Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ کے صدارتی انتخابات آج 27 مئی اور کل 28 مئی کے معرکے پر انقرہ سے TR-URDU سے لائیو نشریات صدارتی انتخابات کے ایردوان کے با آسانی جیتنے پرماہرین متفق
    ترکیہ

    ترکیہ کے صدارتی انتخابات آج 27 مئی اور کل 28 مئی کے معرکے پر انقرہ سے TR-URDU سے لائیو نشریات

    صدارتی انتخابات کے ایردوان کے با آسانی جیتنے پرماہرین متفق

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید27مئی , 2023Updated:27مئی , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    کمال کلیچ دار اولو اور صدر ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ  کی تاریخ میں پہلی بار 28 مئی کو رن آف الیکشن (دوسرے راونڈ ) کا اہتمام  کیا جا رہا ہے۔ پہلے راونڈ  کےصدارتی انتخابات میں اگرچہ تین امیدوار  حصہ لے رہے تھے  لیکن ان میں سے کوئی بھی امیدوار آئین کی روسے مقررہ وٹوں کی حد 50+1 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں  ہوا تھا لیکن   صدر ایردوان،    49٫5  فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی کی دہلیز پر پہنچ چکے تھے لیکن وہ  صرف نصف فیصد ووٹوں کی کمی کی وجہ سے اپنا ہدف حاصل کرنے   میں کامیاب نہ ہوسکے اور فتح کے قریب  پہنچ کر بھی فتح سے دور رہے جبکہ ان کے قریبی مدِ مقابل ملت اتحاد  کے صدارتی امیدوار  کمال کلیچ دار اولو   44٫7فیصد ہی ووٹ حاصل کرسکے جبکہ دنیا بھر  کا میڈیا اور سروئیز کمپنیاں آخری وقت تک  کمال کلیچ دار اولو کو کامیاب  قرار دے رہی تھیں۔

    دوسرے راونڈ کے صدارتی انتخابات اگرچہ اس تازہ ترین صورتِ  حال سے قبل  ایک رسمی  کاروائی   کے طور پر ہی دیکھے جا رہے تھے     کیونکہ  صدر ایردوان   کو صرف نصف فیصد ووٹ ہی لینے کی ضرورت ہے جو وہ با آسانی حاصل کرسکتے ہیں  اور    ملت اتحاد  کے حامیوں کا مورال  ڈاون ہونے کی وجہ سے   ملت اتحاد  کے ووٹروں  کے پہلے سے کم ہی تعداد گھروں سے باہر ووٹ ڈالنے کے لیے نکلنے     کا خیال ظاہر کیا جا رہا  ہے لیکن ظفر پارٹی  کی حمایت کے اعلان اور غیر ممالک میں ریکارڈ  حد تک  ووٹ پڑنے کی وجہ سے  ملت اتحاد کے ابھی بھی   ڈٹ کر مقابلہ  کرنے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    صدر ایردوان اور  کمال کلیچ دارا اولو نے اپنی انتخابی  مہم کو  بڑے جوش وخروش سے  جاری رکھا ۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ  28 مئی کے انتخابات میں کون فاتح  بن کر ابھرتا ہے۔ صدر ایردوان جنہیں اپنی فتح  کا  سو فیصد یقین ہے اور  جو فتح  کی دہلیز  قدم بھی  رکھ چکے ہیں یا پھرغیر متوقع طور پر کمال کلیچ دار جنہوں نے  استنبول میں اپنی شکست  کو دوسرے راونڈ میں فتح میں تبدیل کردیا  تھا  ۔  کیا اب وہ  پہلے راونڈ  کی  شکست   کو دوسرے  راونڈ میں فتح میں تبدیل کرسکتے ہیں ؟

    28 مئی   کو ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے دوسرے راونڈ کے موقع پر ہماری  طویل دورانیے کی لائیو نشریات کا انتظار کیجیے۔ یو ٹیوب چینل کے لیے  ہماراایڈریس نوٹ کرلیجیے:

    https://www.youtube.com/channel/UCAQ0YnYVWpI6tMUg-vOaUPg

     

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان بھر میں تحریک انصاف کی سرکردہ قیادت کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کے لئے پراسرار پریس کانفرنسز کا سلسلہ جاری۔ معروف گلوکار و سماجی شخصیت ابرار الحق پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ۔
    Next Article ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ-صدر رجب طیب ایردوآن اور کمال کلچدار اولو نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.