Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»امریکہ کی نگاہیں کیوں ترک مسلح ڈرانز پر مرکوز ہیں ؟ امریکی اور عالمی میڈیا میں ترک مسلح ڈرانز کے چرچے ہی چرچے کونسے اسلامی ممالک ترکیہ میں مسلح ڈرانز کی پیداوار میں سرمایہ کاری کے خواہاں ؟
    ترکیہ

    امریکہ کی نگاہیں کیوں ترک مسلح ڈرانز پر مرکوز ہیں ؟ امریکی اور عالمی میڈیا میں ترک مسلح ڈرانز کے چرچے ہی چرچے

    کونسے اسلامی ممالک ترکیہ میں مسلح ڈرانز کی پیداوار میں سرمایہ کاری کے خواہاں ؟

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید30مارچ , 2023Updated:30مارچ , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    ترک مسلح ڈرانز بائیراکتار-2بی - CNBC
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    کیا امریکہ  ترکیہ کی  ڈران ٹیکنولوجی سے خوفزدہ ہے؟ امریکہ میں ان دنوں اعلیٰ امریکی دفاعی حکام کے  دماغوں  پر  ترک ڈرانز  چھائے ہوئے ہیں   اور  امریکی میڈیا میں   بھی ان ڈرانز کے خوب چرچے ہیں۔

    دنیا بھر میں ترکیہ کے اثرو رسوخ میں  بے پناہ اضافہ

    امریکی  سی این بی سی،  ٹی وی   کے مطابق  ترک مسلح ڈرانز کی فروخت نے دنیا میں ترکیہ  سے متعلق   سوچ  اور نظریات  کو تبدیل کرکے رکھدیا ہے۔  ترک مسلح ڈرانز  کی بدولت ترکیہ،   وسطی ایشیا سے لے کر یورپ تک، مشرق وسطیٰ سے لے کر شمالی افریقہ تک بہت سے ممالک میں اپنی دھاک  بٹھا چکا ہے اور یہ تمام ممالک ترکیہ سے ڈرانز حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے  دکھا ئی دیتے ہیں ۔  

    ترک مسلح ڈرانز بائیراکتار-2بی

    سی این بی سی  کے مطابق آذربائیجان میں   استعمال کیے جانے والےترک مسلح ڈرانز نے  تاریخ میں پہلی بار چند دنوں  کے اندر اندر جنگ  کا  پانسہ پلٹ کر رکھدیا  تھا   ۔  ترکیہ  نے آذربائیجان  کی خواہش پر  مسلح ڈرانز  استعمال کرتے ہوئے  آرمینیا کے زیر قبضہ  قارا باغ  کو آزاد کروا کر  ایسا مغربی ممالک کو ایسا سبق سکھایا کہ اس کے بعد انہوں نے قارا باغ پر کبھی بھی آرمینیا کی سرزمین ہونے کا دعویٰ  نہیں کیا ہے۔     ترکیہ نے  آذربائیجان  کی سرمین پر آرمینی قبضے کو یک طرفہ طور پر ختم کروا کر علاقے پر اپنی گرفت کو   مزید مضبوط بنالیا ہے۔  

    ترک مسلح ڈرانز بائیراکتار-2بی

    ترکیہ کی  خطے میں مکمل گرفت

    ترکیہ اُس وقت سے  اس خطے میں روس کے موجود ہونے کے باوجود اپنی بات منوانے والے ملک کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔  ترکیہ نے روس-یوکرین جنگ میں یوکرین کو  اپنے   مسلح   ڈرانز  Bayraktar TB2  کو فروخت کرتے ہوئے  روس کے یوکرین پر قبضے کے خواب کو چکنا چور کردیا  اور جس طرح ترک مسلح ڈرانز نے   روس کے ٹینکوں کو تباہ کیا  اور آگے بڑھنے سے روک دیا اس پر یوکرین کے  عوام نے  ترک ڈرانز سے متعلق بے شمار گیت لکھ ڈالے اور اس وقت سے ترک ڈرانز   کے ہر سو  چرچے    ہی چرچے  ہیں ۔   

    امریکی ٹیلی ویژن CNBC  نے قاتل ڈرانز اور اربوں ڈالر کے سودے کے زیر عوان اپنی خبر میں  بتایا ہے کہ   ترکیہ  کی تیزی سے ترقی کردہ  دفاعی صنعت سے  ترکیہ کے  عالمی اثر و رسوخ  میں نہ صرف اضافہ  ہوا ہے   بلکہ اس سے ترکیہ کے لیے بلین ڈالرز کی کمائی  بھی حاصل ہو رہی ہے اور ترکیہ مالی لحاظ سے  مستحکم ملک بنتا جا رہا ہے۔

