Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدر ایردوان شرح سود سے متعلق یو ٹرن پر کیوں مجبور ہوئے ؟ مہمت شمشیک اور حفیظہ گائیے ایرکان کی شرائط کیا تھیں؟ ڈالر کے جلد ہی 30 لیرے تک پہنچنے کی خبریں کیوں گرم ہیں ؟
    ترکیہ

    صدر ایردوان شرح سود سے متعلق یو ٹرن پر کیوں مجبور ہوئے ؟ مہمت شمشیک اور حفیظہ گائیے ایرکان کی شرائط کیا تھیں؟

    ڈالر کے جلد ہی 30 لیرے تک پہنچنے کی خبریں کیوں گرم ہیں ؟

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید26جون , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    صدر ایردوان- مہمت شمشیک اور حفیظہ گائیے ایرکان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ سینٹرل بینک ( جسے  جمہوریہ ترکیہ کا مرکزی بینک  کہا جاتا ہے )  کی نئی گورنر حفیظہ گائیے ایرکان  کی قیادت  میں منعقد ہونے والے پہلے ہی اجلاس میں حفیظہ گائیے  ایرکان نے بڑا انقلابی فیصلہ کیا ہے  اور اس فیصلے کی حمایت کا اظہار  وزیر خزانہ مہمت شمشیک  اور صدر ایردوان  نے بھی کیاہے۔

    ترکیہ  میں ترک لیرے کی قدرو قیمت میں ہونے والی مسلسل کمی اور ڈالر  کی بڑھتی ہوئی مانگ نے  ترکیہ کی اقتصادیات کو بُری طرح متاثر  کیا ہوا ہے۔ یاد رہے صدر ایردوان اس سے قبل  ہمیشہ  شرح سود  میں کمی  کا پرچار کرتے رہے ہیں  اور وہ  ملک میں  مہنگائی  اور افراطِ زر میں اضافے کی وجہ   شرح سود میں اضافے کو قرار دیتے رہے ہیں۔ وہ ہمیشہ  بڑے واشگاف  الفاظ میں یہ کہتے رہے ہیں۔  ” آپ کا بھائی جب تک برسر اقتدار  ہے وہ کبھی بھی  شرح سود  میں اضافہ نہیں ہونے  دے گا۔ وہ کہتے رہے ہیں ، شرح سود  مہنگائی کی وجہ ہے  اور افراطِ زر  اس کا  نتیجہ ہے (  faiz sebeptir enflasyon sonuçtur)   انہوں نے شرح سود کو وقت کے ساتھ ساتھ  مزید کم کرنے کاعوام سے وعدہ بھی کیاتھا۔ لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا ۔

    شرح سود سے متعلق یو ٹرن

    انہوں نے ڈالر پر  اپنی گرفت قائم رکھنے کے لیے کئی ایک طریقے کار بھی استعمال کیے جس میں currency protectionسسٹم  پیش پیش   رہا  ہے   لیکن وہ کسی بھی طریقے سے  غیر ملکی کرنسیوں  کی بڑھتی ہوئی   قدرو قیمت پرکنٹرول رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔   تمام ماہرین ِاقتصادیات،   صدر ایردوان کے اس سوچ کو غلط  اور   بین الاقوامی  اقتصادی اصولوں  کے منافی قرار دیتے رہے ہیں۔ کتنی ہی عجیب بات ہے ۔ ترکیہ کے تمام بینک،  سینٹرل بینک سے  کم شرح سود سے  8 فیصد یا کم  جو بھی شرح ہو  قرض لیتے ہیں اور اس سے  حاصل کردہ  اس  قرض کو وہ اپنے کھاتہ  داروں  کو 40 سے 50 فیصد کی شرح سے   قرض دیتے ہیں  اور شاید  یہی وجہ ہے ترکیہ کے بینک دنیا میں سب سے زیادہ  کمائی کرنے والے بینک   مانے جاتے ہیں  اور مزے کی بات یہ کہ  بینک ایک سال میں  اتنا زیادہ منافع  کما لیتے ہیں     کہ وہ اپنے کھاتہ داروں کو خوش کرنے کے لیے کھاتہ داروں کو پروموشن  کے نام سے دو تین  تنخواہوں کے  برابر رقم   تحفے  کے طور پر بھی  دے  دیتے ہیں جبکہ وہ اس رقم کو بینک کے اخراجات میں   شو کرتے ہوئے حکومت کو کم سے کم ٹیکس ادا کرنے  کا طریقہ کار  استعمال کرتے ہیں۔ (کیا بات ہے ۔ یہ ہیں ترک بینک) یعنی  ایک  پینتھ دو  کاج۔   ترکیہ کے تمام ہی بینک  اس لیے  دن  دگنی رات چوگنی ترقی کرتے ہوئےجبکہ عوام  غربت کا شکار ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔  

