبلی میں پارٹی اجلاس سے خطاب

    کم از کم اجرت میں ماہ جولائی میں پھر اضافہ کیا جائے گا

    صدر رجب طیب ایردوان  نے ملک میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین  کی تنخواہوں میں  اضافے  اور ان ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو  دونوں عیدین پر دیے جانے والے بونس  کی رقم میں  اضافہ کرنے کے بعد کم از کم اجرتوں میں اضافہ کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ہم نے ترکیہ میں  ماہ جنوری  میں کم از کم اجرت  ساڑھے آٹھ لاکھ  ٹرکش لیرا مقرر کی تھی  اور  اب جولائی میں ایک بار پھر کم از کم اجرت میں اضافہ کرنے پر کام کررہے ہیں ۔

    انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی کم ترین تنخواہ  میں 26 فیصد اجافہ کرتے ہوئَ اسے  ساڑھے سات ہزار  لیرے تک پہنچادیا ہے جبکہ عیدین کے بونس میں 82 فیصد اضافہ کرتے ہوئے  اسے 2 ہزار لیرے مقرر کردیا ہے۔   

    انہوں نے کہا کہ ماہ جولائی میں کم از کم اجرت  پر ایک بار پھر نظر ثانی کی جائے گی  اور حالات  اور افراطِ زر کی شرح میں ہونے والے اضافے کو دیکھتے ہوئے ہی اس میں اضافہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ترکی کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ ماضی  میں ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی۔  ہم ترکی میں پہلی بار سب سے کم پنشن کو بڑھا کر  اسے ساڑھے  سات ہزار لیرا کررہے ہیں۔ اس سے   لاکھوں ملازمین استفادہ کرسکیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    صدارتی انتخابات سے متعلق مختلف سروئے کمپنیوں کے نتائج کیونکر ایک دوسرے سے کافی حد مشابہت رکھتے ہیں؟

    ایردوان اور کلیچ دار اولو کے درمیان سخت مقابلہ ، انتخابات میں برتری کس کو؟

    Next Article

    امریکہ کی نگاہیں کیوں ترک مسلح ڈرانز پر مرکوز ہیں ؟ امریکی اور عالمی میڈیا میں ترک مسلح ڈرانز کے چرچے ہی چرچے

    کونسے اسلامی ممالک ترکیہ میں مسلح ڈرانز کی پیداوار میں سرمایہ کاری کے خواہاں ؟

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.