Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدارتی انتخابات کے دوسرے راونڈ سے قبل، کمال کلِچ دارا ولو کا صدر ایردوان کو بہت بڑا چیلنج ، ہمت ہے تو میرے سامنے آو TRT پر ہی اپنے پسندیدہ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیں
    ترکیہ

    صدارتی انتخابات کے دوسرے راونڈ سے قبل، کمال کلِچ دارا ولو کا صدر ایردوان کو بہت بڑا چیلنج ، ہمت ہے تو میرے سامنے آو

    TRT پر ہی اپنے پسندیدہ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیں

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید24مئی , 2023Updated:24مئی , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    کمال کلیچ دار اولو اور صدر ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    )ترکیہ کی پہلی  اور واحد  غیر جانبدار اُردو  نیوز ویب سائٹ ہے۔ اس ویب  سائٹ  میں ترکیہ کی بر سر اقتدار  اور اپوزیشن تمام  ہی  جماعتوں  اورقائم  اتحاد   سے متعلق  خبروں، تبصروں اور سروئیز  کو  بلا امتیاز  جگہ دی  جاتی ہے۔ ان تمام خبروں  اور سروئیز کے  ذرائع  ترک میڈیا اور ایجنسیاں ہی ہیں ۔اس  نیوز ویب سائٹ  کا ان خبروں اور تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے)

    ملت اتحاد  کے صدارتی امیدوار  کمال کلیچ دار اولو نے  ترکیہ کے  سرکاری نشریاتی ادارے  TRT پر اپنے ایک بیان میں  صدر رجب  طیب ایردوان کو  بڑے واشگاف  الفاظ میں    چیلنج  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اگر ملک کے صدر میں ہمت ہے تو آئے،   میرا سامنا کرے اور وہ بھی  ترکیہ کے سرکاری  نشریاتی ادارے  TRT پر جس پر مکمل طور پر صدر ایردوان ہی کا کنٹرول ہے۔کمال کلیچ دار اولو نے کہا ہے کہ اس میں ہچکچاہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔  آپ اپنی پسند کے صحافیوں کو مدعو کریں  اور  ان ہی  کے سوالات کا جواب دیں  اور میں بھی  ان ہی کے سوالات کا جواب دینے کے لیے تیار ہوں ۔ اگر آپ اجازت دیں تو  عوام بھی  براہ راست  سوالات کرسکتے ہیں۔  

    کمال کلیچ دار اولو نے کہا کہ آپ  تو عالمی شہرت یافتہ لیڈر ہیں  اور آپ کو  مسٹر کمال سے خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔  آئیں   ہم دونوں ملکی معاملات  پر   ایک دوسرے  سے سوالات کرتے ہیں اور قوم کو  بھی ان سوالات اور جوابات کو براہ راست دیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں   تاکہ قوم کو بھی پتہ چلے  کون  عوام کے مسائل  حل کرنے  کی صلاحیت رکھتا ہے۔  اور کون اس ملک سے محبت کرتا ہے۔ یہ سب کچھ  عوام خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔   اگر ہمت ہے تو پھر آو میرے سامنے ۔

    کمال کلیچ دار اولو-ٹی آر ٹی

    ری پبلکن  پیپلز پارٹی  کے چئیرمین اور  ملت اتحاد کے  صدارتی امیدوار   کمال کلیچ دار اولو نے  نے ان خیالات کا اظہار  آج  سرکاری نشریاتی ادارے  TRT پر ان کے   لیے سپرئم الیکشن  کمیشن کی جانب  سے  صدارتی امیدواروں  کے لیے وقف پروگرام  میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ عزیز عوام میں آج  بہت ہی اہم ادارے کی جانب سے مدعو کیے جانے پر آپ کے روبرو ہوں۔ 14 مئی کا دن اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔ قوم فیصلہ کرچکی ہے اور ان کے فیصلے ہی کی رو سے اب میں اور  ایردوان ہی   صدارتی انتخابات  میں  آپ کے سامنے ہوں گے۔ اب یہ پارٹی  یا دوسری پارٹی  نہیں  ہے ۔ ہم ایک دوسرے سے بالکل متضاد  خیالات کے مالک آپ کے سامنے ہوں گے۔ ترکیہ کا سرکاری نشریاتی ادارہ  TRTجو دنیا بھر میں اپنی غیر جانبداری   کی مہر ثبت کرچکا ہے  اور TRTکے سکرین پر اپنی جسارت  کی وجہ سے   لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والیاس عظیم  شخصیت کے روبرو ہونا  میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہوگا۔ ‘

