Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»سینان اوعان کوشدید دھچکہ ، ظفر پارٹی کے چئیرمین اُمیت اوزداع کا صدارتی امیدوارکمال کلیچ دار اولوکی حمایت کا اعلان یقینی جیت کے منتظرایردوان کا 28 مئی کو بھی کانٹے دار مقابلہ
    ترکیہ

    سینان اوعان کوشدید دھچکہ ، ظفر پارٹی کے چئیرمین اُمیت اوزداع کا صدارتی امیدوارکمال کلیچ دار اولوکی حمایت کا اعلان

    یقینی جیت کے منتظرایردوان کا 28 مئی کو بھی کانٹے دار مقابلہ

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید24مئی , 2023Updated:24مئی , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    کمال کلیچ دار اولو- اُمیت اوزداع
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ری پبلکن پیپلز پارٹیCHP کے رہنما اور صدارتی امیدوار کمال  کلیچ دارا ولو اور ظفر پارٹی کے چیئرمین اُمیت اوز داع  نے تقریباً ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی ہے۔ اُمیت اوز داع نے اس پریس کانفرنس میں  باضابطہ طور ملت اتحاد کے صدارتی امیدوار  کمال کلیچ دارااولو  کی حمایت کرنے کا  اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ووٹرز سے دوسرے راونڈ میں کمال کلیچ دار اولو کی حمایت کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

    کمال کلیچ دار اولو- اُمیت اوزداع

    دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے  ظفر پارٹی کے مرکزی دفتر  کی عمارت کے سامنے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

    اس موقع پر ملت اتحاد کے صدارتی امیدوار  کمال کلیچ دار اولو نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ترکیہ کے مستقبل اور ترکیہ کے پرامن ملک کے لیے دونوں رہنماوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔  ہم نے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ہی ملک کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کمال کلیچ دار اولو- اُمیت اوزداع

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ آنے والے ایام ترکیہ کے لیے اچھے دن ثابت ہوں گے۔اس موقع اوز داع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوسرے راونڈ میں  کمال کلیچ دارا اولو  کی حمایت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ترکیہ کا سب سے اہم مسئلہ 13 ملین پناہ گزینوں اور غیر قانونی طور پر ترکیہ میں آباد  غیر ملکیوں کا مسئلہ ہے۔  ترکیہ کے لیے 13 ملین افراد  کو ان کے وطن واپس بھیجے جانے اور نئے لوگوں کی آمد کو روکنے  کے سوا  معاشی مسائل پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔گیارہ ملین ڈالر کے اخراجات کرتے ہوئے  غربت سے نہیں بچا جاسکتا ہے۔بڑھتے ہوئے کرایوں کو نہیں روکا جاسکتا ہے۔  ملک میں امن قائم کرنا ممکن نہیں ہے۔ اپنے بچوں کو نوکریاں نہیں دلوا سکتے ہیں۔کوئی بھی ملک 13 ملین پناہ گزینوں  کی وجہ سے اپنی اقتصادیات کو بہتر نہیں بناسکتا۔

    کمال کلیچ دار اولو- اُمیت اوزداع

    انہوں نے کہا کہ پہلے راؤنڈ کے اختتام پر دو امیدواروں کے مدِ مقابل  رہنے کے بعد 28 کو دوسرے راونڈ کے صدارتی انتخابات سے قبل  جسٹس اینڈ دولپمینٹ پارٹی  کے ڈپٹی چئیرمین   نعمان قرتلمش صاحب سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔  ہم نے ان سے پناہ  گزینوں  کے بارے میں ان کی پارٹی کا نکتہ نظر جاننے  کی کوشش کی لیکن ان کی جانب سے  کوئی خاطر خواہ  پروگرام نہ ہونے کا پتہ چلا جبکہ   کمال کلیچ داراولو  سے اس موضوع پر مکمل طور پر اتفاق کیا ہے۔ اس لیے ظفر پارٹی ہونے کے ناتے ہم نے ملت اتحاد  کے صدارتی امیدوار کمال کلیچ دار اولو  کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے پہلے راونڈ میں  جمہور اتحاد، ملت اتحاد اور  اتا اتحاد کوووٹ دینے والوں سے  دوسرے راونڈ میں  ملت اتحاد کے صدارتی امیدوار  کمال کلیچ داراولو کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

    انہوں نے کہا  کہ اپنے بچوں کے مستقبل  کی خاطر  ہمیں  تمام پناہ گزینوں کو ان کے ملک واپس بھیجنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے بچوں کے بحفاظت سڑکوں پر نکلنے،بحفاظت  زندگی بسر کرنے کے خواہاں ہیں تو ہمیں  پناہ گزینوں سے نجات حاصل کرنا  ہے تو اس کے لیے دوسرے راونڈ میں ملت اتحاد کے صدارتی امیدوار  کمال کلیچ دار اولو کو ووٹ دینے کی ضرورت ہے۔  

    اُمیت اوز داع  نے طے پانے والی مطابقت کے بعد   تحیر کردی ٹویٹ کے الفظ بڑے معنی خیز ہیں

    ‘ترکیہ مہاجرستان نہیں بنے گا، ترکیہ میں  29 مئی 2023 کو ترک عوام اپنے ملک  واپس آنا شروع کردیں گے’

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    صدر ایردوان نے خزانے کا منہ پوری طرح کھول دیا، سرکاری ملازمین کی مشکلات ختم، جولائی میں نئے خوشحالی کے دور کا آغاز

    سرکاری ملازمین کی چاندی ، کم از کم تنخواہ 22 ہزار ٹرکش لیرا

    Next Article

    صدارتی انتخابات کے دوسرے راونڈ سے قبل، کمال کلِچ دارا ولو کا صدر ایردوان کو بہت بڑا چیلنج ، ہمت ہے تو میرے سامنے آو

    TRT پر ہی اپنے پسندیدہ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیں

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.