Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا تازہ ترین اور آخری سروئے: ایردوان اورکلِچ دار اولو کے درمیان کانٹےدار مقابلہ پہلے راونڈ میں نتیجہ نہ نکلنے پر ، آخری دو امیدوار کس امیدوار کی حمایت کریں گے؟
    ترکیہ

    ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا تازہ ترین اور آخری سروئے: ایردوان اورکلِچ دار اولو کے درمیان کانٹےدار مقابلہ

    پہلے راونڈ میں نتیجہ نہ نکلنے پر ، آخری دو امیدوار کس امیدوار کی حمایت کریں گے؟

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید3مئی , 2023Updated:3مئی , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    صدارتی امیدوار
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    (نوٹ: TR-URDU ترکیہ کی پہلی  اور واحد  غیر جانبدار اُردو  نیوز ویب سائٹ ہے۔ اس ویب  سائٹ  میں ترکیہ کی بر سر اقتدار  اور اپوزیشن تمام  ہی  جماعتوں  اورقائم  اتحاد   سے متعلق  خبروں، تبصروں اور سروئیز  کو  بلا امتیاز  جگہ دی  جاتی ہے۔ ان تمام خبروں  اور سروئیز کے  ذرائع  ترک میڈیا اور ایجنسیاں ہی ہیں ۔اس  نیوز ویب سائٹ  کا ان خبروں اور تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے)

    ترکیہ کے  14 مئی  2023 میں ہونے والے  صدارتی اور پارلیمانی انتخابات  سے متعلق ترکیہ کے سات مختلف  فرموں کے آخری  سروئیز کو جاری کردیا گیا ہے۔ اب 14 مئی تک کسی بھی فرم کو سروئے کو جاری کرنے کی اجازت  نہ ہوگی۔

    ترکیہ کے 2023 کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے رائے عامہ کے تازہ ترین سروے کے مطابق امیدواروں کو ملنے والے ووٹوں کی شرح کچھ یوں ہے۔

    ماہ اپریل کا آخری اور تازہ ترین سروئے

    سروئیز  کروانے والی فرمیں 14  مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے رائے عامہ کے تازہ ترین جائزوں کی اشاعت جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن   آج یہ مہم اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ 

    تازہ ترین پولز کے مطابق، ملت اتحاد کے  صدارتی امیدوار   کمال کلیچ دار اولو  ،  جمہور اتحاد  کے صدارتی امیدوار اور موجودہ صدر ایردوان، مملکت پارٹی کی صدارتی امیدوار  محرم اِنجے اور  اتا اتحاد کے  صدارتی امیدوار   سینان اوعان   کے ووٹوں کی شرح کیا ہے؟

    ترکیہ کی سروئیز  کروانی والی فرموں  میں سے  یوریشیا ، ماک، ترکیہ رپورٹ، آر-جی، آق سوئے ، آلف، پئیر ، ساروس اوپٹیمر ، ٹیم، میٹرو پول، او آر سی  اور گیزی جی  نے ماہ مارچ اور ماہ اپریل میں جو سروئے کروائے ہیں ان  کے نتائج کچھ یوں ہیں۔

    ماہ اپریل کا آخری اور تازہ ترین سروئے

    ArtıBir اور TEAM کے سروئیز  میں   کلیچ دار اولو  کو برتری حاصل ہے ۔ اپریل کے وسط میں یونلیم سوشل ریسرچ کی جانب سے کیے گئے سروے میں  کلیچ دار اولو کو صدر ایردوان   پر   تقریباً 5 پوائنٹس  کی برتری حاصل ہے۔

    Gezici کی طرف سے یکم   اور 2 اپریل کو کرائے گئے پول کے مطابق، کمال کلیچ دار اولو  کو 53.4 فیصد ووٹ پڑیں گے تو  رجب طیب ایردوان   کو 43.2 فیصد ووٹ حاصل ہوں گے جبکہ  محرم اِنجے  کو 2.1 فیصد؛ سینان اوعان کو  1.3 فیصد ووٹ حاصل ہوں گے۔