    ایردوان  آو میرے  سامنے

    کمال کلیچ دار اولو اور صدر ایردوان

    ایردوان  میں آپ کو آپ ہی کے سرکاری نشریاتی ادارے  TRT سے آپ سے مخاطب ہوں  ، آو میرے سامنے ، ہچکچاہٹ  محسوس نہ کرو،  ہم دونوں ہی  عوام کے روبرو آتے ہیں ۔ آپ اپنی پسند کے صحافیوں کو مدعو کریں  اور  ان ہی  کے سوالات کا جواب دیں  اور میں بھی  ان ہی کے سوالات کا جواب دینے کے لیے تیار ہوں ۔ اگر آپ اجازت دیں تو  عوام بھی  براہ راست  سوالات کرسکتے ہیں۔   آپ  تو عالمی شہرت یافتہ لیڈر ہیں  اور آپ کو  مسٹر کمال سے خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔  آئیں   ہم دونوں ملکی معاملات  پر   ایک دوسرے  سے سوالات کرتے ہیں اور قوم کو  بھی ان سوالات اور جوابات کو براہ راست دیکھنے کا موقع فراہم کرتے  ہیں    تاکہ قوم کو بھی پتہ چلے  کون  عوام کے مسائل  حل کرنے  کی صلاحیت رکھتا ہے۔  اور کون اس ملک سے محبت کرتا ہے۔ یہ سب کچھ  عوام خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔

    ایردوان  میں ہمت ہی نہیں ہے کہ وہ میرے سامنے آئے

    کمال کلیچ دار اولو

    کمال کلیچ دار اولو  نے کہا کہ ایردوان  کی میرے سامنے آنے کی جسارت ہی نہیں ہے کیونکہ  وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ  دہشت گرد تنظیم PKK کے ساتھ مذاکرات کرنے  والے وہ خود ہی ہیں۔ ہماری عظیم افواج کے لیے گڑھا کھودنے والو کو راستہ دینے والے ایردوان ہی ہیں۔ فوج جو کسی بھی قوم کی عزت اور ناموس ہوتی ہے کے خفیہ  دفاتر کے دروازے کھولنے  والے وہ خود ہی ہیں۔ دس ملین پناہ گزینوں  کو انہوں ہی نے اس ملک  میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔ غیر ملکیوں کو  خفیہ طریقوں سے  جائداد کی فروخت  کا بندو بست کرنے  والے ایردوان ہی ہیں اور اپنے  باشندوں  کو  محتاج کر  نے والے  اور گھر کا کرایہ  تک  ادا نہ کرنےکا حالت تک پہنچانے والے  ایردوان  ہی ہیں۔ اصل میں وہ سب کچھ خود بھی جانتے ہیں  لیکن بد قسمتی سے   TRT آپ تک   ان حقائق کو پیش کرنے سے قاصر ہے ۔  یہ بیان میں TRT پر مدعو  کیے جانے کی وجہ سے نہیں بلکہ TRTکے قانونی تقاضے پورے کرنے کی وجہ سے  مجھے  مدعو کرنے   اور میرے بیان  کو پیش کرنے پر  مجبور ہونے کی وجہ سے  پیش کیا جارہا ہے۔  میرے عزیز  عوام آپ اچھی طرح دیکھ لیں ، یہ وطن  اور یہ قوم  کس سے محبت کرتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    سینان اوعان کوشدید دھچکہ ، ظفر پارٹی کے چئیرمین اُمیت اوزداع کا صدارتی امیدوارکمال کلیچ دار اولوکی حمایت کا اعلان

    یقینی جیت کے منتظرایردوان کا 28 مئی کو بھی کانٹے دار مقابلہ

    Next Article

    کامیابی کی دہلیز پر، ایردوان دوسرے راونڈ میں کیوں متفکر؟ کیا کمال کلِچداراولو دوسرے راونڈ میں پانسہ پلٹ سکتے ہیں ؟

    سینان اوعان کے راتوں رات فیصلہ بدلنے کے پیچھے کون ہے؟

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.