Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»میگزین»ترک ہدایت کار نوری جیلان کی کانز فلم فیسٹویل میں زبردست پزیرائی، گیارہ منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
    میگزین

    ترک ہدایت کار نوری جیلان کی کانز فلم فیسٹویل میں زبردست پزیرائی، گیارہ منٹ تک تالیاں بجتی رہیں

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید26مئی , 2023Updated:26مئی , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    نوری بلگے جیلان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email
    Awais Nazir
    رپورٹ: اویس نذیر

     

     

     

    مشہور ترک ہدایت کار نوری بلگے  جیلان کو اس سال کے کانز فلم فیسٹیول میں ان کے تازہ ترین ڈرامے "About Dry Grasses” ("Kuru Otlar Üstüne”) کے پریمیئر کے کے موقع پر بعد خوب پزیرائی کی گئی اور مسلسل گیارہ منٹ تک  حاضرین نے  کھڑے ہو کر  تالیاں بجائیں اوت انہیں داد دی ۔

    نوری بلگے جیلان

    ڈرامہ ایک نوجوان استاد پر مرکوز ہے جو مشرقی ترکیہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں لازمی اسائنمنٹ کے بعد ترکیہ کے شہر استنبول میں تعینات ہونے کی امید رکھتا ہے۔ ترکیہ کے عوامی نشریاتی ادارے TRT اور ARTE فرانس کی مشترکہ پروڈکشن  اس ڈرامہ سیریز  کا جمعہ کو پریمیئر ہوا۔

    نوری بلگے جیلان

    جیلان  نے ہفتے کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ فلم کی شوٹنگ COVID-19 کے پس منظر میں کی گئی تھی، اور وبائی امراض  کے بارے میں انہیں کئی ایک مشکلات کا سامنا کرنا پرا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ  عملے نے فلم کی شوٹنگ کے لیے موزوں مقامات تلاش کرنے کے لیے کافی سفر کیا،  جیلان  نے کہا کہ اس کی شوٹنگ مشرقی صوبہ ارضِ  روم  کے ضلع قار یازی  کے آس پاس کے دیہاتوں میں کی گئی ہے ۔

    ترک ہدایت کار نے  کہا کہ  زیادہ تر مناظر مختلف دیہاتوں میں فلمائے گئے تھے لیکن  ایڈیٹنگ  کرتے ہوئے  اسے ایک ہی مقام  کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

    نوری بلگے جیلان

    کرداروں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئےجیلان نے  کہا کہ   میرے تمام کرداروں کے اپنے اپنے احساسات ہیں اور ہم نے ان تمام احساسات کا اجاگر کیا ہے جنہوں نے اس ڈرامے  پر اپنی مہر ثبت کی ہے۔

    پروڈیوسر  جیلان  نے  کہا کہ  کہ بعض اوقات لوگوں کو اس کی فلموں میں "اینٹی ہیروز” کے کردار  بھی نظر آتے ہیں۔جیلان  نے  کہا کہ مرکزی کردار کے لیے، کہیں  کہیں  الگ تھلگ  ہونے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  لوگوں کا خیال یہی ہے کہ خوشی کہیں بھی حاصل ہوسکتی ہے۔

    "اگر آپ ناخوش ہیں، تو  آپ کہیں اور خوش ہو سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ استنبول کے لوگ بھی سوچتے ہیں کہ وہ کہیں اور  جا کر  خوش ہو سکتے ہیں۔

    نوری بلگے جیلان

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک جگہ سے دوری جگہ  جانے کے لیے ایک بہانہ ہے۔ وہ جہاں رہتے ہیں وہاں اپنے آپ کو ناخوش   سمجھتے ہیں۔ اور یہی مقام ان کے مطابق نا خوش ہونے کی وجہ ہے۔  کردار کہتا ہے، ‘اگر مجھے  کہیں اور  منتقل کر دیا گیا تو… حالات پھر سے ٹھیک ہو جائیں گے۔وہ  اپنے آپ کو تنہا  اور اجنبی محسوس کرتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    کامیابی کی دہلیز پر، ایردوان دوسرے راونڈ میں کیوں متفکر؟ کیا کمال کلِچداراولو دوسرے راونڈ میں پانسہ پلٹ سکتے ہیں ؟

    سینان اوعان کے راتوں رات فیصلہ بدلنے کے پیچھے کون ہے؟

    Next Article پاکستان بھر میں تحریک انصاف کی سرکردہ قیادت کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کے لئے پراسرار پریس کانفرنسز کا سلسلہ جاری۔ معروف گلوکار و سماجی شخصیت ابرار الحق پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ۔
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ترک ڈرامہ سیریز میرا سلطان کی ہیروئین مریم اؤزیرلی کی ثروت دس ملین ڈالر تک پہنچ گئی

    13اپریل , 2024

    صبح کا بہترین ناشتہ،صحتمند رکھنے کے علاوہ انسانی خوشی اور عمر کو بڑھاتا ہے

    13اپریل , 2024

    عید الفطر کے موقع پر ترک فنکاروں کا بہترین شو

    12اپریل , 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.