    ایردوان- شمشیک- حفیظہ

    صدر ایردوان کی اس پالیسی  سے سب سے زیادہ  انہی بینکوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ صدر ایردوان اگرچہ ابھی تک  اپنی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں   ۔انہوں نے  دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور آذربائیجان  کے  اپنے دوروں سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں کو معیشت کے بارے میں اہم پیغامات دیئے تھے اور کہا تھا کہ میرے ساتھی  شرح سود میں اضافے   کی پالیسی اپنانے جا رہے ہیں لیکن   میں ابھی بھی اپنی پرانی پالیسی کا دفاع کررہا ہوں تاہم   اپنے   ساتھیوں کو بھی  موقع دینا چاہتا ہوں ۔ میں ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ہمارا ہدف  افراط زر کو سنگل ڈیجٹ تک پہنچانا ہے۔ ہم اس سے پہلے بھی  افرطِ زر کی شرح  پر قابو پاچکے ہیں  اور اُس وقت  شرح سود 4.6 تھی اور افراط زرکی شرح  6.2 فیصد تھی۔ یقیناً ہم نے یہ سب کچھ مل کر کیا تھا اور  اب ہم نے اُس وقت کی صورتِ حال سے موجودہ وزیر کو بھی آگاہ کردیا ہے۔  ہم مل کر کام کریں گے  ۔مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر  اپنے ہدف  کو حاصل کرلیں گے۔

    کیا صدر ایردوان  نے مہمت شمشمیک کو بہ حالاتِ مجبوری قبول کیا ہے؟   

    مہمت شمشیک

    اقتصادی ماہرین کے مطابق صدر ایردوان نے اگرچہ  مہمت شمشیک  اور  حفیظہ گائیے ایرکان کی پالیسی  پر اتفاق کا اظہار کیا ہے لیکن مستقبل میں حالات کیسے ہوتے ہیں ۔ یہ آگے چل کر آپ کو بتاتا ہوں  تاہم  یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ   مہمت شمشیک نےاپنی مالیاتی  پالیسی پر عمل درآمد کرنے ہی کی صورت میں نئی کابینہ میں شمولیت کی  حامی بھری تھی ۔  صدر ایردوان  ملک کی بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتِ حال    کو جلد از جلد  بہتر بنانے کے خواہاں ہیں  کیونکہ آئندہ سال  ملک میں بلدیاتی انتخابات  ہو رہے ہیں   اور اس وقت تک  ملک میں عوام کی اقتصادی صورتِ حال کو بہتر بنانا اور ان کو   خوشحال بنانا بے حد ضروری ہےتاکہ  ترکیہ کے بڑے بڑے شہروں جہاں انہیں بلدیاتی انتخابات میں  پچھلی بار ناکامی ہوئی تھی اس بار کامیابی سمیٹی جائے۔

     تاکہ  آئندہ چار سال تمام شہروں میں  اپنی گرفت قائم کرتے ہوئے شرح سود سے متعلق جس پالیسی کو ترک کرنا پڑا ہے  اس کو دوام بخشا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدہشت گردوں کے حامی سویڈن کو نیٹو میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ایردوان
    Next Article ترکیہ میں عید الاضحی کیسے منائی جاتی ہے۔۔
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.