Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»مغربی میڈیا کی ترکیہ کے صدارتی انتخابات سے متعلق نظریات میں تبدیلی ، مغربی میڈیا ایردوان کے حق میں دی اکانومسٹ : صدر ایردوان آسانی سے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونگے
    ترکیہ

    مغربی میڈیا کی ترکیہ کے صدارتی انتخابات سے متعلق نظریات میں تبدیلی ، مغربی میڈیا ایردوان کے حق میں

    دی اکانومسٹ : صدر ایردوان آسانی سے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونگے

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید4اپریل , 2023Updated:4اپریل , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    دی اکانوموست کا صدر ایردوان تجزیہ
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اس وقت دنیا بھر کی نظریں ترکیہ میں ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات پر مرکوز ہیں اور عالمی  میڈیا اس بارے میں   ایک دوسرے سے بالکل  مختلف تجزیے اور خبریں بھی   پیش کررہا ہے ۔خاص طور پر مغربی میڈیا میں اور برطانوی میگزین   دی اکانومسٹ  جو اس سے قبل  ملت اتحاد  کے  صدارتی امیدوار  کی کامیابی کے زیادہ چانسز  ہونےکا دعویٰ  کر تا  رہا ہے  نے پلٹا کھاتے ہوئے اپنی  حالیہ   اشاعت میں جمہور اتحاد  کی بڑھتی ہوئی طاقت  اور مقبولیت  کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  ملت اتحاد میں پیدا ہونے والے  حالیہ اختلافات  کے منفی اثرات  ملت اتحاد پر مرتب ہوئے ہیں اور ترک عوام نے  بھی اپنی سوچ میں تبدیلی لاتے ہوئے  ملت اتحاد کے اختلافات سے تنگ آکر    صدر ایردوان  کو ووٹ  دینے کو ملک کے استحکام   کے لیے بہترین چوائس قرار دیا ہے۔

    صدر ایردوان

    اب جبکہ ترکیہ کے  صدارتی اور پارلیمانی انتخابات  میں صرف  ڈیڑھ ماہ  سے بھی کم عرصہ باقی  رہ  گیا ہے ترکیہ کے ووٹرز  میں ہیجان خیز کیفیت ابھر کر سامنے آرہی ہے  اور جو ووٹرز  اس سے قبل غیر جانبدار ہونے اور  خاموش رہنے کو ترجیح دیتے رہے ہیں  نے بھی  صدر ایردوان کے حق میں اپنا ووٹ دینے  کا برملا اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔ترکیہ کے انتخابات میں  عالمی میڈیا نے گہری دلچسپی  لینے کا  سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے  اور ترکیہ کے انتخابات کے بارے  میں بڑی تعداد میں تجزیے  پیش کیے جا رہے ہیں  ۔

    ایردوان  ایک بار پھر صدر منتخب ہو جائیں گے

    برطانوی میگزین دی اکانومسٹ نے ترکیہ کے انتخابات کے بارے میں اپنے  انتخابی تجزیے میں پہلے سے ہٹ کر  نکتہ نظر پیش کیا ہے۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (EIU)، لندن میں مقیم میگزین کے تحقیق اور تجزیہ کے شعبے   کے  تیار کردہ تجزیے میں  14 مئی کے انتخابات میں  صدر ایردوان کی کامیابی  کے واضح امکانات موجود ہونے کا ذکر کیاہے۔  

    صدر ایردوان اور جمہور اتحاد

    EIU کے سینئر ریسرچر  Agathe Demarais اور Adeline VanHoutte کی جانب سے پیش کردہ تجزیے میں کہا گیا ہے اس بار ترکیہ میں صدارتی معرکہ  موجودہ صدر ایردوان  اور اپوزیشن لیڈر  کمال کلیچ دار اولو کے درمیان ہے۔

    تجزیے میں کہا گیا ہے کہ صدر ایردوان  کی عوامی حمایت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور جیسے جیسے  انتخابات قریب آرہے ہیں صدر ایردوان نے اپنی مقبولیت میں اضافہ کرنے کے لیےٹھوس  اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اب انہوں نے معیشت کے استحکام کی جانب خصوصی توجہ دینی شروع کردی ہے اور اس کے نتائج بھی برآمد  ہونا  شروع ہوگئے ہیں جبکہ   جن ووٹرز نے  چھ مختلف جماعتوں کے اتحاد  کی جانب رجوع کیا تھا اب وہ آہستہ آہستہ ایک بار پھر ایردوان کی جانب واپس آرہے ہیں ۔

    صدر ایردوان کا قومی اسمبلی میں پارٹی اجلاس سے خطاب

    تجزیے میں کہا گیا ہے کہ ملت اتحاد  کے آپس کے اختلافات اور اس کے علاوہ  بائیں بازو کی جماعت  ری پبلکن پیپلز پارٹی   سے تعلق رکھنے والے محرم اِنجے کے  بھی صدارتی امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آنے سے    ملت اتحاد کے لیے حالات پہلے جیسے سازگار نہیں رہے ہیں۔  تجزیے   سے پتہ چلتا ہے کہ     6 جماعتی اتحاد  کے بارے میں مغربی  میڈیا  کے نظریات میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی ہے  اور اب ایک بار پھر مغربی میڈیا نے صدر ایردوان کے  کامیابی کے واضح امکانات  موجود ہونے کے بارے میں خبروں اور تجزیوں کو جگہ دینی شروع کردی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    صدارتی انتخابات سےقبل ایردوان کی عظیم کامیابی،ترک صدی کاانمٹ شاہکار توگTOGG ایردوان کےسپرد

    مقامی ا لیکٹرک کار توگ کی ترسیل نےایردوان کی کامیابی کے امکانات کو بڑھا دیا

    Next Article

    محرم اِنجے کے 6 فیصد سےزاہد ووٹ حاصل کرنے پر صدارتی انتخابات دوسرے راونڈ میں فیصلہ کن ہوں گے

    اِنجے کے نام واپس لینے پر کمال کلِچ داراولو ورنہ صدر ایردوان کےجیتنے کے امکانات

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام زیرو ویسٹ مستقبل کے لیے پہلی ورچوئل نمائش کا افتتاح

    5جون , 2026

    بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر ڈی -ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے تہنیتی پیغام

    5جون , 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    26مئی , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    Polestar Casino: Quick‑Fire Slot Action für schnelllebige Spieler

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    Wonaco: The Quick‑Hit Playground for High‑Intensity Gamers

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    Polestar Casino: Quick‑Fire Slot Action für schnelllebige Spieler

    15جون , 2026

    Vinci Spin – Quick‑Hit Slots per Giocatori Veloci

    14جون , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.