Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ میں نئی کابینہ کی تیاریاں، نئی کابینہ میں بڑی تعداد میں نئے نام شامل ،نئی کابینہ میں صدر کے دونوں داماد بھی شامل ہیں؟ پردےکے پیچھے مہمت شمشیک اور مختلف بیوروکریٹس کے نام
    ترکیہ

    ترکیہ میں نئی کابینہ کی تیاریاں، نئی کابینہ میں بڑی تعداد میں نئے نام شامل ،نئی کابینہ میں صدر کے دونوں داماد بھی شامل ہیں؟

    پردےکے پیچھے مہمت شمشیک اور مختلف بیوروکریٹس کے نام

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید31مئی , 2023Updated:31مئی , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    نئی کابینہ کے ناموں کا جلد اعلان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان  صدارتی  انتخابات جیتنے کے بعد اب نئی دوڑ شروع کرچکے ہیں  اور صدارتی محل میں اس سلسلے میں  مسلسل صلاح  و مشورے کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر ایردوان اپنی کابینہ کے اکثر وزراء  اور نائب صدر  فواد اوکتائے کو پارلیمنٹ کی نشستیں دلوانے میں کامیاب رہے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ  جو  وزراء  پارلیمنٹ کے اراکین منتخب ہوچکے ہیں ان کاوزیر   بننے کا کوئی چانس نہیں ہے( یا پھر  نشست سے دستبردار  ہونا پڑے گا ) جبکہ  نائب صدر  فواد اوکتائے کو پارلیمنٹ کا اسپیکر  بنائے جانے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے اور اسی طرح  پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر  مصطفیٰ  شَن توپ  کو نائب  صدر  بنائے جانے کے قوی امکانات ہیں ۔

    صدر ایردوان

    صدر ایردوان کے پرانے ساتھی اور ان کی کابینہ میں صدر کے داماد بیرات البائراک سے قبل وزیر خزانہ  کے فرائض ادا کرنے والے  مہمت شمشیک  کو ملک کی خراب ہوتی ہوئی اقتصادی  صورتِ حال کو بہتر بنانے    کے لیے آخر کار مہمت شمشیک کو ایک بار پھر راضی کرلیا گیا ہے۔ملنے والے اطلاعات کے مطابق  مہمت شمشیک  کے اس عہدے   کو قبول کرنے کے لیے انہیں آزادی سے کام کرنے، اور ان کے اور ان کی ٹیم کے کام میں کسی کو مداخلت نہ کرنے کی شرط پر اس عہدے کو قبول کرنے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    مہمت شمشیک اور صدر ایردوان

    صدر رجب طیب ایردوان آج آخری بار موجودہ کابینہ  کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کابینہ اجلاس کے بعد اب نظریں الیکشن جیتنے والی نئی کابینہ پر ہیں۔ نئی کابینہ میں صدر ایردوان کی اے ٹیم میں کون ہوگا؟ صدر ایردوان نئی  ترک صدی کے آغاز کے موقع پر ایک مضبوط  اور اپنے امور کے ماہر وزراء پر مشتمل  کابینہ کو جگہ دینا چاہتے ہیں۔

    موجودہ ترک کابینہ

    یہاں اپنے قارئین  کو یہ بھی بتاتا چلوں  ترک صدر ایردوان مسلسل 17 ویں بار انتخابات جیتتے ہوئے  نا قابلِ  تسخیر لیڈر ہونے  کا ریکارڈ قائم  کرچکے ہیں۔ 

     ترکیہ کی نئی کابینہ  کا  نئی ترک صدی  کی جانب سفر 

     کابینہ

    نئی کابینہ میں    کتنی تعداد میں پرانے  تجربہ کار وزراء شامل ہوں گے؟ نئی کابینہ میں کتنے نئے وزراء  شامل کیے جا رہے ہیں؟

    تما م ترکوں کی نظریں نئی کابینہ پر ۔۔۔

    ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے بعد اب   تمام ترکیہ کی نظریں  نئی ترک کابینہ پر مرکوز ہو کر رہ گئی ہیں۔

