Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدر ایردوان کاترکی اور عربی زبانوں میں عید کا پیغام، استنبول آیا صوفیہ مسجد میں عوام کے ساتھ نمازِ عید کی ادائیگی پریس کو اپنے ہاتھوں سے چاکلیٹ اور مٹھائی تقسیم کی جبکہ بچوں کو عیدی دی
    ترکیہ

    صدر ایردوان کاترکی اور عربی زبانوں میں عید کا پیغام، استنبول آیا صوفیہ مسجد میں عوام کے ساتھ نمازِ عید کی ادائیگی

    پریس کو اپنے ہاتھوں سے چاکلیٹ اور مٹھائی تقسیم کی جبکہ بچوں کو عیدی دی

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید21اپریل , 2023Updated:21اپریل , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    صدر ایردوان آیا صوفیہ کی مسجدِ کبیر میں
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان نے عید  الفطر  کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مبارکباد کا پیغام  جاری کیا ہے۔

    صدرایردوان  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ترکی اور عربی زبانوں  میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنی قوم اور عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں کہ جس  نے ہمیں ایک اور عید  منانے کا موقع فراہم کیا۔  ایک بار پھر، میں زلزلے اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے  اپنے  شہریوں پر اللہ تعالیٰ سے رحمت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کرتا ہوں۔ میں  اس موقع پر تما م عالمِ اسلام کو  عید الفطر  کی مبارکباد پیش  کرتا ہوں۔

    صدر ایردوان کی آیا صوفیہ مسجد میں نمازِ عید 

    آیا صوفیہ کی مسجد کبیر میں  عید الفطر کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم زلزلے سے متاثرہ اپنے لوگوں کے لیے اللہ سے دعا گو ہیں۔زلزلہ زدہ علاقوں میں ہمارے شہریوں کو رمضان المبارک میں فراموش نہیں کیا گیا۔ہم ان کے لیے نئے مکانات بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔تمام ریاستی ادارے،این جی اوز ان خطوں میں زندگی کو معمول پر لانے کے لیے سرگرم ہیں۔

    صدر ایردوان نے اپنے ہاتھوں سے  چاکلیٹ اور میٹھائی تقسیم کی

    قدرتی گیس سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ توانائی اور قدرتی وسائل کی وزارت کسی بھی شہر یا ضلع کو قدرتی گیس کے بغیر نہیں چھوڑے گی۔ ریزرو کی مقدار اور پیداوار کو بڑھانے کے لیے زلزلے کی تحقیق اور ڈرلنگ کا کام جاری ہے۔

    ترکیہ کی مقامی الیکٹرک کار  توگ  سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے  صدر ایردوان نے کہا کہ ڈیلیوری کا  سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور بڑی تعداد میں گاڑیاں فروخت کی جا رہی ہیں۔

    صدر ایردوان کی نمازِ عید کے بعد صحافیوں سے بات چیت

    انہوں نے بتا یا کہ ہم نے توگ کی پہلی گاڑیوں میں سے ایک بطور تحفہ آ ذربائیجان کے صدر الہام علی ائیف اور دوسری گاڑی ،  ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیف کو تحفے کے طور پر پیش کی ہے جبکہ  دیگر رہنماوں کو بھی یہ گاڑی تحفے کے طور پر پیش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ توگ گاڑی ایک عالمی برانڈ بن چکا ہے جس کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    صدر ایردوان نے بعد میں   مسجد کے باہر جمع ہو جانے والے بچوں میں عید ی بھی تقسیم  کی۔  

    صدر ایردوان نے بچوں میں عیدی تقسیم کی
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    صدارتی اور پارلیمانی انتخابات سے متعلق تازہ ترین سروئے، کس صدارتی امیدوار کی جیت کے چانسز بڑھتے جا رہے ہیں؟

    پارلیمانی انتخابات میں کونسی جماعت اپنی واضح برتری برقرار رکھے ہوئے ہے؟

    Next Article

    ترکیہ کے پارلیمانی انتخابات میں جمہور اتحاد اور ملت اتحاد میں سخت مقابلہ، کیا آق پارٹی پہلی پوزیشن حاصل کر پائے گی ؟

    کیا CHP ستر سال بعد پارلیمنٹ میں اپنی برتری کے خواب کو پورا کر پائے گی؟

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.