Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری ،حتمی معاہدے کی توقع، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والو ں پرفوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا ترکیہ -پاکستان یک جان دو قالب،دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں
    پاکستان

    آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری ،حتمی معاہدے کی توقع، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والو ں پرفوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا

    ترکیہ -پاکستان یک جان دو قالب،دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید5جون , 2023Updated:5جون , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    وزیراعظم شہباز شریف اور دل آرا حمید
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان  کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں،امید ہے رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ حتمی معاہدہ ہو جائے گا،موجودہ حکومت پاکستان کے عوام اور برادرانہ اور دوست ممالک کی مدد سے بہترین انداز میں چیلنجوں سے نمٹنے میں کامیاب رہی ہے،عمران خان کو سنگین بدعنوانی اور غیر قانونی لین دین کے الزامات کا سامنا ہے جس سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، پاکستان اور ترکیہ مستقبل قریب میں بائیو گیس، شمسی توانائی اور پن بجلی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرکے تجارت کو بڑھانے اور باہمی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تعاون کو فروغ دیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف-دل آرا حمید

     وزیراعظم  میاں محمد شہباز شریف  نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے موقع پر ترکیہ کے قومی خبر رساں ادارے  اناطولیہ کی  نمائندہ  دل آرا حمید کو تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم اب بھی بہت پرامید ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام عمل میں آئے گا، آئی ایم ایف کی طرف سے ہمارا 9واں جائزہ تمام شرائط و ضوابط سے مطابقت رکھتا ہے اور امید ہے کہ ہمیں اس مہینے کچھ اچھی خبر ملے گی، ہم نے تمام شرائط پوری کر دی ہیں،آئی ایم ایف کی ہر ایک شرط کو پیشگی اقدامات کے طور پر پورا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ اقدامات عام طور پر بورڈ کی منظوری کے بعد پورے کئے جاتے ہیں لیکن اس بار آئی ایم ایف کا تقاضا تھا کہ ان اقدامات کو بورڈ کی منظوری سے پہلے پورا کیا جائے، اس لئے ہم نے ان کو پورا کیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ہنگامی منصوبہ کے حوالہ سے شہباز شریف نے پاکستانی قوم کے عزم اور استقامت پر زور دیا، پاکستان کے عوام نے ماضی میں چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنی کمر کس لیں گے اور کھڑے ہوں گے۔

     فوجی تنصیبات پر حملہ  کرنے والوں پر فوجی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا

    گزشتہ ماہ کرپشن کیس میں خان کی گرفتاری کے بعد سے پاکستان بدامنی کی لپیٹ میں ہے، جس نے ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کو جنم دیا اور ملک بھر میں  فوجی تنصیبات پر حملے بھی کیے گئے۔

    وزیراعظم شہباز شریف-دل آرا حمید

    ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی جانب سے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا، تاہم اس کے بعد سے ان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ان میں سے بہت سے پارٹی چھوڑ چکے ہیں، یا سیاست مکمل طور پر چھوڑ چکے ہیں۔ حکومت کے مطابق، تشدد میں ملوث کچھ افراد کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

    کیا کوئی بھی مہذب ملک ریاست کے خلاف اس طرح کی توڑ پھوڑ کی اجازت دے گا، جو پاکستان میں 9 مئی کو ہوا؟

    ترکیہ-  پاکستان یک جان دو قالب 

    ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات   کا ذکر کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف نے سب سے پہلے    ترکیہ کے عوام اور صدر ایردوان کے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی، اور اسے  بہت اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بھائی صدر رجب طیب ایردوان   جو ایک صاحبِ  بصیرت   رہنما اور عوامی خدمت پر یقین رکھنے والے  انسان ہیں  کے ساتھ قریب سے کام  کرنے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ۔  مجھے امید ہے کہ ہمارے تعلقات بھائی چارے، افہام و تفہیم اور اقتصادی تعاون کے لحاظ سے بہت فروغ پاتے رہیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف-دل آرا حمید

    انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ  دونوں ممالک کو یک جان دو قالب کہتا ہوں  اور دونوں  کے دل ایک  ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور ترکیہ مستقبل قریب میں بایوگیس، شمسی توانائی اور پن بجلی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرکے تجارت اور باہمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تعاون کو فروغ دیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    صدر طیب ایردوان کی حلف برداری کی تقریب ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت 78 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

    نئی ترک صدی کا نئے ولولے اور نئی ترک کابینہ سے آغاز

    Next Article امریکی کانگریس میں 65 اراکین کا بلنکن کو خط،پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے معاملے کو ترجیح دینے پر زور۔
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.