     نئے وزراء کے ناموں کے بارے میں مختلف دعوے

    صدارتی محل -ترکیہ

    لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے صدر ایردوان کو  قریب سے جاننے والے افراد یہ بات  اچھی  طرح جانتے ہیں  کہ صدر ایردوان اس وقت تک وزراء کے بارے میں کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہونے دیتے جب تک اس وزیر کے نام کو کنفرم نہ کردیا جائے ۔اس لیے جب تک صدر کے آفس کے  ڈائیریکٹر  حسن دوان جب تک ٹیلی فون کرتے ہوئے     کسی نام کو کنفرم نہیں کردیتے اس وقت تک تمام ناموں کو افواہ  ہی سمجھا جاتا ہے۔

    کابینہ میں بڑے پیمانے  پر تبدیلیاں

    صدر ایردوان

    اس وقت  جو بات عیاں ہے وہ نئی کابینہ میں   بڑی تعداد میں نئے نام سامنے آنے کی توقع ہےالبتہ اس نئی کابینہ میں پرانے تجربہ کار وزراء  جنہوں نے پارلیمنٹ کی کوئی نشست حاصل نہیں کی ہے ان کو بھی شامل کیے جانے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔   

    ترکیہ میں طویل  عرصے بعد  وزارتی ڈھانچوں میں نظر ثانی

    کابینہ کا اجلاس

    ملنے والی اطلاعات  سے پتہ چلتا ہے کہ صدر ر رجب طیب ایردوان اس بار  وزارتوں کے ڈھانچے میں نظرثانی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں  اور اس پر کام بھی جاری ہے۔ موجودہ کابینہ میں  نائب صدر  سمیت 17 وزراء موجود ہیں جبکہ ترکیہ کے پرانے نظام میں21 وزارتیں  ہوا کرتی تھیں لیکن ملک میں صدارتی نظام کو متعارف کروانے کے بعد  کئی  ایک وزارتوں کو ایک دوسرے میں ضم  کردیا گیا  اور  یوں وزارتوں کی تعداد  16 کردی گئی تھی۔  

    مثال کے طور پر  یورپی یونین کی وزارت کو  وزارتِ خارجہ میں ضم کردیا گیا  تھاجبکہ وزارتِ جنگلات کو وزارتِ زراعت میں ضم کردیا گیا جبکہ ٹریژری اور فنانس منسٹریز کو  وزارتِ  خزانہ  میں کی چھت تلے یکجا کردیا گیا۔

    اب ان میں سے کچھ وزارتوں کو  ایک بار پھر  ایک دوسرے سے  الگ کرنے اور  کچھ نئی وزارتوں کا قیام بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اطلاعات کے مطابق   اس نئے دور میں وزارتِ آفت اور وزارتِ سرمایہ کاری کے بھی تشکیل دیے جانے  کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔ویسے  بھی صدر ایردوان نے  صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں   ان کے اتحاد میں  شامل ہونے والے  اتا اتحاد کے صدارتی امیدوار  سینان اوعان سے ملاقات  کے موقع پر وزارتِ آفت  کے قیام کا عندیہ دیا تھا۔

    آفاد

    فی الحال قدرتی آفات اور ان کا انتظام ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے ذریعے کیا  جا رہا ہے ۔ اطلاع کے مطابق ترکیہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مسلسل بہاو  کو جاری رکھنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کے لیے  وزارتِ  سرمایہ کاری کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

    سپرئم الیکشن کمیشن

    سپریم الیکشن کمیشن   کی جانب سے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد  صدر ایردوان  کے دو مئی کو  حلف اٹھانے ، حکومت تشکیل دینے اور نئی کابینہ  کے قیام کا اعلان کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    دیکھتے ہیں  نئی  کابینہ میں کون کون شامل ہوتا ہے۔ صدارتی انتخابات کے بعد  اس ہیجان خیز  کیفیت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکُورولوش عثمان 31 مئی بروز بدھ رات آٹھ بجےنئی قسط کے ساتھ ۔کورولش عثمان آج بھی ریٹنگ کی چوٹی پر
    Next Article وزیراعظم محمد شہباز شریف 3 جون 2023 کو انقرہ میں صدرایردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.