    ترک مسلح ڈرانز بائیراکتار-2بی – امریکی میڈیا میں

    ٹیلی ویژن کے مطابق  ایردوان  سے  قبل  ترکیہ میں دفاعی پیدوار کا حصہ  صرف 20 فیصد کے لگ بھگ  تھا  جو ایردوان کے دور میں  80 فیصد تک پہنچ گیا ہےاور ترکیہ اس وقت دنیا میں تیزی سے دفاعی صنعت میں اپنا نام پیدا  کرنے والے  چند ایک گنے چنے ممالک کی صف میں  شامل ہوچکا ہے۔

    ترک مسلح ڈرانز بائیراکتار-2بی – امریکی میڈیا میں

    ترکیہ سے ریکارڈ برآمدات

    سی این بی سی کی خبر کے مطابق   2022 میں ترکیہ  نے اسلحے کی برآمدات میں ریکارڈ 4.4 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی جو کہ بعض یورپی ممالک کے سالانہ دفاعی بجٹ سے بھی  زیادہ ہے اور بتایا ہے کہ  ترکیہ  اس آمدنی میں اضافہ کرتے ہوئے   2023 تک 6 بلین ڈالر کا  ہدف حاصل  کرنے  کی دہلیز پر پہنچ  چکا ہے۔ سی این بی سی کے مطابق  ماہ دسمبر میں اٹلانٹک کونسل کے شئیر کردہ  اعداد و شمار کے مطابق   2020 اور 2021 کے درمیان بیرون ملک دفاعی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے جو  ترک کمپنیوں کے لیے غیر ملکی معاہدوں کی آمدنی کا 90 فیصد حصہ  بنتا ہے۔

    ایردوان کی  20  سالہ پلاننگ

    ترکیہ میں مقامی  طور پر  دفاعی صنعت کی  جانب   منتقلی  کا آغاز دراصل 20 سال پہلے ایردوان کی وزارتِ اعظمیٰ کے دور میں  ہوا۔   انہوں نے  اپنے دور اقتدار کی ابتدا ہی سے  دیگر ترک رہنماوں سے مختلف  پالیسی اختیار  کی  اور دفاعی صنعت کی  مقامی کمپنیوں  میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے انہیں  مضبوط بنایا جس کا نتیجہ برسوں بعد نکلا ہے ۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ  اگرچہ ترکیہ  اس وقت دفاعی صنعت کی پیداوار  میں روس، چین اور امریکہ کی سطح  تک نہیں پہنچا  سکا ہے  لیکن  وہ دن دور نہیں   جب ترکیہ بھی اس فہرست میں شامل ہوگا۔  

    غیر ملکی تعلقات  اور اثر رسوخ

    جدیدہتھیاروں  اور  ڈرانز اور مسلح ڈرانز  نے بین الاقوامی میدان میں ترکیہ کے وقار میں اضافہ کیا اور اس کی فروخت سے ترکیہ  نے ایشیا سے جزیرہ نما عرب تک، مشرق وسطیٰ سے شمالی افریقہ تک نئے اور مضبوط تعلقات قائم کیے ہیں اور ترکیہ  کا خلیجی ممالک اور یورپ میں بھی  اثر و رسوخ مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ فروری میں ابوظہبی میں منعقدہ مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے ہتھیاروں کے  فیسٹویل   IDEX میں ترکیہ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔  ترکیہ کی مقامی طور پر تیار کردہ  بکتر بند گاڑیاں، لیزر میزائل، انفنٹری رائفلیں اور آرمرز اس فیسٹویل   کی  نمایاں مصنوعات تھیں۔

    3 ممالک کا ترکیہ میں   سرمایہ کاری  کرنے کا عزم

    CNBC کے ترک حکام سے کیے جانے والے انٹرویوز سے  مطابق   متحدہ عرب امارات، سعودی عرب  اور  قطر  نے دفاعی صنعت کی پیداوار  کے لیے  ترکیہ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    صدر ایردوان نے الیکشن سے پہلے خزانے کا منہ کھول دیا ،بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی، خوشخبریوں کا سلسلہ جاری

    کم از کم اجرت پرایک بار پھر نظر ثانی اور ماہ جولائی میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان

    Next Article

    ملت اتحاد کے صدارتی امیدوار کمال کلِچ دار اولو کی انتخابی مہم زوروں پر، کلِچ داراولو نے برسراقتدار آق پارٹی میں نقب لگالی

    کلِچ دار اولو کی سابق صدور میں سے عبداللہ گل اور احمد نجدت سیزر سے ملاقاتیں

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.