    اگر انتخابات دوسرےراونڈ   کی جانب جاتے ہیں تو   کلیچ دار اولو  کو 55.2 فیصد ووٹ  مل سکتے ہیں  جب کہ ایردوان کو پڑنے والے وو ٹ  44.8 فیصد  ہوں گے۔

    اپریل میں میٹرو پول کی جانب سے کروائے جانے والے سروئے میں مقابلہ بڑا سخت دکھائی دیتا ہے   جس کے مطابق   کلیچ دار اولو کو42٫6   ووٹ پڑ سکتے ہیں تو   صدر ایردوان کو  41٫1 فیصد ووٹ  پڑیں گے۔ اس  سروئے  میں محرم اِنجے کو   5 فیصد  اور سینان اوعان کو  2.2 فیصد ووٹ  پڑیں گے۔ یہ سروئے  اُس وقت تک فیصلہ نہ کرنے والے افراد کی شرح کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

     MAK کنسلٹنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مہمت علی کولات  نے اپنے تازہ ترین سروئے  کو پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پہلے مرحلے میں کلیچدار اولو   47 فیصد  جبکہ صدر ایردوان کو  42 فیصد ووٹ  ملیں گے ۔ اس طرح  محرم اِنجے  اور دیگر صدارتی امیدوار کو  3 فیصد جبکہ  8 فیصد افراد نے اپنے ارادے  کا اظہار نہیں کیا۔

    ترکیہ رپورٹ کے  ماہ مارچ کے وسط میں کروائے گئے  سروے کے نتائج کے مطابق  کمال کلیچ دار اولو  اور صدر ایردوان کے درمیان   9 پوئنٹس   کا فرق ہےکلیچدار اولو کو 54٫4 فیصد اور  ایردوان کو  45٫5 فیصد ووٹ پڑے۔

    14 مارچ کو اے آر-جی ریسرچ کے جاری کردہ تازہ ترین سروے کے مطابق، الیکشن کا فیصلہ دوسرے راؤنڈ میں  ہوگا۔  سروے کے مطابق کلیچ دار اولو کو  46٫2 فیصد اور  ایردوان کو 43.1 فیصد ووٹ پڑے۔  AR-G کے سروے کے مطابق، محرم اِنجے کو   7.6 فیصد اور   سینان اوعان کو 3.1 فیصد ووٹ  پڑے۔

    آق سوئے  سروئے کے 8 مارچ کو کرائے گئے  سروئے کے مطابق   ملت اتحاد   کے صدارتی امیدوار  کمال کلیچ دار اولو  کو  55.6 فیصد  اور جمہور اتحاد کے امیدوار ایردوان کو 44.4 فیصد ووٹ  پڑے۔

    PIAR کے 10 مارچ کو اعلان کردہ نتائج کے مطابق، ملت اتحاد   کے امیدوار کلیچ دار اولو  نے 57.1 فیصد ووٹ حاصل کیے، جب کہ جمہور اتحاد  کے  امیدوار، ایردوان کو  42.9 فیصد ووٹ پڑے ۔ PIAR کا سروے 12 صوبوں میں 1,460 افراد  سے  کمپیوٹر  اور  ٹیلی فون انٹرویو (CATI) کے ذریعے کیا گیا۔

    گڈ پارٹی کی رہنما   میرال آق شینیر کے  چھ کے اتحاد  سے علیحدگی  کے بعد پہلا سروے ORC  نے کروایا تھا  جس کے مطابق  کمال کلیچ دار اولو  کو 56.8 فیصد  اور  رجب طیب ایردوان کو 43.2 فیصد ووٹ  پڑے۔ یہ سروے CATI کے ذریعے 28 صوبوں میں 1,850 افراد سے کیا گیا۔                                                                                   

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ اپنے جنگی طیارے ”کھان “ کی بدولت پانچویں نسل کے جنگی طیاروںوالے 5 ممالک کی صف میں شامل ہوگیا

    حُرکش اور کھان کی ایک ساتھ پرواز ، سنچری آف دی فیوچر پروموشن پروگرام

    Next Article ترکیہ میں ووٹ کاسٹ کرنے کے شیڈول کا سپرئم الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.