Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»نعمان قرتولمُش ترکیہ قومی اسمبلی سے 321 ووٹوں کے ساتھ 30ویں اسپیکرمنتخب ، نئی ترک صدی میں نئے اہداف مقرر قرتولمش کا اپنے خطاب میں نئے آئین کی تیاری کا عندیہ
    ترکیہ

    نعمان قرتولمُش ترکیہ قومی اسمبلی سے 321 ووٹوں کے ساتھ 30ویں اسپیکرمنتخب ، نئی ترک صدی میں نئے اہداف مقرر

    قرتولمش کا اپنے خطاب میں نئے آئین کی تیاری کا عندیہ

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید7جون , 2023Updated:7جون , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    نو منتخب اسپیکر اسمبلی نعمان قرتولمش
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ قومی اسمبلی  کے  28 ویں مدت میں   اسمبلی  کے ا سپیکر کے انتخاب کے لیے عبوری اسپیکر   اور نیشنسلٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین  دولت باہچے لی  کی  صدارت میں عام اجلاس منعقد ہوا ۔

    عبوری اسپیکر دولت باہچےلی اور نو منتخب اسپیکر نعمان قرتولمش

    اس موقع پر برسر اقتدار   آق پارٹی  اور ایم ایچ پی  کے مشترکہ امیدوار   اور استنبول سے رکنِ پارلیمنٹ  نعمان قرتولمُش ، ری پبلیکن پیپلز پرٹی  کے  انقرہ  سے رکنِ پارلیمنٹ  تیکن  بنگیول، گڈ پارٹی  کے استنبول سے رکنِ پارلیمنٹ  جیہان پاچاجی، ٹی آئی پی  کے جان اتالائے، دیوا پارٹی  کے استنبول سے رکنِ پارلیمنٹ مصطفیٰ یعنیر اولو  اور سعادت پارٹی  اور فیوچر پارٹی کے انطالیہ سے رکنِ پارلیمنٹ سراپ یازی جی اوز بودن   کو و نامزد کیا گیا ۔

    نو منتخب اسپیکر نعمان قرتولمش

    نعمان قرتولمُش  اسمبلی کے 30ویں اسپیکر منتخب

    ترکیہ کی قومی اسمبلی  میں ہونے والی  خفیہ رائے شماری میں کوئی بھی امیدوار  پہلے دو راؤنڈز میں مطلوبہ کل تعداد کا 2/3 اکثریت (400) حاصل نہیں کر سکے۔ ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں، آق  پارٹی کے استنبول  سے رکنِ پارلیمنٹ  نعمان قرتولموش 321 ووٹوں کے ساتھ اسمبلی کے 30ویں صدر منتخب ہوئے۔ نعمان قرتولموش اسپیکر منتخب ہونے کے بعد  اسٹیج پر تشریف لائے اور انہوں نے تمام     اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

    نو منتخب اسپیکر نعمان قرتولمش

    انہوں نے اس موقع پر عبوری اسپیکر دولت باہچے لی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ دولت باہچے لی  نے عبوری مدت کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس کی  صدارتی کی اور اسپیکر کے انتخاب کو عملی جامہ پہنایا  ۔ انہوں نے کہا کہ  ہم غیر معمولی اہم اسمبلی کا آغاز کر رہے ہیں۔ ایسے ممالک کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ خاموش رہیں۔ بحیثیت قوم ہمیں اپنے سامنے نئے اہداف مقرر کرنے ہوں گے۔ ، دنیا میں بااثر بننے کی جدوجہد کو کندھا دیں گے جسے ہم ترک صدی کہتے ہیں۔

    ترکیہ قومی اسمبلی

    انہوں نے کہا کہ14 مئی اور 28 مئی کو ہونے والے انتخابات کو یاد کرتے ہوئے، قرتولمشس نے کہاکہ ان انتخابات سے یہ پتہ چلتا ہے کی ترک عوام صدارتی نظام کے حامی ہیں اور انہوں نے صدارتی نظام کےت حق میں ووٹ دیا ہے۔

    نئے آئین کی تیاری کا عندیہ 

    قرتولمش نے اس بات پر زور دیا کہ ایک نیا اور سول آئین بنایا جائے گا اور کہا، “میں جانتا ہوں کہ ہمارے سامنے انتہائی مشکل اور اہم مسائل ہیں۔  میں پارلیمنٹ کے ہر رکن کو خاص طور پر اپنے آپ کو ایک بڑی ذمہ داری کی یاد دلانا چاہوں گا۔ ترکیہ کو اس آئین سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے جس میں بغاوت کے نشانات۔ہماری قوم کی ہم سے یہ توقع ہے کہ ہم ترکی کے لیے ایک نئے آئین کے ساتھ راہ ہموار کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    صدر ایردوان کی قیادت میں نئی ترک کابینہ کا پہلا اجلاس، ترکیہ میں سرکاری طور پر عید الضحیٰ پر9 سرکاری چھٹیوں کا اعلان

    عید سے قبل تمام ریٹائرڈ ملازمین کوعید بونس دینے کا فیصلہ

    Next Article جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.