Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»آج صرف ترکیہ ہی فاتح ہے کیوں کہ ترک صدی کا دروازہ کھل گیا ہے
    ترکیہ

    آج صرف ترکیہ ہی فاتح ہے کیوں کہ ترک صدی کا دروازہ کھل گیا ہے

    شبانہ آیازBy شبانہ آیاز30مئی , 2023Updated:30مئی , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آج صرف ترکیہ ہی فاتح ہے کیوں کہ
    ترک صدی کا دروازہ کھل گیا ہے* ۔

    *تحریر : شبانہ ایاز*

    ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ، کا ترکیہ کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار تجربہ ہوا ہے ۔
    دوسرے مرحلے کے انتخابات میں جمہور اتحاد کے رجب طیب ایردوان کا ملت اتحاد کے کمال کلچ دار اولو کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ ہوا۔
    لیکن درحقیقت رجب طیب ایردوآن کا مقابلہ مغربی طاقتوں سے تھا ،جو نہیں چاہتی تھیں کہ اس مرتبہ طیب ایردوآن اقتدار میں ائیں۔ پورے ترکیہ میں 28 مئی کی صبح 8:00 بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ شہریوں نے شام 5:00 بجے تک ووٹ کاسٹ کئے۔

    انتخابات کے لیے ملک بھر کے 973 اضلاع اور 1094 اضلاع کے انتخابی بورڈز میں 191 ہزار سے زائد بیلٹ بکس لگائے گئے تھے۔ جن میں 5 سال تک خدمات انجام دینے والے ترکیہ کے صدر کا تعین کیا گیا۔ ملک میں 6 کروڑ سے زائد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
    14 مئی 2023 کو ہونے والے ترکیہ کے انتخابات سے پہلے مغربی طاقتوں نے سروے کمپنیوں کے ذریعے ایردوان کے خلاف پروپگنڈا کیا اور یہ ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی کہ ایردوان عوامی مقبولیت کھو چکے ہیں اور وہ اپنی عوام کی نظروں میں کسی ڈکٹیٹر سے کم نہیں ہیں۔ ان سروے کمپنیوں نے عوامی رائے عامہ پر اثر انداز ہونے کی بھرپور کوشش کی۔
    ترکیہ میں ایردوان ایک مضبوط لیڈر ہیں جو کہ مغربی طاقتوں کو ناپسند ہیں، اس کی بنیادی وجہ ترکیہ کو بلندی اور ترقی کی جانب لے کر چلنا ہے۔ ترکیہ نے حال ہی میں ہونے والی آذربائجان کی جنگ کا پانسہ پلٹ دیا ہے، جو کہ ویسٹ کو قطعاً ناقابل قبول ہے۔
    لہذا انفارمیشن وار کے تحت سروے کمپنیوں کو بیک ڈور فنڈنگ کی گئی تاکہ لوگوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کیا جاسکے۔
    سروے کمپنیوں نے پیشن گوئیاں کی تھیں کہ کلچدار اولو کو %56 ووٹ ملیں گے اور طیب اردوان کو %42 ووٹ ملیں گے ۔جس کی وجوہات مہنگائی ،قدامت پسندی،غیر ملکیوں کی ترکیہ میں آبادکاری اور پچھلی دو دہائیوں سے طیب اردوان کی مسلسل حکومت۔
    سروے باقاعدہ ایجنڈا سیٹنگ کے تحت ان علاقوں میں ہوئے جہاں پر طیب اردوان کی مخالفت تھی۔ چند ہزار لوگ سات کروڑ افراد کی نمائندگی نہیں کرتے۔ چند ہزار مخصوص لوگوں کی رائے سوشل میڈیا پر دکھانے سے صرف مغربی طاقتوں کا ایجنڈا سامنے ایا اور 14 مئی اور پھر اب 28 مئی کے الیکشن میں ان سروے کمپنیوں نے حتی کہ مغربی طاقتوں نے منہ کی کھائی ہے۔
    سب سے زیادہ نوجوانوں نے رجب طیب ایردوآن کو سپورٹ کیا۔جس کے نتیجے میں
    28 مئی کو ہونے والے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں طیب ایردوآن بالآخر بھاری اکثریت سے جیت گئے۔ 14مئی کے پہلے مرحلے میں طیب ایردوآن کو 49 فیصد ووٹ ملے۔جبکہ 28 مئی کو ہونے والے دوسرے راؤنڈ میں انہیں 52 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔
    ترکیہ کی عوام نے پہلے سے زیادہ طیب ایردوآن پر اعتماد کا اظہار کرکے مغربی طاقتوں کو پیغام دے دیا ہے ترکیہ میں ان کی چالیں کامیاب نہیں ہوں گی ۔
    دوسرے راؤنڈ کے الیکشن میں ترکیہ کے دور دراز قصبوں میں یہ مناظر بھی دیکھنے کو ملے کہ بوڑھے اور اپاہج افراد بھی صبح صبح اپنے ہر دلعزیز لیڈر کو ووٹ دینے پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹ ڈالنے کے منتظر دکھائی دیئے ۔
    ایک ایسا حکمران جس کی حکمرانی میں انسان تو انسان جانور بھی آسودہ ہیں۔
    یہی وجہ ہے کہ پر امن ماحول میں پہلے اور دوسرے راؤنڈ کے الیکشن ہوتے ہوئے ساری دنیا نے دیکھے۔نہ کوئی پولیس کی نفری تعینات تھی اور نہ آرمی و رینجرز ۔اپوزیشن بھی مطمئن تھی کہ کوئی دھاندلی نہیں ہوئی ۔فری اور فئیر الیکشن ہوئے۔
    دونوں صدارتی امیدواروں نے عوام کے ساتھ لائن میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کیا۔ اسی طرح

    صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں دوسرے راؤنڈ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد جشن منانے والے لوگوں سے استنبول اور انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے
    کہا، “ہم نے صدارتی انتخابات کا دوسرا دور اپنی قوم کے حق میں مکمل کر لیا ہے،” انہوں نے کہا، “14 مئی اور 28 مئی کے انتخابات کے فاتح ہمارے تمام 85 ملین شہری ہیں۔
    ” ہم اس طرح جیتیں ہیں کہ کوئی نہیں ہارا۔
    لہذا آج صرف ترکیہ ہی فاتح ہے۔ صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنی تنظیم کے تمام اراکین، خواتین اور نوجوانوں اور اپنی قوم کے ہر اس شخص کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے رضاکارانہ طور پر انتخابات کو بخوبی انجام دیا۔ انہوں نے پھر دہرایا کہ
    ان انتخابات میں صرف ترکیہ ہی جیتا ہے” اور یہ الیکشن جمہوریت کی بھٹی ہے۔ جس طرح آگ میں لوہا بنتا ہے اسی طرح آپ عوام کی مرضی بیلٹ باکس میں اٹوٹ طاقت بن گئی ہے۔
    اپنی جمہوریت اور ترقی پر سمجھوتہ کیے بغیر ہم نے ترک صدی کا دروازہ کھول دیا ۔ ہم نے مل کر اپنی قوم کے تمام طبقات کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا ہے۔
    اس لحاظ سے رجب طیب ایردوآن کا یہ پیغام کہ ہم نے ترک صدی کا دروازہ کھول دیا ۔
    انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصدر ایردوان کی کامیابی کے اعلان پر اکنا کنونشن ہال نعرہ تکبیر سے گونج اٹھا
    Next Article کُورولوش عثمان 31 مئی بروز بدھ رات آٹھ بجےنئی قسط کے ساتھ ۔کورولش عثمان آج بھی ریٹنگ کی چوٹی پر
    شبانہ آیاز
    • Facebook
    • X (Twitter)

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.